چاند کی وادی جنوب مشرقی ارجنٹینا کے صوبہ سان یوان میں ایک ممنوعہ علاقہ ہے جو کہ جنوب میں تلامپایا نیشنل پارک تک پھیلا ہوا ہے ۔
یہ وادی انتہائی عجیب و غریب گول چٹانوں اور مشروم کی جیسی اونچی چوٹیوں پر مشتمل ہے ۔ اس کی مٹی بھی نادر و نایاب ہے جو کہ مختلف رنگ ہیئت اور معدنیات وغیرہ سے بنی ہے اسکے اہم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ دو سو ملین سال قبل والی زمین کے جیسی ہے اور اس وقت سے اب تک زمین پہ آنے والے طوفانوں کے نشانات انکی وجہ سے ہونے والا زمینی کٹاو اور چھوٹی چٹانوں پہ مشتمل ہے کٹاو کی بدولت ٹوٹنے والی پہاڑیاں اب مضبوط چٹانوں اور سخت پتھروں کی شکل میں ہیں ۔
یہ وادی جو کبھی زرخیز زمین تھی اب کئی جانوروں اور پودوں کے فوسلز اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے جن پہ ریسرچ کے لئے ساری دنیا سے سائنسدان ادھر آتے ہیں ہزاروں سالوں سے ہونے والی زمینی تبدیلیاں اور بننے والے فوسلز ارتقاء کے ماہرین کے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ یہاں پانے جانیوالے چٹانوں کے ٹکڑے گیندوں کے جیسے ہیں اور ابھی تک اپنی اصلی حالت میں برقرار ہیں ۔ لاکھوں سال قبل والی وادیاں جو کہ ہزاروں فٹ بڑی چٹانوں کے نیچے دب چکی تھی وہ اب زمین کی حرکت اور بڑے پیمانے پر آنے والی زلزلوں سے ٹیکٹونک پلیٹوں کے اپنی جگہ سے ہل جانےبسے واضح ہو گئی ہیں یہ وادی بھی انھی میں سے ایک ہے اور ہمیں اپنے سیارے کے ماضی کو دیکھنے میں مدد دے رہی ہے ۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...