جب چودہویں کا چاند ہو تو آسمان رات کی تاریکی میں کس قدر روزن معلوم ہوتا ہے۔ چاند کی چاندنی ہر طرف بکھری ہوتی یے اور ہر طرف چاند کا چرچہ ہوتا ہے ابنِ انشا کا شعر ہے:
کل چودہویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے، کچھ نے کہا چہرا تیرا
مگر تصور کیجئے کہ چاند کے آسمان پر سے زمین کس قدر روشن دکھتی ہو گی؟ چاند اور زمین دراصل سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں۔ چاند پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو اسکی سطح سے ٹکرا کر روشنی کا کچھ حصہ واپس خلا میں جاتا ہے۔ یہ روشنی جب زمین تک پہنچتی ہے تو ہمیں ایک روشن چاند دکھائی دیتا ہے۔ دراصل چاند کی سطح سیاہ مائل ہے جو اس پر موجود اسکی مٹی کے رنگ کی وجہ سے ہے۔ تاہم سورج کی روشنی کا قریب 12 فیصد حصہ واپس خلا اور پھر زمین تک پہنچتا ہے۔
ایسے ہی زمین پر جو روشنی پڑتی ہے اسکا بڑا حصہ واپس خلا میں جاتا یے۔ خلا سے دیکھنے پر زمین ایک نہایت روشن شے نظر آئے گی۔ زمین کا قطر چاند سے تقریباً 3.67 گنا بڑا ہے۔ جسکا مطلب یہ ہوا کہ زمین چاند سے چاند کے زمین سے نظر آنے والے سائز سے تقریباً 13 گنا بڑی نظر آتی ہے۔ اور دوسری اہم بات یہ کہ زمین چاند کے مقابلہ میں سورج کی روشنی کو 37 فیصد منعکس کرتی ہے۔ سو ایک تو زمین چاند سے بڑی ہے اور دوسرا زیادہ روشنی کو منعکس کرتی ہے کیونکہ اس کا بڑا حصہ سمندروں پر محیط ہے اور پانی زیادہ روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ ان تمام عوامل کو مدنظر رکھیں تو ہم یہ جان سکتے ہیں کہ چاند پر سے زمین کس قدر روزن دکھے گی۔ چاند پر سے زمین، چودہویں کے چاند سے 43 گنا زیادہ روشن نظر آئے گی اور جس دن زمین پر بادل زیادہ ہونگے اّس روز اور بھی زیادہ روشن۔ گویا چودہویں کے چاند سے 55 گنا زیادہ روشن۔
چاند کی “چودہویں زمین” کی رات بے حد روشن ہو گی. یہ کس قدر روشن ہے؟ آپ نے کبھی شام سے پہلے یا شام کے بعد چاند کا روشن حصہ دیکھا ہو تو آپکو غور کرنے سے اسکے ساتھ ہلکا سا دوسرا حصہ بھی نظر آتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ چاند پر زمین کی روشنی اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ اسکا بھی کچھ حصہ چاند کی سطح سے ٹکرا کر واپس زمین پر آتا ہے۔
کسی سیارے یا چاند کی سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی طاقت کو Albedo کہتے ہیں۔ چاند کا Albedo تقریباً 0.12 ہے یعنی یہ تقریباً بارہ فیصد روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ جبکہ نظام شمسی میں سب سے زیادہ Albedo زحل کے چاند Enceladus کا ہے جو 0.99 ہے جسکا مطلب یہ سورج کی روشنی کے 99 فیصد حصے کو منعکس کرتا ہے کیونکہ اسکی سطح پر برف ہی برف ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...