(Last Updated On: )
آج بہت برا دن تھا
بائیک نے ضد پکڑ لی کہ اسے اسٹارٹ نہیں ہونا
میں نے بھی ٹھان لیا تھا کہ بائیک کو ہرا کے رہوں گا
خوب ککس لگائیں
ڈھلوان سے لڑھکا کر اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی
راہ گیروں سے دھکے لگائے
مگر بے سود
مجھ سے اپنی ہار برداشت نہ ہوئی ۔
غصہ اتنا چڑھا کہ میں آپے سے باہر ہو گیا
جیب میں ہاتھ ڈال کر ماچس نکالنی چاہی کہ اسے سب کے سامنے نذر آتش کر دوں
اچانک ہاتھ سے کی چن ٹکرائی ' پتہ چلا بائیک کی چابی تو جیب میں رکھی ہے