آج زمین پر ایک دن کا دورانیہ تقریباً 24 گھنٹے ہیں یعنی زمین اپنے محور پر ایک چکر کم و بیش 24 گھنٹے میں مکمل کرتی ہے مگر جب سے زمین بنی ہے کیا دن کا دورانیہ ہمیشہ سے 24 گھنٹے تھا؟
زمین کو بنے تقریبا 4.6 ارب بیت چکے۔ شروع کی زمین، آج کی زمین سے بیحد مختلف تھی۔ نظامِ شمشی میں سورج، زمین اور دیگر تمام سیارے کم و بیش 4.6 ارب سال پہلے وجود میں آئے۔ شروع کا نظامِ شمسی بے حد بے ترتیب تھا۔ یوں سمجھیں کہ آپ چوبرجی پر رش کے وقت ٹھہرے ہیں جہاں موٹر سائیکل، سکوٹر، گاڑیاں، سب ایک دوسرے میں “وج” رہی ہیں۔ یا یوں کہ ہر طرف سیاروں کی برتھ ڈے پارٹیاں چل رہی ہوں۔ ایسے میں ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا، اپنا سکوٹر وہاں وجا جہاں رش کم تھا والا حساب ہوا۔ زمین کے ساتھ ہی ایک اور سیارہ بھی وجود میں آیا جسے آج سائنسدان “تھیاَ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ مریخ کی سائز کا ایک سیارہ تھا۔ شروع شروع میں یہ زمین کے ساتھ ساتھ گردش میں رہا مگر شومئی قسمت کہ گریوٹیی کے بدلاؤ کے باعث یہ اپنے مدار سے نکلا اور سیدھا زمین سے آ کر ٹکرایا۔
اس سے ابتدا کی زمین سے اور اس سیارے سے بہت سا مواد خلا میں بکھر گیا جو وقت کے ساتھ ساتھ گریوٹیی کی وجہ سے جڑتا گیا اور چاند کی شکل اختیار کر گیا۔ جی وہی چاند جسے آج آپ اپنی بیوی یا محبوبہ سے تشبیہ دیتے ہیں۔
آج چاند زمین سے اوسط 3 لاکھ 84 ہزار کلومیٹر دور
ہے۔ جب چاند بنا تب یہ زمین سے کتنے کلومیٹر دور تھا؟
چاند ابتدا میں زمین کے بیحد قریب تھا۔ کتنا قریب؟
اس پر آگے جا کر بات کرتے ہیں۔ فی الحال وہ طریقہ جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ چاند ابتدا میں زمین سے کتنا دور تھا۔
چاند اور زمین کی کششِ ثقل ایک دوسرے کو کھینچتی ہے جس سے آج بھی سمندروں میں مدو جز پیدا ہوتے ہیں اور جس سے آج بھی چاند پر زلزلے آتے ہیں۔ یہ سلسلہ تب بھی تھا جب چاند نیا نیا بنا اور زمین کے بیحد قریب تھا۔ اُس وقت زمین اپنے محور پر بہت تیزی سے گھومتی تھی۔ اب آہستہ گھومتی ہے(ہن او خوراکاں وی تے نئی رہیاں).
زمین اور چاند کی اس کھینچا تانی سے زمین کے گھومنے کی رفتار کم ہوتی گئی جبکہ چاند سے زمین سے دور ہوتا گیا۔ آج ہم کمپیوٹر سمولیشنز ، سائنسی ماڈلز اور بنیادی سائنس کی ایکوئشنز ڈال کر یہ بتا سکتے ہیں کہ چاند ماضی میں زمین سے کتنا دور تھا، اور زمین پر دن کا دورایہ کتنا۔
جب چاند بنا تو یہ زمین کی روش لمٹ سےدور تھا۔ روش لمث زمین کے قطر کا ڈیڑھ گنا فاصلہ ہے۔ زمین کا قطر 12 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے سو چاند زمین سے 18 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے بھی اوپر بنا۔
اگر کوئی شے روش لمث کے فاصلے پر یا اس سے نیچے ہو تو زمین کی کششِ ثقل کے باعث یہ زمین سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جر بکھر سکتتی ہے۔ اُس وقت زمین پر دن کا دورانیہ 4 گھنٹے تھا۔
مستقبل میں زمین سے چاند مزید دور ہوتا جائے گا اور مستقبل میں زمین پر دن کا دورانیہ موجودہ دورانیہ یعنی 24 گھنٹے سے بڑھتا جائے گا۔
ایسا کیوں، کیونکہ۔چاند کی کشش کے باعث زمین پر سمندروں میں ہونے والے مدو جزر سے اٹھتی لہریں زمین کو ایک طرح سے بریک لگا رہی ہیں مگر معمولی سی۔
تاہم کئی ارب سالوں میں یہ ننھی بریکس زمین کی اپنے محور پر گھومتی رفتار کو کم کر دیں گے۔ اور اج سے ایک ارب سال بعد زمین پر دن کا دورانیہ 25.5 گھنٹے اور 31.7 گھنٹے کے درمیان ہو گا۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...