سروائیکل کینسر:
سیکس اور دو ماہواریوں کے درمیان خون کے غیر معمولی اخراج کو نظر انداز نہ کریں
____
کینسر کا لفظ ہی ایسا ہے کہ جسے سُن کر ہم گھبرا جاتے ہیں
صائمہ (فرضی نام) بتاتی ہیں کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران تولیدی صحت کے حوالے سے انھوں نے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیاں محسوس کیں
جنھیں نظر انداز کرنے کے بجائے انھوں نے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا
دو ماہ پہلے میں جب پری میچیور مینو پاز (عمر کے ساتھ ماہواری بند ہونے کا قدرتی عمل) کے مرحلے میں تھی
اور اس کے باعث ماہواری میں بے قاعدگی آنے لگی تو اس دوران مجھے ایک ہفتے تک مسلسل سپاٹنگ (اندام نہانی سے کم مقدار میں خون کا اخراج) شروع ہوئی
پہلے میں سمجھی کہ پیریڈز ہو رہے ہیں مگر مجھے کہیں درد نہیں تھا
پھر میں گائناکالوجسٹ کے پاس گئی تو میری علامات سُن کر انھوں نے کچھ ٹیسٹ کیے
پیپ سمیئر (سکریننگ کا ایک عمل) کیا اور پھر مجھے بتایا کہ یہ سروکس کا کینسر ہے جو بالکل ابتدائی مرحلے پر ہے
(جنوری کا مہینہ سروائیکل کینسر کی آگاہی سے منسوب ہے تاکہ خواتین کو اس قابل علاج کینسر کی علامات سے متنبہ کیا جا سکے)
سروائیکل کینسر کیا ہے اور اس کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
سرویکس بچہ دانی کے منھ کو کہا جاتا ہے اور جب سرویکس پر غیر معمولی سیلز کی افزائش ہونے لگے تو یہ سروائیکل کینسر بن جاتا ہے
آگے بڑھنے سے پہلے جان لیتے ہیں کہ سروائیکل یا سرویکس کا کینسر دراصل ہے کیا؟
سرویکس بچہ دانی کے منھ کو کہا جاتا ہے
جب سرویکس پر غیر معمولی سیلز یا خلیوں کی افزائش ہونے لگے تو یہ سروائیکل کینسر بن جاتا ہے
ہر کینسر کی سکریننگ نہیں ہو سکتی لیکن سروائیکل کینسر کی ابتدا میں ہی تشخیص کے لیے پیپ سمیئر نامی آسان سکریننگ ٹیسٹ موجود ہے
تولیدی نظام میں وہ بے قاعدگیاں جو سروائیکل کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں
سروائیکل کینسر کے بارے میں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ بڑی عمر کی خواتین کو متاثر کرتا ہے تاہم سرویکس کا کینسر نوجوان لڑکیوں کو بھی ہو جاتا ہے
ضروری ہے کہ تولیدی نظام میں ایسی غیر معمولی تبدیلیاں نظر آنے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔
اگر بڑی عمر کی خواتین کو ایسی علامات کا سامنا ہو جن میں:
بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کو پیشاب کے بہت مسائل پیش آ رہے ہوں
ماہواری کا فطری نظام ختم ہو چکا ہو اور اس کے بعد دوبارہ خون آنے لگے
اندام نہانی سے پیلے رنگ کا بدبودار ڈسچارج (مواد) نکلنے لگے
ڈاکٹرز کے مطابق اگر آپ نوجوان ہیں تو ان علامات کی صورت میں فوری ڈاکٹر کے پاس جائیں جب
دو ماہواریوں کے بیچ میں کوئی سپاٹنگ یعنی (خون کا) دھبہ لگے
سیکس کے بعد ایک دم سے بلیڈنگ یا سپاٹنگ ہو جائے
ماہواری میں بے قاعدگی ہو/وقت بے وقت پیریڈز آئیں
مندرجہ بالا علامات کے علاوہ بعض اوقات پیٹ کے نچلے حصے میں اور کمر میں انتہائی شدید اور مستقل درد بھی خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے
جبکہ پیشاب کا مستقل اخراج بھی سروائیکل کینسر کی ایڈوانس سٹیج کی ایک علامت ہو سکتی ہے
ضروری نہیں کہ یہ تمام علامات کینسر کی ہی ہوں لیکن اس کے لیے مستند معالج سے چیک اپ کروانا ضروری ہے
یہ واحد کینسر ہے جس کی آسان سکین سے تشخیص اور علاج ممکن ہے
سروائیکل کینسر وہ واحد کیسنر ہے جس میں دیگر کینسر کے برعکس بالکل ابتدائی مرحلے میں سکریننگ کے عمل کے ذریعے تشخیص ممکن ہے
اگر اوپر دی گئی کسی بھی علامت کے ساتھ آپ ڈاکٹر کے ہاں گئے اور وہاں سرویکس نارمل سے ہٹ کر محسوس ہو یا کسی گروتھ کا شک ہو تو پیپ سمیئر کیا جاتا ہے
پیپ سمیئر میں نہ کوئی کٹ لگتی ہے، نہ خطرناک یا تکلیف دہ طریقے سے ٹشو کا نمونہ لیا جاتا ہے
بلکہ جس طرح گائناکالوجسٹ آپ کا اندر سے معائنہ کرتی ہیں اُسی طرح ایک پلاسٹک کے چھوٹے سے سپیچولہ (چمچ نما چھوٹا سا طبی اوزار) سے سرویکس کے گرد گھما کر وہاں کے خلیات کا نمونہ لے لیا جاتا ہے
عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق شادی شدہ خواتین کو تین سال کے بعد پیپ سمیئر سکین کرواتے رہنا چاہیے
اور اگر یہ سکریننگ باقاعدگی سے نارمل آ رہی ہے تو جان لیں کہ آپ سروائیکل کینسر سے محفوظ ہیں
شادی کے وقت ویکسین لگوائیں تو سروائیکل کینسر کا امکان کم ہو جاتا ہے
انسانی جسم میں پایا جانے والے ہیومن پیپی لوما وائرس کا انفیکشن بھی سرویکس کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے
ہیومن پیپی لوما وائرس انسانی جسم کی جلد کی تہوں میں پایا جاتا ہے
اگر رحم یا اندام نہانی کے اندر اس وائرس کی موجودگی ہو تو آپ کو پیپ سمیئر بار بار کروانا چاہیے
ہیومن پیپی لوما وائرس سروائیکل کینسر کی عام مگر بڑی وجہ بن سکتا ہے
مگر کچھ ایسی ویکسین ہیں جو اس کے بچاؤ کے لیے ہیں اور مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں
اس میں کچھ ویکسین دو جبکہ کچھ چار اقسام کو کور کرتی ہیں
اگر ہم شادی کے وقت ازدواجی تعلقات شروع کرنے سے پہلے اپنی بچیوں کو وہ ویکسین لگوا دیں تو اس سے ہیومن پیپی لوما وائرس کے انفیکشن کا امکان بھی کم ہوتا ہے
اور آگے چل کر سروائیکل کینسر سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے
https://www.bbc.com/urdu/articles/cpvk2lzyr7ro
امیر خسرو کی فارسی غزل کے کھوار تراجم کا تجزیاتی مطالعہ
حضرت امیر خسرو کا شمار فارسی کے چند چیدہ چیدہ شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی ایک غزل کافی مشہور...