کیلیبری کی کہانی
جے آئی ٹی رپورٹ کی تو اپنی ایک منفرد اور دلچسپ کہانی ہے ۔دوسری طرف اسی جے آئی ٹی سے ایک اور نومولود بچی نے جنم لیا ہے ،اس بچی کا نام ہے calibri۔۔یہ کیلیبری کیا ہے ،تھوڑا سا اس پر بھی بات کر لی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔بنیادی طور پر کیلیبری ایک فونٹ ہے ،کیلیبری فونٹ کے اوپر اتنی زیادہ ہنگامہ خیزی کیوں برپا ہے ،اصل بات یہ ہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے صفحہ 53 پر مریم بی بی کے ان دستاویزات پر بات کی گئی ہیں جو انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے رکھی تھی ۔آف شور کمپنیز نیکسول اور نیلسن لیمیٹڈ کا ٹرسٹ ڈیکلریشن ہے ۔ان دستاویزات سے مریم بی بی نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہیں کہ وہ ان کمپنیوں کی ٹرسٹی تھی ،بینیفیشل آنر نہیں تھی ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے پوائنٹ ٹو پر آئیں جو ایکسپرٹ اوپینینز ہے ،اس میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے باقی respondants سے ان کے پاس دستاویزات آئیں تھی ،ان تمام ڈاکومنٹس پر انہیں شک تھا کہ کہیں نہ کہیں ان دستاویزات میں گڑ بڑ کی گئی ہے ۔اس شک کو دور کرنے کے لئے جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکے کے فرینزیک ایکسپرٹس سے رجوع کیا گیا ۔ان ماہرین کی رائے میں ان دستاویزات میں تاریخیں غلط ڈالی گئیں ہیں ۔مریم صفرد کے ڈاکومنٹس بھی ان فرینزک ماہرین کو دیئے گئے ۔ان ماہرین کے مطابق مریم صفدر کی دستاویزات میں جس فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اس کا نام ہے calibri ماہرین کے مطابق یہ فونٹ 31 جنوری 2007 سے پہلے مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھی ۔جبکہ مریم بی بی کا ڈاکومنٹ فروری 2006 کا ہے ۔اس لئے ماہرین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لگتا ہے غلط اور جعلی ڈیٹنگ کی گئی ہے ۔ان ڈاکومنٹس میں جعل سازی کی گئی ہے ۔اب کیلیبری فونٹ کی کچھ تاریخ پر نظر دوڑا لیتے ہیں ۔۔2002 میں سوفٹ وئیر ڈیویلپرز نے کیلیبری فونٹ بنائی تھی ۔مائیکروسافٹ والوں نے پھر 2004 میں کیلیبری فونٹ کی الفا ٹیسٹنگ کی ۔اس کے بعد بیٹا ٹیسٹنگ کی گئی ۔الفا ٹیسٹنگ پہلا مرحلہ ہے ،یہ ٹیسٹنگ کمپنی کرتی ہے ۔اس میں فونٹ ریلیز نہیں کیا جاتا ۔دوسرا مرحلہ ہے بیٹا ٹیسٹنگ کا ۔۔یہ ٹیسٹنگ سوفٹ وئیر گروپ کرتا ہے ۔بیٹا ٹیسٹنگ 2006 اگست میں کی گئی ۔یہ ٹیسٹنگ دستیاب ضرور تھی ،لیکن پہلے اسے مشکل مرحلے سے داون لوڈ کرنا پڑتا تھا ۔عام استعمال میں کیلیبری فونٹ نہ تھی ۔یعنی ڈی فالٹ فارم میں نہیں تھی ،2002 میں مائکروسافٹ والوں کا یہ فونٹ یعنی کیلیبری لائسنسن یافتہ نہیں تھا ۔اس پر ابھی کام ہورہا تھا ۔یعنی براہ راست مائکرو سافٹ اس فونٹ کا استعمال ہی نہیں کررہا تھا ۔جبکہ مریم نواز کی دستاویزات کسی لاٗ فرم نے بنائی تھی اور لاٗ فرم ہمیشہ لائسنسن سافٹ ویر کا فونٹ استعمال کرتا ہے ۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کیلیبری فونٹ میں مریم بی بی کی ڈاکومنٹس ہوں ۔۔اس لئے ماہرین کی رائے ہے کہ مریم بی بی کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کی گئی ڈاکومنٹس میں گڑ بڑ ہے ۔یہ ہے کیلیبری فونٹ کی حقیقی کہانی ۔۔بھیا اگر شریف فیملی جعلی ڈاکومنٹ بنوا رہے تھے تو انہیں کیلیبری فونٹ کا بھی سوچنا چاہیئے تھا ۔۔لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ جے آئی ٹی والے اس قدر با ریکی میں چلے جائیں گے ۔۔۔۔ایک چھوٹی سی غلطی نے مریم بی بی کا سیاسی کئیرئیر داغ داغ کردیا ۔۔۔۔جا کیلیبری تیرا بیڑا غرق ہو تم نے ہمیں ایک عظیم لیڈر سے محروم کردیا ۔۔۔۔۔۔۔ویسے ہے نہ کمال کہانی ۔۔۔۔اب جے آئی ٹی کا سارا کھیل کیلیبری کے معصوم سے فونٹ پر رچایا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک طرف پاکستان کا تمام میڈیا نواز شریف کے پیچھے پڑا ہے ۔۔۔۔۔جے آئی ٹی رپورٹ نے بھی پروفیشنلزم اور تحقیق کی حد کردی ہے ۔۔۔۔حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ ساتھ چوہدری نثار بھی اندر سے خوش دیکھائی دے رہے ہیں ۔۔ادھر سے مریم بی بی کے پیچھے کیلیبری پڑ گئی ہے ۔۔سچ کہتے ہیں جب انسان کسی مصیبت میں پڑتا ہے تو پھر وہ پھنستا چلا جاتا ہے ۔۔۔میرا تو نواز شریف کو یہ مشورہ ہے کہ زلالت کی گیم کا حصہ بننے کی بجائے پی ٹی وی پر آئیں ۔۔قوم سے ایک دبنگ تقریر کریں ۔۔تمام سازشوں سے پردہ اٹھائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کے انعقاد کا اعلان کریں ۔۔اس اقدام سے انہیں بہت سارے سیاسی فوائد مل سکتے ہیں ۔۔ممکن ہے وہ تو ہزار اٹھارہ کا انتخاب بھی جیت جائیں ۔۔ورنہ سالی یہ کیلیبری انہیں خطرناک صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے ۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔