کیلشیم کی اہمیت:
۱۔کیلشیم کسی بھی پودے کے بڑھوتری کرنے والے حصوں کے فنگشنز کو کنٹرول کرتا ہے خاص طور پر جڑ کے مختلف حصوں کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مثال کھ طور پر جب جب پودا بڑھتا ہے پتا بناتا ہے،جڑ بناتا ہے،پھل بناتا ہے ہر مرحلے کی بڑھوتری میں کیلشیم کا بنیادی کردار ہوتاہے۔
۲۔پودوں کے اندر مضبوطی پیدا کرنے والے کمپاؤنڈز جو سیل والز بناتے ہیں کو ترتیب دیتا ہے جس سے پودا مضبوط بنتا ہے۔
۳۔پودے کے خلیات تو بن گئے مگر ان خلیات کی اگر ترتیب بہتر نا ہو تو پودا ٹیڑھا میڑھا اور بدشکل سا ہو جاتا ہے کیلشیم کیا کرتا ہے ان خلیات کی ترتیب دیتا ہے اور ان کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے جس سے پودے کی شکل و صورت اچھی بنتی ہے۔
۴۔جب ہماری زمین میں نامیاتی مادہ موجود ہوتا ہے تو اس سے بہت سے نامیاتی ایسڈز پیدا ہوتے ہیں کیلشیم انکو نیٹرالائز کرتا ہے جس سے پودے زیادہ بہتر طریقے سے خوراک تیار کر پاتے ہیں۔
۵۔پودوں کے خلیات کے اندر ایک جھلی موجود ہوتی جیسے خلیاتی جھلی ہوتی ہے جس کے بہتر کام کرنے میں اور اس جھلی کے پودے میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں کیلشیم مدد دیتا ہے۔
۶۔کسی بھی کاروبار میں ایک باقائدگی کا Regularly نظام ہوتا ہے جس سے وہ کاروبار زیادہ لمبے عرصے تک چلتا ہے ہر آنے والے چیلنج کو قبول کرتا ہے
اسی طرح کیلشیم پودوں کے اندر پروٹین کو بہتر طریقے سے ترتیب دیتا ہے باقائدہ ایک Regularly نظام کے تحت جس سے پودے جلد بوڑھے نہیں ہوتے جوان رہتے ہیں اور ہر آنے والی بیماری کا سامنا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کیلشیم کی کمی کی علامات کا کیسے پتا چلتا ہے؟
۱۔پودوں کی Terminal buds مطلب پودے کی سب سے آخر والی چوٹی پر بڑھنے والی آنکھ جس سے نئی پھوٹ شروع ہونی ہوتی ہے وہ اور Root Tips مطلب جو جڑ کے آخر میں چھوٹے چھوٹے بال نما حصے ہوتے ہیں انکی بڑھوتری نہیں ہو پاتی۔۔ مطلب پودا زمین سے اور باہر گروتھ والی جگہ دونوں حصوں سے بڑھنا بند ہوجاتا ہے۔
۲۔دوسری سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ کیلشیم کی کمی جن فصلات میں ہوتی ہے وہ فصلیں جلدی گر جاتی ہیں۔
۳۔جڑ کانظام رک جاتا ہے جس کی وجہ سے جڑ بڑھ نہیں پاتی۔
۴۔پھلدار پودوں میں کمی سے پھل نرم پیدا ہوتا ہے اس میں جان نہیں ہوتی۔۔
۵۔پودوں کا پھل جلدی بوڑھا ہو جاتا ہے اور گر بھی جاتا ہے۔
۶۔پودوں کے اندورنی اور بیرونی نظام میں بیگاڑ پیدا کرتا ہے اگر اس کی کمی ہو رہی ہوتو چاہے وہ سبزیات ہوں یا پھلدار پودے۔
۷۔پھل کے اندر نشانات پڑ جاتے ہیں جو تلخ ذائقہ رکھتے ہیں کڑوے بھی ہو جاتے ہیں۔ اور کچھ پھلوں میں نشانات کڑوے ہونے کے ساتھ سوراخ بھی ہو جاتے ہیں۔
۸۔ہمارے چارا جات میں سب سے اوپر والے پتے اکٹھے جُڑے رہتے ہیں دیر سے کھلتے ہیں۔
کیلشیم کی پودں کے نئے پتوں میں کمی نظر آتی ہے یا پرانے پتوں میں؟
کیلشیم کی جب پودوں میں حرکت دیکھتے ہیں تو کیلشیم ایک ایسا غذائی اجزاء ہے جو Immobile ہے مطلب جب بھی اس کی کمی پودے میں آتی ہے نئے پتوں میں آتی ہے درمیان والے اور نیچے والے پتوں میں نہیں آتی۔۔
کیلشیم کی زمین میں کیسی حرکت ہے؟
جب ہم کیلشیم کی زمین میں حرکت کو دیکھتے ہیں تو یہ زمین میں Immobile ہے مطلب زمین میں ایک جگہ سے دوسری جگہ اس کی حرکت بہت ہی کم ہے۔
وہ کونسے عوامل ہیں جو زمین میں کیلشیم کو متاثر کرتے ہیں؟
۱۔وہ زمینیں جن کا پی ایچ لو ہوتا ہے وہاں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔
۲۔جہاں پوٹاشیم کا لیول زیادہ ہو جائے وہاں پر کیلشیم متاثر ہوتی ہے اور پودے کو نہیں مل پاتی۔
۳۔جہاں نائٹروجن کا زیادہ استعمال کیا جائے جو ہمارے ہاں زیادہ تر ہوتا ہے وہاں پر کیلشیم پودوں کو نہیں مل پاتی۔
۴۔جب میگنیشیم کی مقدار غیر متوازن ہوتی ہے تو کیلشیم کی دستیابی کم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔۔
۵۔ریتلی زمینوں میں کیلشیم کی دستیابی کم ہوتی ہے۔۔
نوٹ:اگر آپ ایسے کسی بھی مراحل سے گزر رہے ہیں تو کیلشیم کا استعمال ضرور کریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر