(آپریشن کے ذریے بچے کی پیدائش )
اگر نارمل طریقے سے بچے کی ڈلیوری نہ ہو اور بچے کا سر پھنس جاۓ تو اس سے بچے اور ماں دونوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے ، اس صورت میں آپریشن کے ذریے ماں کے پیٹ اور بچہ دانی کو چیر کر بچے کو باہر نکالتے ہیں ، ایسے آپریشن کو سی سیکشن کہتے ہیں ،
سی سیکشن کی تاریخ بہت پرانی ہے ، قبل مسیح ادوار کی سلطنت روم اور ہندوستان میں اسکا ذکر ملتا ہے ، ہندوستان کے ایک مشہور بادشاہ اور عدم تشدد کے پیروکار اشوکا کے والد بندوسرا کی پیدائش اسی طریقے سے ہوئی تھی ، اس دور میں سی سیکشن کا مقصد بچے کو بچانا ہوتا تھا ، چونکہ آپریشن کے بعد ماں کے زخم سینے اور انکی دیکھ بھال کا کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا اسلیے ایسے قریبا تمام آپریشن ماں کیلیے مہلک ثابت ہوتے تھے ،
وقت کے ساتھ طریقہ علاج میں ہلکی سی جدت آئ اور انسان نے لاشوں پر جراحی سیکھنا شروع کی تو ان آپریشنز میں ماں کے بچنے کے امکانات بھی بڑھتے گیے ، ١٥٨٠ میں سوئٹزر لینڈ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک عورت سی سیکشن سے مکمل صحتیاب ہوئی ، اسکے باوجود آنے والی تین صدیوں میں ان آپریشنوں میں ماں کی ہلاکت کا امکان نوے فیصد تک تھا ،
انیسویں صدی کے وسط میں آپریشن میں انستھیزیا (بے ہوشی ) کا استعمال شروع ہوا ، زچگی خود ایک انتہائی اذیت ناک مرحلہ ہے ، کہتے ہیں کہ جب انگلینڈ میں پہلی مرتبہ اس طریقے سے ڈلیوری کی گئی تو ماں اور ڈاکٹروں نے خوش ہو کر بچی کو پیار سے انستھیزیا کا نام دیا اگرچہ اس کا اصل نام کچھ اور تھا ،
انیسویں صدی کے آخر میں سی سیکشن کے آپریشن میں ٹانکوں کا استعمال شروع ہوا جس نے خون ضائع ہونے کو بڑی حد تک کم کر دیا ، اسی دوران جوزف لسٹر کی بدولت جراثیم کش طریقوں کا استعمال بھی عام ہوا ، ان دو وجوہات نے ماں کے بچنے کا امکان کئی گنا بڑھا دیا ،
بیسویں صدی میں اس میں مزید جدت آئ ، انٹی بائیو ٹکس دوایئں ، بہتر ٹانکے ، انتقال خون ، بہتر اور صاف ستھرے ہسپتال ، جنہوں نے سی سیکشن کو ایک معمول کا آپریشن بنا دیا اور آج دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک ڈلیوری سی سیکشن کے ذریے ہوتی ہے ،
ایک ذکر رامریز پیریز کا ، میکسیکو کی اس خاتون نے ایمرجنسی میں بغیر کسی طبی امداد کے اپنا سی سیکشن خود کیا اور نہ صرف زندہ بچ گیئیں بلکہ بچے کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ، آداب
سی سیکشن کی تاریخ پر ایک تحریر
https://www.healthline.com/…/preg…/history-cesarean-section…
سی سیکشن کے بارے میں عمومی معلومات
https://en.wikipedia.org/wiki/Caesarean_section#History
رامریز پیریز پر ایک تحقیقی آرٹیکل ،
http://onlinelibrary.wiley.com/…/abstract;jsessionid=038051…
"