رات میں نے بفلو ایرپورٹ کے سامنے ایک موٹل میں قیام کیا ۔ رات کو سفر کی تھکاوٹ اور بارش کے شور کی وجہ سے نیند ڈسٹرب ہوئ ۔ ابھی ناشتہ کی میز پر بہت دلچسپ باتیں سننے کو ملی ۔ کچھ ٹورسٹ اور ٹی وی پر دنیا کی بہت دلچسپ خبریں سننے کو مل رہی تھیں ۔ ایک انگریز عورت نے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہی کہا کے
What a dangerous place to be in
جب میں نے پوچھا کیوں ؟ تو کہنے لگی
Borders every where are ..
ہم انسانوں نے اپنے آپ کو پنجرہ نما ریاستوں میں مقید کر لیا ہے ۔ میاں محمد بخش پنجابی صوفی شاعر نے اپنا گھر نہیں بنایا تھا ، ہمیشہ سفر پر رہتے تھے اور ان کا فرمان تھا کے اس دنیا سے رخصتی پر مستقل رہائش گاہ پر ہی ٹھکانہ بنائیں گے ۔
ٹی وی پر خبریں چل رہی تھیں ، اور بتایا جا رہا تھا کے جو جرنلسٹ بحر ہند کے ایک جزیرہ میں قبائلی لوگوں کو حضرت عیسی کا بتانے گیا اور مارا گیا اس کی ڈائری ملی ہے ۔ جس میں اس نے لکھا کے اسے لگ رہا تھا کے وہ مارا جائے گا لیکن پھر سوچا کے کیوں نہ Christ کے لیے زندگی قربان کر دوں ۔ دراصل یہ صحافی اگر صرف عمران خان سے ہی مل لیتا اور حضرت عیسی پر روشنی ڈالتا تو اس کو Christ کی بہت زیادہ خوشنودی حاصل ہو جاتی ۔ انگریز عورت اس خبر پر بے ساختہ بولی ۔
“Its a suicide “
اور میں نے کہا جی بلکل کوئ شک نہیں
Without a bomb ..
ٹی وی پر دوسری خبر بھی کسی شخص کا شارک سے مقابلہ کی تھی ۔ وہ شخص بھی مرتا مرتا بچا ۔ اسے بھی امریکی گوری عورت نے شدید پاگل پن گردانا ۔ آخری دلچسپ خبر ٹیلی ویژن پر ٹرمپ کے بارے میں مارکیٹ میں آئ تازہ کتاب تھی ، عنوان
Trump’s Enemies
How the Deep State is undermining the Presidency
مجھے امریکہ میں منتقل ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے ۔ اس وقت سے اب تک امریکہ کا ہیرو ٹرمپ ہے ۔ ہر جگہ ، ہر وقت ، ہر شخص ایک نہ ایک دفعہ روزانہ اس کا تزکرہ ضرور کرتا ہے ۔ امریکہ میں یقیناً Trumpism جیت گیا ہے ۔ ٹرمپ ایک نفرتوں اور کمرشل ورلڈ کی انتہا کی ایک باقاعدہ legacy چھوڑنے میں یقیناً کامیاب ہوا ہے ۔
پچھلے دنوں امریکہ کی ایک روحانی گانوں کی جوڑی Lisa & Erika اس وقت ٹوٹ گئ جب Erika کینسر سے جنگ لڑتی ہار گئ ۔ میں آپ سے درخواست کروں گا کے آپ ان دونوں کی البم ضرور سنیں خاص طور پر Sacred ۔ ان کے گائے ہوئے تمام گانے آپ کو cosmic dance کی state میں لے جاتے ہیں ۔ ایریکا نے ایک امریکی جریدے کو مرنے سے کچھ دن پہلے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ۔
we take so much for granted in this life , we take for granted the miracle of our very presence , as though we are asleep to the gift of what it is to be alive .. we are conduits for the divine, here to love and be of service
یہ ہے سارا کائنات کا راز ، فلسفہ اور رقص ۔ ایریکا ایک hospice میں بہت ہنسی خوشی مری تھی ۔ اس کی منتقلی اس جہاں سے ابدی جہاں میں تو نجانے کتنے سال پہلے ہو چکی تھی ۔ اس جسم کا تو وہ بوجھ اٹھائے پھر رہی تھی ۔ہم سب بہت زیادہ بُھولے ہوئے ہیں ۔ ہم نہیں مانتے کے ہم سب پیر ہیں ، مرشد ہیں ، روحانی ہیں ، تخلیقی ہیں اور مقدس ۔ نہ جانے کب کس نے ، کس طرح ، کس وقت ہمیں ایک دوسرے سے لڑوا دیا اور دشمن بنا دیا ۔ ہم مسلمانوں کو تو ایک ایسی ہستی مل گئ جنہوں نے سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا ، پھر کیسا خوف ؟کیسی درندگی ؟کیسی نفرتیں ؟ میری سمجھ سے باہر ہے ۔
اسی ہوٹل کے کھانے کے کمرہ میں Tip باکس پر اسٹاروار زکے مشہور کردار Jedi کا بیانیہ پڑھنے کو ملا ۔
Its the way of the JEDI,…
May the funds be with you..
یہ زندگی کا سفرنامہ ایک فلم ہے جو ہر وقت ہر جگہ اپنے حسین ترین رنگوں میں چل رہا ہے ۲۴/۷ اور اس کا مزہ اس کا flow یا بہاؤ ہے ۔ کوشش کریں کے اس میں رہیں ۔ بہت خوش رہیں ۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...