برائیلر کو ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا ہو جاتا ہے؟؟؟
وہ لوگ جو برائیلر تو کھاتے ہیں لیکن برائیلر اور برائیلر فارمنگ کے بارے میں نہیں جانتے انہیں اکثر تجسس رہتا ہے کہ برائیلر کو پتا نہیں ایسا کیا کھلایا جاتا ہے جو ایک ماہ میں اتنا موٹا ہو جاتا ہے.
اس سوال کا جواب دینے سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ برائیلر کی گروتھ میں جن دو چیزوں کا زیادہ عمل دخل ہے ان میں سے ایک اس کی وارثتی اہلیت ہے جلدی وزن حاصل کرنے کی اور دوسری چیز اس کی خوراک ہے.
برائیلر میں جلدی وزن حاصل کرنے کی اہلیت کیسے پیدا ہوئی؟؟ اس مقصد کے لئے دو ایسی دیسی نسلوں کا کراس کرایا گیا جن میں زیادہ وزن کرنے کی قدرتی اہلیت تھی. اس سے جو نسل حاصل ہوئی اس کے مزید ایسے کراس کروائے گئے جس کا نتیجہ برائیلر ہے. یہ ایک فطری عمل سے بنا ہے جس میں جلدی وزن حاصل کرنے والے جینز کو غالب کیا گیا ہے.
رہی بات اس کی خوراک کی تو یقین مانیے یہ دیسی مرغ سے کہیں زیادہ صاف ستھری خوراک کھاتا ہے. دیسی مرغ کیڑے مکوڑے کچھ نہیں چھوڑتا، گندگی میں بھی چونچ مارتا ہے اور دیسی مرغ کو متوازن خوراک پوری زندگی نہیں ملتی. جبکہ برائیلر کی ایک ایک دن کی غذائی ضروریات پر تحقیق ہوئی ہے اور اسے اس کے مطابق خوراک دی جاتی ہے. اس کی خوراک کے اہم اجزا میں شامل ہے مکئی، سویابین، چاول اور اس کی زندگی کے ہر دن کی ضرورت کے مطابق وٹامن، منرلز اور امائنو ایسڈز. مجے بتائیں کہ اتنی متوازن خوراک کس دیسی مرغ کو نصیب ہوتی ہے؟؟
ایک تحقیق کی گئی یہ دیکھنے کے لئے کہ جدید برائیلر اب جو اتنی جلدی وزن کرتا ہے اس میں کس چیز کا رول ذیادہ ہے؟ اس میں بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یا جدید تحقیق کے مطابق تیار کی گئی خوراک کا… اس مقصد کے لئے دو گروپ بنائے گئے.
پہلے گروپ میں برائیلر کے پرانے سٹرین کو جدید خوراک دی گئی اور دوسرے گروپ میں برائیلر کے نئے سٹرین کو پرانے فارمولوں والی خوراک دی گئی. نتائج حیران کن تھے. برائیلر کے نئے سٹرین نے پرانے خوراک کے فارمولے پہ بھی زیادہ وزن کیا جبکہ جدید فارمولے کے مطابق بنی خوراک کھانے والے برائیلر کے پرانے سٹرین نے اتنی ہی مدت میں کم وزن کیا. اس سے ثابت ہوتا ہے کہ برائیلر کے جلدی وزن حاصل کرنے میں ذیادہ عمل دخل اس کی بہتر کی گئی وراثتی اہلیت کا یے نا کہ اس کو کھلائی جانے والی خوراک کا.
انٹرنیٹ پہ آپ کو جو پڑھنے کو ملتا ہے کہ برائیلر کو ہارمون، سٹیرائیڈ یا خطرناک اجزاء کھلائے جاتے ہیں، یہ منفی پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور ایسی باتیں وہ کرتے ہیں جنہیں برائیلر کی الف ب کا بھی نہیں پتا.
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=10154443761034296&id=647954295
“