بوران ایک پودے کو کتنی چاہیے ہوتی ہے؟ نیز قدرتی طریقے سے کیسے ہم پودے کی بوران پوری کر سکتے ہیں؟
جہاں بوران کے فوائد ہیں وہاں بوران کی زیادتی بہت سے مسائل کا سبب بھی بنتی ہے یہ بات ہمیں معلوم ہونا ضروری ہے۔
تمام فصلات کو بوران 20ppm سے لے کر 100ppm تک درکار ہوتی ہےاس کی نشو نما کو بہتر کرنے کیلے اب Ppm کیا ہے اسے سمجھنا بہت ضروری ہے۔
اگرایک لیٹر پانی میں ایک ملی گرام کوئی مقدار موجود ہو تو وہ ایک پی پی ایم کہلاتی ہے۔۔
ہم اگر فصل پر سپرے کرنا چاہتے ہیں اور بوران کی کمی دور کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسے پودے تلاش کرنے ہوں گے جن میں بوران کی مقدار اچھی پائی جاتی ہو۔
جب ہم ختلف جڑیبوٹیاں جیسے کھبل گھاس یا گاجر بوٹی یا لہلی جو بیلدار ہوتی ہے کے ایک کلو میں بوران کی مقدار کا جائزہ لیتے ہیں اور باقی سب جڑیبوٹیوں کے ایک کلو کا موازنہ دیکھتے ہیں تو ان میں 9ppm سے زیادہ بوران پائی جاتی ہے۔
مطلب اگر آپ پانچ سے دس کلو کسی بھی جڑیبوٹی کو کاٹ کر اسے ابال کر اس کو نچوڑ لیتے ہیں تو باقی تو کافی اجزاء شامل ہو ہی جائیں گے مگر بوران کی مقدار پر ایکڑ کیلے یہ جو حاصل ہو گی سو لیٹر پانی کے حساب سے کافی ہو گی کسی بھی فصل کیلے۔۔
نوٹ:یہ تمام چیزیں باقاعدہ تحقیق کے بعد لکھی جاتی ہیں پوری زمہ داری کے بعد۔۔ پانچ سے دس ایکڑ کےکاشتکار جو مہنگے ترین غذائی اجزاء نہیں خرید سکتے اور فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں میں ان پر فوکس کرتے ہوئے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں اس لئے اس پوسٹ کو پڑھ کر اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکے ہم سب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔۔
یاد رکھیں ہماری مارکیٹ سے خریدی گئی بوران میں ملاوٹ ہو سکتی ہے لیکن اس قدرتی طریقے سے حاصل کی گئی بوران میں ملاوٹ نہیں ہو سکتی۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر