میری گڑیا بے حد پیاری
مجھ سے باتیں کرنے والی
ہر پل اس کے ساتھ میں کھیلوں
ہر دم اس کے ساتھ میں بیٹھوں
کپڑے میں اس کو پہناؤں
گیت بھی اس کو دیکھ کے گاؤں
گڑیا کے ہیں بال نرالے
سب کا دل ہیں کھینچنے والے
چُنری اس نے پہن رکھی ہے
سب کو جو اچھی لگتی ہے