بچوں کیلئے اردو زبان میں لکھی گئی محترم شبیر ناقدؔ کی کتاب ’’ضیافتِ اطفال‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
منے نے اک طوطا پالا
طوطا تھا وہ بے حد پیارا
میاں مٹھو کہتا تھا وہ
پیاری باتیں کرتا تھا وہ
صبح سویرے منا اٹھتا
مٹھو سے وہ باتیں کرتا
چُوری روز کھلاتا اس کو
پیار سے وہ سہلاتا اس کو
جب تک مٹھو کچھ نہ کھاتا
منے کو بھی چین نہ آتا