"ماما !
ماما ! "
صبح صبح ساڑھے سات بجے اس نے گھر میں طوفان کھڑا کیا ہوا تھا ۔۔۔
" اف ۔۔
مانو !
بیٹا اب چھوٹی تو نہیں ہو تم ۔۔۔
عقل بھی کبھی استعمال کیا کرو کبھی تو ۔۔۔
صبح صبح تمہارے بابا نے بھی افس جانا ہوتا ہے ۔۔۔
اپنی چیزیں خود سے ڈھونڈآ کرو ۔۔۔"
زاہدہ بیگم نے ڈانٹ کر مانو سے کہا ۔۔۔
" ماما !
آپ تو سویٹ سی موم ہیں میری ۔۔۔
مجھے چیز ملتی نہیں تو پھر تبھی آپ سا مدد لیتی ۔۔۔
ویسے بھی صبح صبح آپ کا چہرا مبارک نا دیکھوں ۔۔صبح نہیں ہوتی ناں ۔۔۔"
مانو نے ماما کے گلے میں بازو ڈالتے ہوئے لاڈ سے کہا ۔۔۔۔
" اب یہ مکھن کسی اور کو لگانا ۔۔۔
چلو جاؤ ۔۔
مجھے اور بھی کام ہے ۔۔
جلدی آ جانا ۔۔اب میں نے ناشتہ تیار کر لیآ ہے ۔۔۔
یونی میں آج پہلا دن ہے ۔۔۔جلدی کرو ۔
لیٹ نا ہو جانا ۔۔۔"
زاہدہ نے مانو کو پیار سے بولتے ہوے مطلوبہ چیز دے کر جاتے ہوئے کہا ۔۔۔
" اوکے ۔۔ماما ۔۔
ابھی ای بس ۔۔
5 منٹ ۔۔"
مانو نے دروازہ بند کرتے ہوے کہا ۔۔۔
،######
" تامی !
اٹھ بھی جاؤ ۔۔۔
ساری رات دوستو کے ساتھ گھوم گھوم کر اب دیکھو کیسے گدھے گھوڑے بیچ کر سو رے ۔۔۔"
راحیلہ بیگم نے ابتسام کو اٹھآتے ہوے کہا ۔۔۔
" موم !
تھوڑا سا اور بسس 5 منٹ ۔۔
سونے دیں ناں ۔۔"
ابتسام نے بستر اوپر لیتے ہوئے کہا ۔۔۔
" کوئی نہیں سونا اور ۔۔
اٹھو بھی ۔۔۔
ایک تو اس لڑکے نے تنگ کیا ہوا ۔۔۔"
راحیلہ نے بستر سمیٹتے ہوے کہا ۔۔۔۔
" اب اگر 2 منٹ میں نا اٹھ کر نیچے اے تو میں نے پانی کا جگ اوپر ڈال دینا ہے ۔۔
پھر نا کہنا ۔۔"
راحیلہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ۔۔
" اوکے موم ۔۔"
ابتسام نے پھر سے بستر اوپر لیتے ہوئے کہا ۔۔۔
########
30 منٹ بعد ۔۔۔
" تامی !! 😡
میں اؤں ؟
یا خود آ رے ۔۔؟ "
راحیلہ نے غصے سے نیچے سے آواز دی ۔۔۔
" اوہ نو ۔۔۔
اٹس ٹو لیٹ ۔۔
اب موم نہیں چھوڑنے والی ۔۔۔
بھاگ بیٹا ۔۔۔"
ابتسام نے بھاگتے ہوئے خود سے بولا ۔۔۔
2 منٹ میں تیار ہو کر موم کے سامنے تھا وہ ۔۔
" ناشتہ کرو جلدی ۔۔
پھر ایک گڈ نیوز دینی ہے تمھے ۔۔۔"
ابتسام کو ناشتہ دیتے ہوے راحیلہ بیگم بولیں ۔۔۔
ابتسام نے چونک کر موم کو دیکھا ۔۔۔
" کیا نیوز ہے ؟ "
ابتسام نے سلا ئس کھاتے ہوے کہا ۔۔۔
"پہلے ناشتہ کر لو ۔۔۔"
موم نے چپ کرواتے ہوے کہا ۔۔
ابتسام چپ کر کے ناشتہ کرنے لگ گیا ۔۔۔
#########
"گڈ مارننگ ماما اینڈ بابا 😘😘۔۔"
مانم زاہدہ اور ارشد خان کو بولتے ہوے دونو کو مارننگ کِس دی
اور اپنی سیٹ پر بیٹھ گئ ۔۔۔
" مانو !
کتنی دفعہ سمجھایا ہے کے صبح سلام کرتے ہیں ۔۔۔
پر مجال ہے کہ میری کوئی بات کا اثر ہو۔ جاے تم پر ۔۔۔"
زاہدہ نے ڈپٹ کر مانو کو بولا ۔۔
" ارے بیگم ! بچی ہے ۔۔
کیوں ڈانٹ رہی ہیں ۔۔
سمجھ جاے گی ۔۔۔"
ارشد نے بیٹی کی سائیڈ لی ۔۔۔
" بہت بگڑ گئی ہے یہ ۔۔
پتا نہیں کب عقل اے گی ۔۔۔
یونی میں چلی گئی ہے ۔۔۔"
زاہدہ نے منہ بنا کر کہا ۔۔۔
" ہاہا !
ماما ! 😘
آپ کو پتا ۔۔ جب ایسے منہ بناتی ہیں ناں تو قسم سے بہت پیاری لگتی ہیں ۔۔۔
یقین نہیں تو بابا سے پوچھ لیں ۔۔"
مانو نے بابا کو آنکھ مار کر کہا ۔۔۔
" ہاں ۔۔جانتی ہوں ۔۔
تم دونوں باپ بیٹی کو تو بس موقع چاہیے ۔۔۔نا ٹائم دیکھتے نا کچھ بس شروع ہو جاتے ۔۔۔"
زاہدہ نے بولا ۔۔۔
" اف ۔۔بیگم آپ کے پیارے ہونے میں کوئی شک نہیں ۔۔
ایسے ہی تو نہیں ۔۔20 سال سے آپ کے دیوانے ہیں ۔۔😜"
ارشد خان نے بھی زاہدہ کو چھیڑہ ۔۔
" اچھا بس ۔۔
کچھ تو خیال کریں ۔۔
بیٹی پاس بیٹھی ہے ۔۔"
زاہدہ نے شرما کر بولا ۔۔
جس پر دونوں باپ بیٹی نے قہقے لگاے ۔۔۔
########
" جب فری ہو جاؤ تو مجھے کال کر دینا ۔۔
میں ڈرائیور بھیج دوں گا ۔۔۔ "
ارشد نے مانو کو۔ یونی کے گیٹ پر اتارتے ہوے کہا ۔۔۔
" اوکے بابا اللہ حافظ ! "
مانو نے کار سے اتر کر کہا ۔۔۔
یونی میں چل دی ۔۔۔
########
" جلدی سے اپنا اسٹڈی اور بزنس کور کرو ۔۔
ہمیں واپس پاکستان جانا ہے ۔۔۔"
راحیلہ نے ابتسام کو بتایا ۔۔
" کیا !
کب ؟
کیوں ؟ "
ابتسام نے اتنے سارے سوال کے ۔۔۔
کیوں کہ جہاں ٹک اسے یاد تھا ۔۔
وہ اپنی ہوش میں ایک دفعہ ہی پاک گیا تھا ۔۔۔
اس نے ساری زندگی انگلینڈ میں ہی گزاری تھی ۔۔۔
اب جب اس نے ساری اپنی اسٹڈی مکمل کر لی ۔۔
تو یہ خبر اس کے لے بہت حیران کن تھی۔ ۔۔
" ابھی مجھے بہت کام ہیں ۔۔۔
بعد میں پوچھنا ۔۔
ایک ہفتہ ہے بس ۔۔
اپنی تیاری کر لو ۔۔
میں کچھ نہیں سننا ۔۔"
راحیلہ نے برتن سمٹتے ہوے کہا ۔۔۔
ابتسام بس منہ دیکھتا رہ گیا ۔۔۔
##########
" ہاے !
میں رامین !
اور تم ؟"
ایک لڑکی نے مانو سامنے آ کر ہاتھ لہرآ کر کہا ۔۔۔
" میں مانم ۔!!
لیکن مرے ماما بابا مجھے مانو کہتے ہیں ! "
مانو نے اپنا نام بتایا ۔۔۔
" اور مجھے رامے بولتے "
رامین نے بتایا ۔۔
" پہلا دن ہے یونی میں ۔؟ "
رامین نے ساتھ چلتے ہوے بولا ۔۔۔
" ہاں !
نیو ایڈمشن ؛ "
مانو نے مسکرا کر کہا ۔۔۔
" میں بھی نیو ایڈمشن ! "
رامین نے بھی جواب دیا ۔۔
" میں نے سنا ہے کہ فرسٹ ڈے یونی میں ریگنگ بھی ہوتی ہے ۔۔۔"
مانو نے ڈرتے ہوے کہا ۔۔۔
" ہاں سنا تو ہے لیکن اب نہیں ہوتی ۔۔
اس سب کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے ۔۔۔
کافی دفعہ تو جانیں بھی۔ چلی جاتی ہیں ۔۔۔
لیکن بچوں کے لیے سب مذاق ہوتا ہے ۔۔"
رامین نے تاسف سے کہا ۔۔
" ہاں ۔۔
بول تو ٹھیک رہی ہو تم ۔۔۔"
مانو نے بھی اتفاق کیا ۔۔
" کونسے ڈیپارٹمنٹ سے ہو ۔؟ "
رامے نے پوچھا ۔۔۔
" بائیو ٹیکنالوجی "
مانو نے بتایا ۔
" واہ ۔۔ اتفاق ہے ۔۔
میں بھی اسی ڈیپارٹمنٹ سے ہوں ۔۔۔"
رامے نے کہا ۔۔
دونوں کی دوستی ہو گئی تھی ۔۔۔
اب دونوں نے مل کر پہلے لیکچر کی کلاس ڈھونڈیں ۔۔۔
پھر ٹائم ٹیبل نوٹ کیا ۔۔
کافی تھکن کے بعد دونوں کینٹین پر چلی آیں ۔۔۔
########
" زین !
ماما نے نیوز دی ہے ۔۔"
ابتسام نے پریشان ہوتے ہوئے کہا ۔۔
زین بچپن کا دوست تھا ۔
دونو فیملی کی اپس میں کافی بنتی بھی تھی ۔۔
" ہاہا !
یہ کونسا کوئی نئی بات ہے ۔۔"
زین نے مزاق اڑاتے ہوے کہا ۔۔۔
" مام کا کہنا ہے کہ نیکسٹ ویک پاکستان جانا ہے ۔۔"
ابتسام نے زین کو گھوڑ کے جواب دیا ۔۔
یہ سنتے ہی زین شاک میں آ گیا ۔۔۔