بہت بہت مبارک ہو میجر ایک مرہلہ تم نے بہت بہادری سے انجام دی تم جیسے خوبرو نوجوان اس ملک کو بہت آگے لیکر جائے گے.....کرنل خوشی سے میجر کے شانوں پر ہاتھ رکھ کر بولے....
شکریہ کرنل اللہ کا شکر ہے اُس نے میرا بھرم رکھا یہ ایک کام تو ہوگیا اب بس فیصو تک پہچنا ہے.....میجر پہلے نرم انداز میں بولا پھر آخری بات پر سخت لہجے میں بولا...
وہ بھی ہوجائے گا میجر مجھے تم پر بھروسہ ہے بہت تم میرے بیٹوں کی طرح ہو اپنے آپ سے زیادہ بھروسہ تم پر ہے مجھے....کرنل نے خوشی سے کہا...
کرنل آپ بھی میرے والد کی طرح ہے میں آپ کے بھروسے پر پورا اتروں گا انشااللہ....میجر نے جوش سے بولا...
انشااللہ سلامت رہو ہنڈسم بوائے.....کرنل میجر کو اپنی نظروں کے حصار میں لیتے ہوئے بولے....
ہاہاہا کرنل عمران آپ بھی کچھ کم نے ویسے اجازت دے اب میں چلتا ہو آگے کا کام بھی کرنا ہے اب بس جلد فیصو اپنے انجام کو پہوچے گا.....میجر شرارتی سے بولا...
انشااللہ میجر خدا حافظ....
خدا حافظ کرنل.....وہ اپنی پوری خوبصورتی اور وجاہت کے ساتھ ساتھ روعب سے کمرے سے نکلتے وقت بولا...
___________________________
ٹر ٹر ٹر.....
ہیلو ......ماہین بند آنکھوں سے ہی کال رسیف کرتے ہوئے بولی....
ہیلو بیٹا کہاں ہو کیسی ہو تم تم ٹھیک تو ہو نہ.......دوسری طرف سے زمان صاحب کی پرشان کن آواز آئی....
جی بابا میں ٹھیک گھر پر ہو سب خیریت ہے بابا آپ پریشان لگ رہیں ہے....ماہین ایک دم اٹھٹے ہوئے بولی....
بیٹا نیوز لگاؤں....زمان صاحب بولے...
اچھا میں دیکھتی ہو خدا حافظ....
ماہین نیوز لگانے لگی اور جو ہی نیوز میں بریکنگ نیوز دیکھی ایسا لگا جیسے گویا کسی نے بم پھاڑا ہو....
یہ کیسے ہماری یونیورسٹی کے اسٹور روم میں اتنی ڈرگز اور اسلحے سے بھرا روم.......ماہین نیوز دیکھتے ہوئے بےیقینی سے بولی....
جی ہاں نازین آپ دیکھ رہے ہیں یہ یونیورسٹی کے اسٹور روم میں بھاری تادات میں ڈرگز اور اسلحہ ملا ہے یہ اسلحہ اس یونیوسٹی میں چھپایا گیا تھا اس سے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ تھا اور ڈرگز کو یہاں یونیوسٹی اور ان کے ہوسٹل کے اسٹوٹنٹ میں فروخت کی جاتی تھی اس کی وجہ سے جوان نسل برباد ہورہی یونیوسٹی کو ایک ہفتہ کے لیئے سیل کردیا گیا ہے آگے جانے کے لیئے دیکھتے رہیئے ہمارا چینل.......
افففف کیا کیا ہورہا ہے آج کل میرا تو سر پھٹ جائے گا اچھا ہوا ان یونی والوں کے ساتھ اتنے اسامینٹ دیتے ہے روعب ایسے دیتے تھے پہلے ہماری یونی تو سب سے اچھی ہے اور کرتوت تو دیکھو ان لوگوں کے اب ایک ہفتہ تک آرام کرؤں گی.....پہلے تو ماہین بہت حیران تھی پھر غصہ پھر خوش اور ایک دم کل کا گزرہ دن سوچ کر آنکھوں میں ایک دن پانی آگیا....
بابا کو کیسے بتاؤں گی کہ میرا نکاح ہوگیا ہے افففف اللہ کیا مصیبت ہے پتہ نہیں بابا کب آئے گے کال کر کے تو بتادو بابا کو کہ میں ٹھیک ہو.....
اسلام و علیکم بابا....ماہین آواز میں خوشی لانے کی کوشش کرنے لگی....
وعلیکم سلام میری بیٹی ٹھیک ہو نہ اچھا ہوا تم گھر پر تھی میں تو نیوز سن کر پریشان ہوگیا تھا....زمان صاحب پریشان سے بولے...
جی بابا میں ٹھیک ہو آپ کب تک آئے گے اتنا ٹائم تو ہوگیا ہے آپ کو....ماہین اداس لہجے بولی...
بیٹا یہاں ایک مسلئہ ہوگیا ہے میں 6 مہینے سے پہلے نہیں آسکتا ہو.....زمان صاحب نے گویہ دھاکہ کیا ہو.....
کیا بابا میں اتنے ارصے اکیلے کیسے رہوگی....ماہین روتے ہوئے بولی....
بیٹا میں کیا کرو بس تم اپنا خیال رکھا دیھان سے رہنا ڈرنہ نہیں اور اگر میرا نمبر بند ہو تو پریشان مت ہونا اوجے خدا حافظ میں خدُ دوبارہ کال کروں گا....زامن صاحب نے فورن فون رکھ دیا....
ماہین بے یقینی سے موبائل کو دیکھنے لگی....یہ کیا ہورہا ہے میرے ساتھ سب کیوں مجھ سے دور جارہے ہے ماہین کا رونے کا مشغلہ دوبارہ شروع تھا پھر ایک دم بھوک کے احساس سے آنکھوں سے آنسوں صاف کیا اور کچن میں چلی گئی کل شام کینٹین میں ہی کھایا تھا اُس کے بعد وہ نکاح وغیرہ کے چکر میں اور گھر آکر روتے روتے سوگئی اب پیٹ میں چوہے کھیل رہے تھے...
___________________________
ٹر ٹر ٹر.....
ہیلو.....فیصو کی غصیلی آواز ابھری....
ہیلو ویلو چھوڑ یہ بتا کیا چل رہا ہے یہ سب پہلے اڈے پر آگ پھر دوسرے اڈے پر دو اسلحے کے ٹرک غائب اور اب یہ یونیوسٹی کا پتہ چل گیا کسی کو یہ تو بہت اندر کی بات تھی کہ تم نے یونیوسٹی میں ڈرگز اور اسلحہ رکھتے ہو ہمیشہ......سامنے والے کے سوال نے جلتی پر تل کا کام کیا....
پتہ نہیں کون (گالی) جو پہچھے پڑگیا ہے اٹھارہ سال ہوگئے ہے اس جرم کی دنیا میں آئے ہوئے 10 سال کا تھا جب میں اس جرم کی دنیا میں قدم رکھا اور اب اٹھارہ سال لگا کر یہ مقام یہ پیسہ میری اٹھایس سال قیمت ہے اور وہ سالا (کالی) میری محنت کو آگ لگا رہا ہے سامنے آئے زرا جو بھی ہے ٹکڑے ٹکڑے کردو گا.....فیصو تیش سے غراتے ہوئے بولا....
آرام سے سوچ فیصو یہ کون کر سکتا ہے یہ سب....مقابل بولا....
پولیس تو کرے گی نہیں اُن لوگوں کو اپنی جان پیاری سے کوئی دشمن ہی ہوگا ہمارے گینگ کا جو مجھ سے جلتا ہوگا آرہا ہے شاہزر میرا جوان اور ہینڈسم بھائی .....فیصو خوشی سے بولا....
اچھا واہ یار کل شاہزر آرہا ہے کم سے کم 9 سال بعد آرہا ہوگا 8 سال کا تھا جب یہاں سے امریکہ گیا تھا.....سامنے والا بولا...
اُس کو روز کال کرتا ہو میں اب میں نے بولا آجائے سوچ رہا ہو اپنا کام کروں خوبصوت وہ ہمیشہ سے ہے اب آجائے تو بادشاہ بنادو گا اُسے......فیصو جوش سے بولا...
کیا وہ تمہارا کام کرے گا تمہاری اور میری طرح اس جرم کی دنیا میں آئے گا.....سامنے والے شخص نے سوال کیا...
ضرور کرے گا میں کروں گا اُس سے یہ سے آخر میری جان ہے وہ چل پھر بات کرتے ہے اس انسان نے تو میرا جینا حرام کردیا ہے روز کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی ہوتی ہے.....فیصو ناغواری سے بولا اور کال کاٹی...
___________________________