بارشیں ایک سی ہوتی ہے
"بارشیں ہمیشہ ایک سی ہوتی ہے"
جاڑے کے سرد موسم کی خنکی ہواؤں
کے سنگ ،ساون کی گھنگھور گھٹا ہو،
یا خزاں کے پت جھڑ میں
برستی، دھیمی مدھم سی رم جھم
زرد آندھی کے ساتھ، موسلادھار بارش ہو یا
ساونی پھولوں پر مہکتی ہوئی ننھی بوندیں
گرمی کی تمازت میں، ساون کی جھڑی ہو،
یا ابرِ نو بہار میں، مینھ کی برستی میٹھی میٹھی پھوار
رُت چاہے جو بھی ہو!
مگر اس میں برسنے والی بارشیں
ہمیشہ ایک سی مشابہت رکھتی ہے"