پتا نہیں تھا خدا بھی ستائے گا ہم کو
دوبارہ تیری طرف کھینچ لائے گا ہم کو
نہ ماترے نہ ردھم میں نہ بحر میں ہیں ہم
کوئی سنائے گا تم کو نہ گائے گا ہم کو
تمہیں بچھڑنے دیا خود سے اس یقین کے ساتھ
خدا دوبارہ تمہارا بنائے گا ہم کو
خدا کرے کہ خدا کا وجود سچ ہی نہ ہو
وگرنہ کون سزا سے بچائے گا ہم کو
ہر ایک سانس کے بعد اور سانس آتا ہے
تمہارے بعد کوئی اور بھائے گا ہم کو