مائے نی مجھے لوگ ستائیں
دکھیادل کو اور دُکھائیں
میں جو روؤں؍ہنسی اڑائیں
ضبط کاآنچل اوڑھے اوڑھے
ٹوٹے دل کوجوڑے جوڑے
بے درد ی یہیں چاروں جانب
سجن توہیں پرتھوڑے تھوڑے
اماں۔۔میری پیاری مائے۔۔
ایسا نہ ہو دل پھٹ جائے
اورحیاتی یہ گھٹ جائے
اپنے شفقت بھرے آنچل میں
مجھ کو چھپا لے میری مائے
پر۔۔۔۔۔
سن کر جوبھی مجھ پربیتی؍مائے دکھ نہ تو کوئی پائے
کس کو سناؤںا پنی ہائے؍دے دو سُکھیو کوئی رائے
دکھاں دی روٹی کون پکائے
ضبط کا بندھن کھلتا جائے
ہائے نی مائے!
ہائے نی مائے!!