رومیسہ نے پلٹ کے دیکھا ارمان ہلکی سی مسکڑاہٹ کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا
تو کمرہ دیکھا جا رہا ھے ؟
جی رومیسہ نے نظر پھولوں کی طرف کر کے بولا
تو کیسا لگا ہماری جان کو کمرہ؟
بہت اچھا۔۔۔۔
ہر چیز پرفیکٹ
شکریہ
ارمان نے مسکرا کے جواب دیا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آپکا کمرا ہے؟
میرا تھا اب ہمارا ہے۔۔۔۔
ارمان نے ڈریسنگ ٹیبل کی دراز کھولتے ہوئے جواب دیا
میرا مطلب یہاں آپ سوتے تھے ہاں مسسز ارمان ہاشمی اور یہاں ہی میں آپ کو،سب سے زیادہ یاد کرتا تھا
کرتا تو ہر جگہ تھا مگر یہاں سب سے زیادہ یادیں جڑی ہیں آپکو یاد کرنے کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراز سے ارمان نے باکس نکال کے رومیسہ کو دیا یہ ہے آپکی منہہ دیکھائی
مہنہ دیکھائی کیوں وہ تو آپ نے دیکھا ہوا تھا
رومیسہ ایک ادا سے بولی جس پر ارمان کا دل چاہا اسکو باہوں میں بھر لے
منہہ تو دیکھا تھا مگر نکاح کے بعد منہہ اب دیکھا ہے
تو یہ جو رنگ آپ نے مجھے دی؟
وہ بھی تو منہہ دیکھائی ہوئی ناااااااااا
۔۔۔۔۔۔۔
اچھا کھول کے دیکھو کیسا ہے ؟
واووووووو اٹس سو بیوٹیفل
ارمان آپکی پسند بہت اچھی ہے وہ بریسلٹ باکس سے نکالتے ہوئی بولی
میں جانتا ہوں میری پسند بہت اچھی ہے میرے سامنے کھڑی ہے ۔۔۔۔۔۔
رومیسہ کا چہرہ شرم سے لال ہوچکا تھا
مکھن لگا رہے ہیں وہ پلکوں کی جھالر اٹھا کے بولی
میری بیوی کو مکھن پسند نہیں۔۔۔۔۔
ارماااااان رومیسہ نے منہہ بنا کے بولا
۔۔۔۔۔۔
اچھا پہنائیں اب
بہت اچھا لگ رہا ہے بہت پیارا
۔۔۔۔۔۔۔
طبیعت کیسی ہے؟
ارمان کو ایک دم سے خیال آیا رومیسہ کی طبیعت کا
درد اب بھی ہے اتنا ہیوی ڈریس ٹینا نے بنوایا ہے اسکو پہن کے بیٹھنا بہت مشکل تھا
چلو پھر چینج کرلو ریلیکس ہوجاؤ
۔۔۔۔۔۔
ارمان میں چینج کرلوں تو میں چاہتی ہوں ہم شکرانے کے نفل ساتھ پڑھیں
میں بھی یہ ہی. چاہتا ہوں میری برسوں سے مانگی دعا قبول ہوئی ہے
میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے کمرے میں سر جوڑ کے بیٹھے تھے فرحین تارا اور بوبی ایسا کیا کیا جائے کہ ارمان اور اسکی دولت پر صرف ہمارا قبضہ ہو اب تو ارمان نے شادی بھی کرلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک آئڈیا ہے میرے پاس تارا بولی
آگئی سمجھ
بہنا آئڈیا تو اچھا ہے اگر پھنس گئے تو۔۔۔۔۔۔۔ دیکھا جائے گا تارا نے جواب دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نفل پڑھ کے جیسے ہی رومیسہ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اسکی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے
اور اسکی ہچکیاں بندھ گئیں
ارمان پریشان سہ رومیسہ کو دیکھنے لگا
اٹھ کے پانی کا گلاس لایا رومیسہ پانی پیو کیا ہوا ہے؟
ارمان نے گلاس رومیسہ کے منہ کو لگایا تو اس نے دو گھونٹ پانی پیا
اور پیو تھوڑا ارمان بولا اس پر رومیسہ نے نفی میں سر ہلایا
اب وہ ارمان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کے بولی
آپکو کیا لگتا ہے ارمان محبت صرف آپ نے کی ہے مجھ سےآپ نے مانگا ہے مجھے دعا میں؟
نہیں ارمان میں نے بھی آپکو چاہا ہے میں نے بھی آپ سے محبت کی ہے صرف آپ سے ارمان
میں جانتی تھی آپکی فیلنگس آپکے پیار کی شدت آپکا اخلاق آپکا میرے لیے پیار جتانا مجھے محبت ہوگئی تھی ارمان
مگر میں نے دعا کی اگر ارمان میرے لیے اچھے ہیں تو اللہ تعالیٰ انکو میرا محرم بنا دیں آپ کا پیار میرے لیے خالص ہے تو مجھے ارمان دے دیں
میں گرل فرینڈ بن کے محبوبہ نہیں بنا چاہتی تھی ارمان
میں نے بے رخی دیکھائی آپکو برتمیزی سے جواب دیا آپکو پتہ ہے کیوں کیونکہ میں کمزور نہیں ہونا چاہتی تھی
ارمان حیرت سے ساری بات سن رہا تھا
اور جب پاپا نے بولا کہ حمدان پاپا نے میرے رشتے کی بات کی تھی میں نے اسی دن سمجھ لیا تھا کہ ہم دونوں کی دعاؤں میں اثر ہے شرت ہے
احساس ہے ایک دوسرے کے لیے
میری محبت پاکیزہ ہے ارمان
ہماری محبت پاکیزہ ہے
ہماری نیت صاف تھی
آج ہم اتنے پاکیزہ رشتے میں بندھ گئے جو کوئی نہیں توڑ سکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب وہ ارمان کے سینے پر سر رکھ کے رو رہی تھی
ان دونوں کو ایسی خوشی ملی تھی اپنی محبت ملی تھی
جب آپ کسی کو دعاؤں میں مانگیں اور وہ مل جائے تو دل کی کیا کیفیت ہوگی وہ ہی کیفیت رومیسہ ارمان کی تھی
وہ ارمان کو دل کا حال بتا کے پرسکون ہوگئی تھی
ارمان نے رومیسہ کا چہرہ اوپر کیا اور اس کے ماتھے کو چوم کے کہا ائی لو یو
۔۔۔۔۔۔۔۔
ارمان چینج کر کے نکلا تو دیکھا رومیسہ سو چکی تھی وہ لیمپ آف کر کے بیڈ کے دوسرے سائڈ پر رومیسہ کے قرہب لیٹ گیا
تھوڑی دیر بعد ارمان نیند کی وادی میں کھو گیا
دونون پر سکون تھےایک دوسرے کے دلوں کی حالت جان گئے تھے تو سکون سے سو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نرگس بیگم ماریہ کو ناشتے کا بتا رہیں تھیں جب ٹینا کچن میں آئی
گڈ مارنگ ماما
اسلام علیکم
وعلیکم اسلام
ہوگئی نیند پوری نرگس بیگم نے ٹینا کو دیکھتے ہوئے پوچھا
نہیں ماما تھکن تھی نیند کافی لیٹ آئی
اب وہ دونون کچن سے باہر آکے ڈائنگ ٹیبل پر بیٹھ چکیں تھیں