چلو یہ کپڑے لو اور اچھے سے تیار ہو جائو اور سکرپٹ تو یاد کر لیا نا اچھے سے پرفارمنس دینی ہے مومنہ جلال۔۔۔۔
تم ایسا کیوں کر رہے ہو پلیز رحم کرو ہم پر کیا بگاڑا ہے میرے پاپا نے جو اتنی گھٹیا چال چل رہے ہو تم
اور میں کوئی تیار نہیں ہو رہی لے جائو یہ چیزیں ۔۔۔
اوہ ہیلو تم سے پوچھ کون رہا ہے حکم دے رہا ہو تیار ہو جائو مولوی آتا ہی ہو گا پہلے ہمارا نکاح ہو گا
اور پھر شوٹنگ ہو گی آئی سمجھ یا اگلی بھی گئی ولید نے طنز کیا۔۔۔
مجھے کوئی نکاح نہیں کرنا ابھی نکاح بیچ میں کدھر سے آ گیا ۔۔۔۔
میرا جو دل کرے گا میں کرو گا اور جیسے میں نے کہا ہے ویسے
ہی ہونا چاہے ورنہ پہلے تمہاری قینچی کی طرح چلتی زبان کاٹوں گا اور پھر تمہارے پیارے ممی پاپا کا کچھ کرو گا
ویسے تم شکرو کرو کے اسی بہانے تمہاری شادی بھی ہو جائے گی ورنہ تم جیسی بدتمیز لڑکی سے کون سر پھوڑے گا
ہر وقت ٹرٹر کرتی رہتی ہو جب سے ادھر آئی دماغ کا دہی بنا دیا ہے تم نے آفت کی پرکالہ۔۔۔۔
تو مجھے واپس بھیج دو نا اور تم جیسے برے انسان سے کون
شادی کرے گا اب تمہیں بدلے کے چکر میں میری جیسی پیاری لڑکی مل جائے گی اپنی شکل دیکھی ہے جن لگتے ہو ۔۔۔
بکواس بند زیادہ بولو نہیں مجھے پسند نہیں کہ جب میں بولو تو کوئی اور بکواس کرے ولید نے اسے غصے سے کہا۔۔۔۔
پپ---پلیز نکاح کیوں کر رہے ہو مجھے نہیں کرنا تم سے نکاح۔۔۔۔
میرا دل آ گیا ہے تم پر اس لئے نکاح کرنا چاہتا ہو---یہی سننا
چاہ رہی تو غلط فہمی ہے تمہاری میں اپنے دشمنوں سے صرف
نفرت کا رشتہ رکھنا پسند کرتا ہو آئی سمجھ اور ابھی کوئی
بکواس نہی میں جا رہا ہو اچھے سے تیار ہو جائو ویسے ہی لگنا
چاہیے جیسے میں نے کہا ہے ورنہ تم جانتی ہو میں کیا کر سکتا ہو ولید اسے سب کہہ کر باہر نکل گیا۔۔
یااللہ مجھے کس چیز کی سزا مل رہی ہے میں کیا کرو کیسے
بچائو ماما پاپا کو مجھے ویسے ہی کرنا پڑے گا جیسا یہ شخص
چاہتا ہے سوری ماما پاپا مجھے آپ لوگوں کو بچانے کے لئے ہی
یہ گھٹیا حرکت کرنی پڑ رہی ہے پلیز مجھے معاف کر دینا۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕
نکاح ہو چکا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا چکی تھی جیسا وہ چاہتا تھا رزلٹ اس سے بڑھ کر تھا ۔۔۔
سب لوگ جلال رزاق پر تھو تھو کر رہے تھے اس کی بیٹی نے یہ بات کی ہے خود تو کوئی شک والی بات ہی نہیں ۔۔
اع خاص طور پر ویڈیو جلال صاحب کو بھیجی گئی تھی اور وہ بلکل ڈھے سے گئے تھے ٹوٹ گئے تھے برسوں کی کمائی عزت ایک لمحے میں ختم ہو چکی تھی
سب لوگ تھو تھو کر رہے تھے ان کی مومنہ نے یہ کیا کر دیا تھا
وہ پھر وہی ویڈیو چلا کر دیکھ رہے تھے جس میں ان کی اپنی بیٹی مومنہ کہہ رہی تھی
میرا پاپا جسے باپ کہتے ہوئے مجھے شرم آ رہی ہے وہ ایک
بدکردار شخص ہے ناجائز تعلقات ہے ان کے نفرت ہے مجھے اس
انسان سے جب مجھے اپنے باپ کے کرتوتوں کا پتہ چلا تو میں ٹوٹ گئی
میرا باپ میرا بھی سودا کرنا چاہتا تھا اس لئے میں گھر سے
بھاگ گئی اور اپنی مرضی سے نکاح کر لیا میرے شوہر بہت
عزت دار ہے بہت اچھے میرے باپ جیسے نہیں میں یہ ویڈیو اس
لئے بنا رہی ہو تاکہ آپ سب لوگ جلال رزاق سے اپنی عزت کو بچا سکے شکریہ۔۔۔۔۔
کیسی موت ماری تھی مومنہ نے میرا مان توڑ دیا کیوں کیا اس نے ایسا کیوں شازمہ ان کی چیخوں سے آہوں سے ڈر رہی تھی
جلال مجھے نہیں لگتا مومنہ نے یہ سب اپنی مرضی سے کیا ہو گا آپ اسے جانتے ہے وہ ایسا نہیں کر سکتی۔۔۔
باس---------مر گئی مومنہ اب کبھی اس کا نام نہیں سنو میں جلال صاحب نے ہارے ہوئے لہجے میں کہا۔۔۔
لیکن آپ ایک بار --
تمہیں بھی اگر اپنی بیٹی کے پاس جانا ہے تو جا سکتی ہو اب کبھی اس کا نام نہیں سنوں میں بس ۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
وائو یار تم نے کتنی اچھی اداکاری کی ہے دل خوش کر دیا میرا
مانگو کیا مانگتی ہو ولید بہت خوش تھا اس کا پرانا سپنا پورا ہو
گیا تھا کیسی چوٹ لگائی تھی جلال رزاق کو کہ کبھی بھرے گی نہیں۔۔۔
تم جیسا دو ٹکے کا انسان کیسی کو کیا دے سکتا ہے تم نے
میری فیملی کو برباد کیا میں تمہیں چھوڑو گی نہیں اس نے آگے بڑھ کر ولید کو گریبان سے پکڑ لیا۔۔۔
اپنی حد میں رہو ولید نے اس سے اپنا گریبان چھڑا کر اسے جھٹکا دیا وہ سیدھی اس کے سینے پر آ گری
لگتا ہے میری بیوی کو بہت جلدی ہو رہی ہے میرے پاس آنے کی اس نے منہ اس کے کان کے نزدیک کر کے سرگوشی کی۔۔۔
چھوڑو مجھے وحشی انسان وہ اس کے سینے پر مکے مارنے لگی ۔۔۔۔
وحشی بنانے والے بھی آپ کے پیارے پاپا ہے اور رہی بات
چھوڑنے کی تو مجھے تمہیں پکڑنے کا کوئی شوق نہیں مجھے تم
لوگوں سے اتنی نفرت ہے کہ نفرت نبھانے کے لئے یہ زندگی کم
ہے مومنہ جلال ----اوہ سوری اب تو مومنہ ولید بن گئی ہو یہ کہہہ کر اس نے قہقہ لگایا اور مومنہ کو سائیڈ پر کیا۔۔۔
اور مجھے بھی تم سے اتنی ہی نفرت ہے مسٹر ولید یہ زندگی کم ہے تم نے مجھے کہی منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا۔۔۔
اچھا پیاری وائف نفرت کے لئے تو پوری زندگی پڑی ہے کرتے رہے گے چلوآ جائو ابھی پیار کرتے ہے ۔۔۔
کیا مطلب وہ اس کی بات سن کے بدک کر پیچھے ہٹ گئی۔۔۔
اوہ مطلب یہ ہے مومنہ میڈم کہ ابھی اپنی ایک پیاری سی ویڈیو
بنوائو جو تمہارے پاپا کو بھیجے گے انہیں پتہ لگے کے ان کی لاڈلی بیٹی کتنی خوش ہے یہ سب کرنے کے بعد۔۔۔۔
تم کتنے گھٹیا انسان ہو میں ایسا کچھ نہیں کرو گی سمجھے وہ چلائی۔۔۔
چلائو مت جو کہا ہے وہ کرو
____
میں اس شخص کو چین سے رہنے نہیں دو گی میرے ماماپاپا کے
ساتھ اتنا برا کیا اس نے اور کیسے سکون سے سو رہا ہے ----مومنہ ولید کے روم میں آئی اسے سکون سے سوتا دیکھ کر اسے
آگ لگ گئی----ابھی دیکھ میں کیا کرتی ہو اس نے پاس پڑا پانی کا جگ اٹھایا اور ولید پر ڈال دیا۔۔۔
کیا ہوا---کیا ہے وہ نیند سے ہڑبڑا کر اٹھا تمہاری ہمت
کیسے ہوئی مجھ پر پانی ڈالنے کی آج کتنے برس بعد میں سکون سے سویا تھا اور تم نے میری نیند خراب کر دی۔۔
دوسروں کی زندگی برباد کر کے تم سکون کی نیند کیسے لے
سکتے ہو ایک بات یاد رکھنا تم نے جتنا مجھے بلیک میل کرنا تھا کر
لیا ابھی میں تمہاری کوئی بات نہیں مانوں گی یاد رکھنا یہ بات
---اور رہی بات پانی ڈالنے کی تو یہ ٹریلر تھا ابھی دیکھنا کیا کرتی ہو میں۔۔
ابھی میری بھی سن لو مومنہ جانے لگی تو ولید نے اسے ہاتھ سے پکڑ کر روکا۔۔۔
ہاتھ چھوڑو میرا گھٹیا انسان گھن آتی ہے مجھے تم جیسے
انسان سے جو اس حد تک گر سکتا ہے میرے پاپا کو برا بنا دیا
سب کی نظروں میں وہ بے قصور ہوتے ہوئے بھی قصور وار سمجھے جا رہے ہیں۔۔۔
میں نے تمہیں پہلے بھی کہا ہے مجھے عادت نہیں اس لہجے کی
میری تم سے کوئی دشمنی نہیں جن سے تھی ان سے بدلہ لے لیا
میں نے سمجھی تم اور اپنی حد میں رہنا سیکھوں یہ تمہارے باپ
کا گھر نہیں ہے جو ایسے دندناتی پھر رہی ہو اپنے کمرے میں رہا کرو تمہیں کھانا پینا مل جائے ---اینڈ گو کھڑی کیوں ہو۔۔۔۔۔
اگر میرے باپ کا نہیں ہے تو مجھے جانے دو کوئی شوق نہیں ہے مجھے تمہارے اس گھر میں رہنے کا
اور ایک بات کا تو مجھے یقین ہو گیا جو شکل کے اچھے ہو وہ دل کے برے ہوتے ہیں ۔۔۔
اور اپنے بارے میں کیا خیال ہے تمہارا مغرور پتہ نہیں خود کو کیا
سمجھتی ہو اچھا ہو جو تمہیں اغوا کروا لیا تم جیسے منہ پھٹ
بدتمیز لوگوں کا یہی حال ہوتا ہے ولید نے اس کی اچھی خاصی کلاس لے ڈالی۔۔۔۔
تم !!!!!!تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے اتنا کچھ کہنے کی مومنہ نے آگے بڑھ کر اس کے سیاہ گھنے بالوں کو کھینچا ۔۔
پاگل ہو گئی چھوڑو میرے بال اور نکلوں میرے کمرے سے ولید نے بال چھڑوانے کی کوشش کی مومنہ نے اور زور سے کھینچا ۔۔۔
ارے پاگل چھوڑ ولید نے اس سے بال چھوڑائے اور ایک رکھ کے تھپڑ مارا چٹاخ کی آواز باہر ملازموں تک گئی۔۔۔
مومنہ وہی ساکت ہو گئی۔۔۔۔
نکلو میرے روم سے اب آئی تو اس سے بھی برا کرو گا ایڈیٹ پتہ
نہیں تمہارے ماں باپ نے تمہاری کیا تربیت کی ہے پاگل نا ہو
تو---ولید نے اسے ہاتھ سے پکڑ کر روم سے باہر کر دیا اور خود فریش ہونے چلا گیا۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕💕
سوری ماما پاپا آپ لوگوں کو کتنی تکلیف دی ہے میں نے پاپا
مجھ سے نفرت کر رہے ہو گے وہ سوچتے ہو گے ان کی مومی
کتنی گندی نکلی وہ ولید سے تھپڑ کھانے کے اپنے روم میں آ گئی تھی اور روئی جا رہی تھی
میں آپ لوگوں سے بدتمیزی کرتی تھی آپ مجھے ڈانٹتے نہیں
تھے اور اج اس شخص نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا یہ میری بھی سزا ہے پاپا آپ لوگوں سے برے طریقے سے بات کرنے کی۔۔۔۔
کون ہے دروازے پر دستک ہوئی تو اس نے غصے سے پوچھا۔۔۔
بی بی جی میں ناشتے پر بلانے آئی تھی صاحب جی بلا رہے ہیں۔۔۔
دفع ہو جائو تم اور اپنے صاحب سے بھی کہہ دو مر جائے اور میرا پیچھا چھوڑے مجھے بھوک نہیں ہے ۔۔۔
جی اچھا ملازمہ کہہ کر چلی گئی ۔۔۔
ابھی اسے گئے تھوڑا ٹائم گزرا کے پھر کوئی اندر آیا ۔۔
مومنہ نے سر اٹھائے بغیر کہا دفع ہو جائو تمہارا صاحب کب مرے گا اور میری جان چھوڑے گا ذلیل انسان کمینہ گھٹیا۔۔۔
اگر تمہاری بکواس ہو گئی ہو تو چلو ناشتا کرو ۔۔۔
مومنہ نے ولید کی آواز سنی تو چونک کے سر اٹھایا ولید غصے سے اسے گھور رہا تھا۔۔
مجھے بھوک نہیں ہے ۔۔
میں نے تم سے یہ نہیں پوچھا کے بھوک ہے یا نہیں چلو ناشتا کرو
مجھے بات دہرانے کی ضرورت نہیں اور ایک بات کان کھول کے
سن لو ملازموں سے اچھے سے اور طریقے سے بات کیا کرو یہ تمہارے نہیں میرے ملازم ہے اور مجھے پسند نہیں کہ کوئی ان سے سخت لہجے میں بات کرے۔۔۔۔
واہ !!!!!کیا کہنے ہے آپ کے دوغلے انسان ملازم کی عزت کا
اتنا خیال اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ کیا تھا تم سے بڑا دوغلا انسان میں نے کبھی نہیں دیکھا۔۔۔
اچھا بس آئو ناشتا کرو اور رہی بات دوغلے انسان کی تو مجھ سے
بڑا بھی ایک دوغلا انسان ہے اور وہ تمہارا باپ ہے اب چلو ولید اسے بازو سے پکڑ کر ناشتے کی ٹیبل تک لایا۔۔۔
ایک منٹ وہ سلائس اٹھانے لگی ولید نے روک دیا۔۔
اب کیا ہے زبردستی لے کر آئے ہو تو کھانے دو گے یا نہیں مومنہ نے کوفت بھرے انداز میں کہا۔۔
کھانا بھاگا نہیں جا رہا پہلے سوری کرو ۔۔۔
کیا سوری کس سے کرو آپ سے کرو کیا"""مومنہ نے طنزیہ کہا۔۔۔
مجھ سے بھی بنتی تو ہے پر پہلے بوا سے کرو جو تمہیں بلانے گئی اور تم نے آگے سے دس باتیں سنا دی۔۔۔
میں کیوں کسی نوکر سے معافی مانگوں ۔۔۔
نوکر نہیں ہے ماں کی جگہ پر ہے بہت احترام کرتا ہو میں چلو شاباش سوری بولو ولید نے اسے بچوں کی طرح پچکارتے ہوئے کہا۔۔۔۔
سوری مومنہ نے سوری بولا اور سلائس کترنے لگی۔۔