اگر آپ کے ساتھ کبھی کسی قسم کی تشدد ہوئی ہے، تو پھر آپ کو مدد طلب کرنی چاہئے۔ ایسے پروگرام بھی موجود ہیں، جو مدد پیش کرتے ہیں۔
آپ مندرجہ زیل اداروں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں:
۔ پولیس،
۔ سوشل کام کرنے والے سنٹر،
۔ غیرسرکاری تنظیمیں،
۔ آپ کا سوشل معاشرہ )ایریا(۔
پولیس
اگر آپ کے ساتھ رہنے والا فرد )پارٹنر( کبھی بھی آپ پر تشدد کرے، تو آپ فون نمبر 113 پر کال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی طرع تنگی ہے، اور آپ کی حفاظت خطرے میں ہے ،تو پولیس کا فرض بنتا ہے، کہ آپ کی ہر کال پر آپ کی مناسب مدد کرے۔
آپ کسی بھی تشدد کے بارے میں اور کبھی بھی فون نمبر 080 12 00 پر کال کر سکتے ہیں، اور گمنام طریقے سے تشدد کے بارے میں اطلاع کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پولیس کو کال کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں، تو پھر آپ مستقبل دنوں میں اس بارے میں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر سکتے ہیں، یا سرکاری خلاف وکیل )مدعی ،پراسیکیوٹر، چلان کنندہ( کے دفتر میں رپورٹ درج کر سکتے ہیں۔
تشدد کے بارے میں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنا )تحریری نوٹ، ثبوت جمع کئے جانا، اور ان کا مدعی کے حوالے کرنا(۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے، کہ آپ کے ساتھ وہ فرد بھی آئے، جس فرد پر آپ بھروسہ کرتے ہیں، یا ترجمان کو ساتھ لائیے۔
کیا آپ کے ساتھ کبھی کسی قسم کی تشدد ہوئی ہے؟
سوشل کام کرنے والا سنٹر - CSD
درج کی گئی رپورٹ مل جانے کے بعد سی ایس ڈي سنٹر:
۔ کاروائی کرے گا، جس کے ساتھ مظلوم )شکار( کی مدد کرے گا؛
۔ نابالغ افرند کی حفاظت کرنے کے لئے کاروائی کرے گا،
۔ کاروائی کے دوران ملزم )شکاری( کی مدد کرے گا۔
مظلوم )شکار بننے والا فرد( کے ساتھ وہ افراد بھی رہ سکتے ہیں، جن افراد پر اسے بھروسہ ہو سکے، یا ترجمان بھی۔
سوشل معاشرہ )ایریا(
اپنی فیملی، اپنے دوستوں، جاننے والوں، آپ کے ساتھی ورکروں کے ساتھ رابطہ قائم کیجئے ،ان کو بتائیے، کہ آپ کے ساتھ کیا ہؤا ہے، اور ابھی بھی کیا ہو رہا ہے، اور ان سے مدد مانگئے۔ وہ آپ کے لئے ماہری مدد ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔