حنا کو ہوش آیا تو اس نے خود کو بیڈ پر پایا ۔ اسے کل والا واقع یاد آگیا ۔ کیونکہ کل سارا دن وہ سوتی رہی تھی ۔
یاخدا !!! یہ کیا ہو گیا مجھ سے ؟؟؟ اب وہ ظالم کیا کرے گا میرے ساتھ ۔ اس نے اپنے چہرے کے زخم کو چھوتے ہوئے سوچا ۔ ۔
اور خوف سے اسے جھرجھری سی آ گئ ۔ ۔
لیکن اسے نہیں معلوم تھا کہ آج سب کچھ اس کی سوچ کے برعکس ہونے والا ھے ۔
بابر اس کے کمرے میں آیا اور نہایت ادب سے نظریں جھکائے اس سے مخاطب ہوا ۔
بی بی جی۔۔۔ جبار صاحب کہہ رہے کہ آپ پانچ منٹ تک تیار ہو کر باہر آ جائیں ۔
وہ محض ہاں میں سر ہلا کر واشروم چلی گئ۔ پانچ منٹ تک وہ باہر آ چکی تھی کیونکہ وہ خود کو کسی قسم کی تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتی تھی ۔ بابر ڈرائیونگ سیٹ پہ تھا جبکہ جبار حنا کے ساتھ پیچھے بیٹھا تھا ۔ حنا اس کے رویے کو نوٹ کر رہی تھی۔ جیسے ہی گاڑی ہسپتال کے باہر رکی تو حنا نے اس کی طرف سوالیہ انداز میں دیکھا لیکن وہ کوئی جواب دئیے بغیر گاڑی سے نکل گیا ۔ اور بابر نے حنا کو باہر آنے کا کہا ۔ وہ اسے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے گیا ۔ اس نے اس کے کچھ ٹیسٹ کئے اور اسے مبارکباد دی ۔ حنا نہ سمجھنے والے انداز میں اس کی طرف دیکھتی رہ گئ۔
ڈاکٹر مسکرائی اور کہا ۔
"مبارک ہو آپ ماں بننے والی ہیں "
یہ الفاظ اس کے لئے کسی دھماکے سے کم نہ تھے ۔ وہ آنکھیں پھاڑے اسے دیکھی جا رہی تھی ۔
مجھے یہ بچہ نہیں چاہئے ۔ مجھے ابارشن کروانا ہے۔ میری مدد کرو ۔ جبار کو اس کے بارے میں کچھ مت بتانا ۔ میں ہاتھ جوڑتی ہوں تمہارے آگے ۔ وہ دیوانہ وار بولتی جا رہی تھی۔ ڈاکٹر کو اس کی یہ باتیں سخت ناگوار گزری تھیں اس کے چہرے پہ غصہ نمایاں تھا اس نے سختی سے اسے منع کر دیا ۔
دیکھئیے ! محترمہ ہم اس طرح کے گناہ میں کسی کی بھی مدد نہیں کرتے ۔ آپ جاسکتی ہیں یہاں سے ۔
اسنے دروازے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا ۔
لیکن اتنی دیر میں حنا ایک بار پھر سے بے ہوش ہو چکی تھی ۔
اس نے جبار کو اندر بلایا اور اسے ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔
اسنے افسردگی سے حنا کی طرف دیکھا اور اسکا علاج کرنے کو کہا ۔
جبار صاحب ! اگر ان کی ذہنی کیفیت یہی رہی تو بچے پر بہت برا اثر پڑے گا۔ انہیں اس حالت میں زیادہ سے زیادہ خوش رکھیں اور ان کی خوراک کا خاص خیال رکھیں ۔
میں نے انجکشن لگا دیا ھے یہ تھوڑی دیر میں ہوش میں آتی ہیں تو آپ انہیں لے جا سکتے ہیں ۔ ۔ میں نے کچھ دوائیاں لکھ دی ہیں جن کا باقاعدگی سے استعمال بہت ضروری ھے۔ ۔ ۔
جبار کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ حنا کو کیسے سمجھائے گا۔ ۔
کیا وہ اس کا ساتھ دے گی ؟؟؟ جبار یہ ہی سوچے جا رہا تھا ۔
جبار نے آج تک کئ خون کئے تھے لیکن وہ اپنے اس بچے کو مارنا نہیں چاہتا تھا۔ جو ابھی اس دنیا میں بھی نہیں آیا تھا ۔ اس کا دل اس بچے کے لئے نرم ہو چکا تھا ۔ اس کی انا ٹوٹ چکی تھی ۔ وہ حنا کو توڑتے توڑتے خود ٹوٹ چکا تھا ۔ وہ حنا کی اکڑ ختم کرنا چاہتا تھا۔ لیکن بچے کی اس خبر نے اس کی اکڑ ختم کر دی تھی ۔اب وہ جھکنے کو تیار تھا ۔ وہ کسی بھی طریقے سے حنا کو منانا چاہتا تھا ۔ لیکن کیا حنا بھی اس بچے سے پیار کرے گی ؟؟؟ کیا وہ اس بچے کے اس دنیا میں آنے کے حق میں ہے ؟؟؟ کیا وہ اسے ماں کا پیار دے پائے گی؟؟؟
یہ سوال اس کے دماغ پر حاوی ہو چکے تھے۔
___________
اپنے کمرے میں جاؤ زینت ۔
ہم اس موضوع پر صبح بات کریں گے ۔
"نہیں " !!!! مجھے ابھی بات کرنی ہے ۔
زینت چیخ اٹھی ۔
نہیں ہوتا مجھ سے اب انتظار . . بچپن سے یہی سنتی آ رہی ہوں کہ یہ وقت نہیں ہے ۔ تو پھر کب آئے گا وہ وقت ؟؟؟
آج مجھے میرے تمام سوالوں کے جواب چاہئیں ۔
میری ماں کون ہے ؟؟؟ کہاں ہے ؟؟؟ میں نے آج تک ان کے بارے میں کچھ سنا کیوں نہیں ؟؟؟ کیوں مجھے ٹال دیا جاتا ھے ؟؟؟
میرے پاپا مجھے اپنے ساتھ کیوں نہیں رکھتے؟؟؟
کیوں مجھے آپ کے ساتھ رہنا پڑ رہا ہے؟؟؟؟
کیوں میری کوئی پہچان نہیں؟؟؟
کیوں مجھے لاوارث بنا کر رکھا ہے ؟؟؟
وہ رو دی ۔ ۔ ۔ ۔
اس عورت نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ کو چھپاتے ہوئے سوچا آج اس کی محنت رنگ لے آئی تھی ۔ وہ اس کے دل میں نفرت ڈال چکی تھی ۔ اب وقت آ گیا تھا بدلا لینے کا ۔ اب وہ جبار کو تڑپتا ہوا دیکھنا چاہتی تھی ۔
اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ زینت کو آج سب بتا دے گی ۔ ۔
کیا سننا چاہتی ہو تم ؟؟؟ یہ ہی کہ کون ہے تمہارے ماں ؟؟؟ کون ہو تم ؟؟؟ اور کیوں لاوارثوں کی زندگی گزار رہی ہو ؟؟؟؟
تو سنو ! لاوارث ہو تم ۔۔۔ تمہاری ماں" راکھیل" تھی جبار کی۔
تو تمہیں کیا بتایا جاتا تمہاری ماں کے بارے میں ۔
کون "راکھیل" کی بیٹی کو اپنے پاس رکھتا ؟؟
تمہارا باپ تو تمہارے اس دنیا میں آنے کے حق میں ہی نہیں تھا ۔ وہ تو میں تھی جو تمہیں بچا کر لے آئی ۔ وہ تو تمہیں کب کا مار چکا ہوتا ۔
اس نے زینت کو سب غلط بتایا کیونکہ وہ اس کے دل میں جبار کے لئے نفرت بھرنا چاہتی تھی ۔
تو مجھے مر جانے دیا ہوتا۔ کیوں بچایا آپ نے ؟؟؟ ایسی زندگی گزارنے سے اچھا تھا میں اس دنیا میں ہی نہ آتی ۔
زینت بے ساختہ رو رہی تھی ۔
اسے خود سے گھن آ رہی تھی ۔ وہ خود کی نظروں میں گر چکی تھی ۔ اس نے فیصلہ کر لیا تھا وہ یہ گھر چھوڑ کر چلی جائے گی ۔ لیکن وہ عورت ایسا نہیں چاہتی تھی ۔ حنا کی بیٹی قسمت تو اچھی لے کر آئی تھی لیکن اس کی ماں نے ہی بدلے کی آگ میں اس کی زندگی برباد کر دی تھی ۔ جو ظلم جبار نے اس کے ساتھ کئے تھے اس کا بدلہ وہ جبار کی بیٹی سے لے رہی تھی ۔ اسے دن رات تکلیف دے کر بھی اسے سکون نہیں ملتا تھا ۔ وہ کئ سال جبار کے ساتھ تکلیف میں رہی لیکن اس نے کبھی اللہ کو یاد نہیں کیا ۔ وہ ھمیشہ اللہ سے شکوہ ہی کرتی تھی ۔ لیکن اس کی بیٹی اس کے برعکس تھی وہ خدا کی قربت حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ اس کے پاس اپنا دکھ سکھ بانٹنے والا کوئی نہ تھا تو اس نے اللہ کو اپنا دوست بنا رکھا تھا ۔ وہ ہر حال میں نماز پڑھتی تھی ۔ لیکن جب پیدا کرنے والی ماں ہی دشمن بن گئ تھی تو وہ کیا کرتی۔
__________________
یہ کیا ہو گیا میرے ساتھ ؟؟
اسے اپنے وجود سے گھن آ رہی تھی ۔ میں اس کو اس دنیا میں نہیں آنے دوں گی ۔ میں کیوں اس قاتل کی اولاد کو پالوں ۔
اس کے ہوش میں آتے ہی اس کے دماغ میں پھر وہی سب چلنے لگا ۔
جبار کو اس کے ہوش میں آنے کی خبر ملی تواس نے بابر کو اسے گھر لے جانے کو کہا ۔ اور خود وہ وہاں سے چلا گیا ۔ وہ کچھ دیر اکیلا رہنا چاہتا تھا ۔
حنا نے گھر جاتے ہی جبار کے کمرے کی تلاشی لینا شروع کر دی ۔ آج اس کا ارادہ تمام قصہ ختم کرنے کا تھا ۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اسے کچھ بھی نہیں ملا تھا ۔ اس کی تلاشی جاری تھی کہ جبار کمرے میں آگیا اسے بے چینی ہو رہی تھی کہ حنا کہیں پھر کچھ غلط نہ کر لے اس لئے وہ واپس گھر آگیا تھا ۔ اسے وہاں دیکھ کر جبار حیران رہ گیا ۔
حنا کے چہرے پر کوئی تاثر نہ تھا ۔ وہ اس کے پاس سے گزر کر کمرے سے باہر جانا چاہتی تھی لیکن جبار نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے بیڈ پر بٹھا کر خود نیچے بیٹھ گیا۔
مجھے معاف کر دو ۔ میں نے بہت بُرا کیا تمہارے ساتھ ۔ بہت دکھ دئیے تمہیں لیکن میں اپنی تمام غلطیوں کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہوں ۔
تم مجھ سے وعدہ کرو اس بچے کو کچھ نہیں ہونے دو گی۔
میں شادی کرنا چاہتا ہوں تم سے پلیز مان جاؤ ۔
میں اس بچے کو اپنا نام دینا چاہتا ہوں ۔ میں نہیں چاہتا یہ میری طرح لاوارثوں جیسی زندگی گزارے ۔ میں اسے دنیا کی تمام خوشیاں دینا چاہتا ہوں ۔ یہ تب تک ممکن نہیں جب تک تم مجھ سے شادی نہ کر لو ۔
وہ شخص جسے صرف قتل کرنا آتا تھا ۔ جس میں انسانیت نام کی چیز نہیں تھی وہ آج اس بچے کے لئے گڑگڑا رہا تھا جو ابھی اس دنیا میں آیا نہیں تھا ۔
لیکن حنا خاموش بیٹھی کچھ سوچ رہی تھی ۔