آج صبح سے حنا کی طبیعت کچھ زیادہ بے چین تھی۔ ۔ اس کی یہ کیفیت ویسے تو کافی دنوں سے تھی لیکن آج شدت کچھ زیادہ تھی۔
جب وہ ناشتہ کرنے باہر نہ آئی تو جبار اس کے کمرے میں آ گیا ۔ حنا اپنا سر دبا رہی تھی ۔ جبار نے اس کی طبیعت کا پوچھا اور ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا کہا تو حنا نے ہلکے سے سر درد کا کہہ کر اسے ٹال دیا ۔
جبار نے بھی زیادہ دھیان نہ دیا اور نوکرانی کو اسے چائے اور سر درد کی گولی دینے کا کہہ کر چلا گیا ۔
اس کے جاتے ہی حنا کچن کی طرف چلی گئ۔ وہاں نوکرانی کام کر رہی تھی ۔ حنا خاموشی سی کھڑی اسے کام کرتا دیکھتی رہی ۔ اس نے جلدی سے چائے بنائی اور حنا کو دے دی ۔ حنا نے اسے سردرد کی گولی لینے بھیجا ۔ اور اس کے جاتے ہی جلدی سے چاقو اٹھایا اور اسے اپنے دوپٹے میں چھپا کر کمرے میں چلی گئ ۔ حنا کے دماغ میں کیا چل رہا تھا یہ صرف وہ ہی جانتی تھی ۔
_______________________
وقت گزرتا جارہا تھا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ زینت بھی اپنے پاپا سے دور ہوتی جا رہی تھی ۔
پہلے جبار سال میں ایک بار ملنے آجاتا تھا ۔ لیکن اب سات سال ہو چکے تھے جبار نہیں آیا تھا ۔ جبار زینت سے کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے اسے ٹال دیتا ۔ وہ ننھی سی جان بھی بڑی ہوتی جا رہی تھی ۔ چیزوں کو سمجھنے لگی تھی ۔ اب اسے بھی اپنے پاپا سے نفرت ہوتی جا رہی تھی ۔ اسے لگتا تھا وہ عورت صحیح کہتی ہے ۔ وہ اس کے پاپا نہیں ہیں۔ اگر وہ اس کے پاپا ہوتے تو اس سے ملنے آتے ۔ اسے اپنے پاس رکھتے۔
وہ کیوں اس سے دور تھے ؟؟؟؟ کیوں اس کو پڑھایا نہ گیا؟؟؟اس کی زندگی دوسرے بچوں سے علیحدہ کیوں تھی؟؟؟
کیوں اسے کھیلنے نہیں دیا جاتا تھا؟؟؟؟
کیوں وہ اس حال میں تنہا تھی؟؟؟
کیوں اسے اس کی ماما کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا تھا ؟؟؟؟
اس "کیوں " کا جواب ہی اسے نہیں مل رہا تھا۔
اس نے بہت انتظار کر لیا تھا ۔
آج اس کی سالگرہ تھی ۔ وہ اٹھارہ سال کی ہو چکی تھی ۔ لیکن اسے اس سب سے کچھ سروکار نہیں تھا ۔ اس نے آخری کوشش کرتے ہوئے اپنے پاپا سے بات کرنے کی کوشش کی ۔ آج اسے ہر حال میں اس کے ہر سوال کا جواب چاہیے تھا ۔
پاپا مجھے آپ سے ملنا ہے ۔آپ کب آ رہے ہو لاہور ؟؟؟؟
زینت نے دھیمے لہجے میں کہا ۔
وہ اس عورت سے چھپ کر اپنے پاپا کو فون کررہی تھی ۔
پاپا ابھی کام سے باہر گئے ہیں نہ میری جان تو پاپا کام ختم کر کے
"جلد ہی واپس آ جائیں گے ۔"
جبار نے کہا ۔
"پاپا" زینت نے آہستہ آواز میں کہا ۔
وہ ابھی کچھ بولنا چاہتی تھی لیکن جبار فون بند کر چکا تھا ۔
جبار کا فون بند کرنا زینت کو مزید تشویش میں ڈال گیا۔
وہ اٹھی اور اس عورت کے کمرے میں چلی گئ ۔
مجھے میری ماما کے بارے میں سب جاننا ہے۔
زینت نے رُکے بغیر کہہ دیا ۔
وہ عورت اس کا چہرہ دیکھتی رہ گئ ۔
اپنے کمرے میں جاؤ زینت ۔
ہم اس موضوع پر صبح بات کریں گے ۔
"نہیں " !!!! مجھے ابھی بات کرنی ہے ۔
زینت چیخ اٹھی ۔ ۔
نہیں ہوتا مجھ سے اب انتظار بچپن سے یہ ہی سنتی آ رہی ہوں کہ یہ وقت نہیں ہے ۔ تو پھر کب آئے گا وہ وقت ؟؟؟
آج مجھے میرے تمام سوالوں کے جواب چاہئیں ۔
میری ماما کون ہے ؟؟؟ کہاں ہے ؟؟؟ میں نے آج تک ان کے بارے میں کچھ سنا کیوں نہیں ؟؟؟ کیوں مجھے ٹال دیا جاتا ھے ؟؟؟
میرے پاپا مجھے اپنے ساتھ کیوں نہیں رکھتے؟؟؟
کیوں مجھے آپ کے ساتھ رہنا پر رہا ہے؟؟؟؟
کیوں میری کوئی پہچان نہیں؟؟؟
کیوں مجھے لاوارث بنا کر رکھا ہے ؟؟؟
وہ رو رہی تھی ۔
اس عورت نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ کو چھپاتے ہوئے سوچا آج اس کی محنت رنگ لا رہی تھی ۔ وہ اس کے دل میں نفرت ڈال چکی تھی ۔ اب جبار سے بدلہ لینے کا وقت آ چکا تھا ۔ اب وہ جبار کو تڑپتا ہوا دیکھنا چاہتی تھی۔
اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ زینت کو آج سب بتا دے گی ۔
_________________
جیسے ہی جبار کمرے میں داخل ہوا حنا نے سرہانے کے نیچے پڑے ہوئے چاقو پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر کے نیند میں ہونے کا ڈرامہ کیا ۔ جبار نے کمرے میں آتے ہی اس کی طرف دیکھا تو اسے سویا ہوا پایا ۔ وہ اس کے پاس جا کر اس پر جھک گیا۔
وہ اس کی آنکھوں پر بوسہ دے رہا تھا کہ حنا نے کانپتے ہاتھوں سے چاقو اس کی کمر میں مار دیا ۔
جبار ایک جھٹکے سے پیچھے ہٹا۔ ۔
حنا ڈر گئ اور اس نے چاقو چھوڑ دیا ۔۔۔
جبار ہمت کر کے اٹھا اور گِرتا پڑتا کمرے سے باہر نکل گیا ۔
جبار کی قسمت اچھی تھی کہ بابر کو کوئی کام یاد آ گیا تو وہ باہر کھڑا اس کا انتظار کر رہا تھا ۔
اس نے جیسے ہی جبار کو اس حالت میں دیکھا تو اسے صوفے پر لٹا کر چاقو نکالا ۔ گھاؤ زیادہ گہرا نہیں تھا کیونکہ حنا سے چاقو زیادہ زور سے نہ لگا تھا ۔
حنا گبھرائی ہوئی اٹھی ۔ اور کمرے کا دروازہ کھول کر باہر دیکھنے لگی جہاں اسے جبار بابر کے ساتھ نظر آیا ۔ اب وہ یہ سوچ کر ہلکان ہو رہی تھی کہ اب جبار اس کو زندہ نہیں چھوڑے گا ۔ وہ واپس مُڑی ہی تھی کہ اچانک اسے چکر آیا اور وہ گر گئی۔ وہ بے ہوش ھو چکی تھی۔ ۔
بابر نے اس کے زخم کی بینڈج کی ۔ وہ جس پیشے سے تعلق رکھتا تھا وہاں اسے اکثر ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ۔ جس کی وجہ سے وہ علاج کرنا اچھے سے جانتا تھا ۔ بینڈج کرنے کے بعد جبار نے اسے گھر جانے کو کہا ۔ لیکن بابر نے جانے سے انکار کر دیا ۔ وہ اسے اس حالت میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا ۔ وہ حنا کو بھی اس سے بچانا چاہتا تھا ۔ اس لئے وہ وہیں رک گیا ۔ جبار نے اسے حنا کے کمرے کو باہر سے لاک لگانے کا کہا ۔
بابر جی اچھا کہہ کر حنا کے کمرے کی طرف چلا گیا ۔ وہ کمرے کا دروازہ بند کرنے لگا تھا جب اسے حنا وہاں زمین پر پڑی ہوئی نظر آئی ۔
وہ جبار کو بتانے چلا گیا ۔
" یہ لڑکی دو پل بھی سکون کے نہیں گزرنے دیتی ۔ "
جبار نے جھنجھلا کر بولا ۔
اور اٹھ کر بیٹھ گیا ۔ بابر اسے سہارا دے کر اس کے پاس لے گیا ۔ اس نے اسے اٹھانے کی کوشش کی جب وہ نہ اٹھی تو اس نے ڈاکٹر کو بلا لیا ۔
نوکرانیاں آج جلدی جا چکیں تھیں ۔ اس لئے جبار نے خود ہمت کرتے ہوئے اسے بیڈ پر لٹا دیا ۔
ڈاکٹر نے اسکا مکمل چیک اپ کیا ۔ اور اسے احتیاط برتنے کا کہا ۔ جبار منہ کھولے اسے دیکھتا رہ گیا ۔
احتیاط؟؟ کس بارے میں ۔ اس نے ہمت کرتے ہوئے کہا ۔
ڈاکٹر نے کچھ ٹیسٹ لکھتے ہوئے کہا مجھے ڈاؤٹ ہے کہ یہ ماں بننی والی ہیں۔
خیر یہ ٹیسٹ لکھ کر دئیے ہیں اس سے سب کلیئر ہو جائے گا ۔
جبار دھب سے وہیں صوفے پہ گر گیا۔
بابر ڈاکٹر کو باہر تک چھوڑنے چلا گیا ۔
قسمت نے یہ کیا کھیل کھیلا تھا ؟؟؟
اس نے سر جھٹک کر تمام سوچوں کو رد کیا اور اس کے ہوش میں آنے کا انتظار کرنے لگا ۔ تاکہ اس کے ٹیسٹ کروا سکے ۔
کیا حنا کو یہ سب پہلے سے معلوم تھا؟؟ اگر معلوم تھا تو مجھے کیوں نہیں بتایا ؟؟؟ آخر وہ کیا بتاتی مجھے؟؟
کیا وہ اسی لئے ڈاکٹر کے پاس جانے سے انکار کر رہی تھی ؟؟؟
کیا وہ اس بچے کو اس دنیا میں لانے کے حق میں ہے یا نہیں ؟؟؟
کیا میں یہ چاہتا ہوں ؟؟؟
اس طرح کے ان گنت سوال اس کے ذہن میں گردش کر رہےتھے ۔ ۔ ۔ ۔