اے مرے یار تُو آسان نہ بن
اور مشکل کا بھی عنوان نہ بن
اپنی صورت پہ نہ اِترانا کبھی
اس قدر جان تُو مرجان نہ بن
خاک میں خاک رہے گا بس تو
رحم کر جان تو سلطان نہ بن
وہ تری چال کو بھی جانتا ہے
تُو ہے انسان تُو شیطان نہ بن
تُو ہے سلطان تو سلطان رہے
اُس کے دربار کا دربان نہ بن