تاریخ بنوں جلد اول و دوم کے بعد بالخصوص اہل بنوں اور بالعموم پورے پاکستان سے لوگوں نے ایسی حوصلہ افزائی کی کہ تاریخ بنوں جلد سوئم کی اشاعت پر مجبور ہوا میں یہ نہیں کہتا کہ میری تحقیقی کتابیں عروج کو چھو چکی ہیں لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ میری ان کتب میں وہ چیزیں شامل ہیں جو بنوں کی سابقہ تاریخی کتب میں شامل نہیں ہے میں نے حتیٰ الوسع کوشش کی ہے کہ بنوں کے پشتونوں کے متعلق کوئی بھی پہلو رہ نہ جائے اس کتاب کی اشاعت سے پہلے میں نے باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا اور اخبارات میں بیان دیا تھا کہ اگر بنوں کے تاریخ کے متعلق کسی کے پاس کوئی ٹھوس مواد ہو یا کسی کو جلد اول و دوم پر کوئی اعتراض ہو تو وہ اپنے مواد مجھے پہنچائیں مکمل چانچ پڑتال اور محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق اگر وہ معلومات درست ہو تو شامل اشاعت کروں گا۔
اس کتاب کی اشاعت میں صدر امیر زمان امیرمرحوم جس نے بہت تعاون کیالیکن اس وقت یہ تاثرات لکھتے ہوئے دل خون کے آنسورو رہا ہے کہ وہ آج ہمارے درمیان موجودنہیں ہے، پروفیسربخت ایازسورانی، بلیاز خاکساؔر ، شہاب سورانی ،پروفیسر طارق محمود دانش،عبد لسلام بیتاب ،پروفیسر محمد رحمن ساحل بنوی،پیر زادہ دلفراز ،جمشید علی جمشید،ارشد الرحمن شاکر،گوہر وزیر،پروفسیر ڈاکٹر محب وزیر، عادل صابوخیلوی ،انعام اللہ انعام،اسدجان شہند،ظفر پیر خیلی ،دمساز شاہین ،اقبال حسرت ،شاہین سورانی،پروفیسر ڈاکٹر عمر قیاز قائل،فرمان اسپرکہ وزیر،بشیر احمد زئی، نعیم ہاتھی خیل،عبد الناصر مخدوم ،منیب راحل،حاجی شیر داؤد خان ، رحمت اللہ رحمت،ولی آیاز عاطر ،صدیق زمان ،طاہر شناس ، اعجاز سورانی،اے آرحیدر داوڑ نازؔ، پروفیسر جاوید جان ،طاہر خان طائر،رشید جوہر، عصمت سورانی، بلال سکندری،رفعت اللہ رفعت،سکندر خان سکندر،عبد الرحمان شاہ ساگر،ممتاز مروت، شاہد خان شاہد،شاکر وزیر،تازہ گل وزیر،برکت میتا خیل،عامر ناسک امندے،امجد الرحمن امجد ہنجلوی، ہارون سورانی،فرید اعزاز،عبدالسلام تابش،زری بت خان عارضی،عمر زاد منتظر،ممتاز علی خان ممتاز، وارث خان وارث،سلیم قرار،پروفیسر جاوید احساس اپنے بھائیوں ملک عدنان خان عبید خیل و شادمان حائلؔ ایڈووکیٹ اپنے چچازاد بھائیوں ملک شیر امان ایڈووکیٹ آدھمی،ملک زوہیب خان آدھمی ،ملک رضوان اللہ خان آدھمی ،ملک یوسف افضل نار شیر مست، ملک رحمت خان کوٹکہ بہرام شاہ،ملک اورنگزیب خان کوٹکہ بہرام شاہ،ملک ارشد ظہور خان نار ملی، ملک فرمان اللہ جھنڈوخیل، ملک اقبال خان آدھمی،ملک جہانگیر خان آدھمی،ملک غفار خان نارملی کے علاوہ اپنے ان تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اپنے قیمتی مشورے دیئے۔سوشل میڈیا گروپ بنوں گل زلمی اور چیئرمین ای۔حُجرہ بنو ں گل اور اس کے تمام ممبران کا نہایت مشکور ہوں ۔
عاقِل عَبید خیلوی