ضلع بنوں کی کچھ چیزیں ساری دنیا میں مشہور ہیں جن میںسے بعض کااجمالی طورپرذکر کیا جاتا ہے
1۔بنوں مصالحہ جات :۔ بنوں کے مصالحہ جات ساری دنیامیں مشہور ہیں دور درازسے لوگ جب بنوں آتے ہیں تو اپنے ساتھ اپنے لیے اور دوسروں کے لیے بطورتحفہ کے بنوں کے ذائقہ دار مصالحے ضرور لے جاتے ہیں اس کی خوشبو اور لذت بہت ہی مشہور ہے اور یہ صرف کہاوت نہیں ہے بلکہ اگر کسی کو یقین نہ ہو تو بنوں کے مصالہ جات استعمال کریں یقین آ جائے گا۔
2:۔ پینڈہ:۔ یہ بنوں کا مقامی ڈیش ہے جو بہت ہی مشہور اور ذائقہ دار ہے بنوں میں شادی بیاہ کے مواقع پرخصوصی ماہرین باورچیوں کے ذریعے اسے تیارکرایاجاتاہے جسے پینڈہ کہتے ہیں اکثر اوقات جب کسی دوسرے علاقے کے لوگ اپنے رشتہ داروں یا دوستو ں کے ہاں بنوں آتے ہیں توبنو ں کے لوگ ان کی بھی اسی ڈش سے تواضع کرتے ہیں ۔اس میں دیسی مرغ کا گوشت اور دیسی گھی بھی ڈالا جاتا ہے لیکن اب دیسی گھی ملنا مشکل ہے اس لیے لوگ اسی طرح بغیر دیسی گھی کے اس کوبہت شوق سے کھاتے ہیں ۔
3:۔سوہن حلوہ:۔ بنوں کا سوہن حلوہ،پتیسہ بھی کافی مشہور ہے اس کا ایک اپنا ذائقہ ہے ۔بسی ماما کا حلوہ تو لوگ سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اس کے علاوہ دلبر،زمان ،اکبر غلام ،حضر ت علی طورکہ اورغازی رحمن طورکہ کا حلوہ بھی بہت لذید ہے بارشوں کے موسم میں بنوں کے لوگوں کا ان دکانوں پر ایسا رَش ہوتا ہے کہ باری مشکل سے ملتی ہے عامر بیکری کا پتیسہ کافی مشہور اور لذیذ ہے ۔
4:۔ بنوال چپلیاں:۔ بنوں میں ان کو بانی وولے سپلیئے کہتے ہیں یہ ایک خاص قسم کے چمڑے سے بنائی جاتی ہیں ۔پہلے پہل یہ چپلیاں صرف بنوں میں بنتی تھیں لیکن اب پشاور کے تاجر بھی اسے بناتے ہیں لیکن ان کا استعمال اب بھی بنوں میں زیادہ ہے بنوں کے نوجوان ان کو بہت شوق سے پہنتے تھے ۔یہ چپلیاں پشتون کی شناخت کے طور پر بنوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔
5:۔ بنوں وولن مل کا کپڑا:۔ بنوں میں ایک وولن مل بھی ہے جو ڈی۔آئی خان روڈ پر واقع ہے واضح ہو کہ اس مل نے ابھی تک خسارہ نہیں کیا ہے بلکہ بننے سے لیکر ابھی تک ایک نہایت منافع بخش مل ہے جس کا کپڑا ساری دنیا میں مشہور ہے اس کے کپڑے کی کوالٹی اپنی مثال آپ ہے بنوں وولن مل کا کپڑا چونکہ قیمتی اور بہترین ہے اس لیے وہ باہر کے ملکوں میں منہ مانگے داموں فروخت ہوتا ہے ۔
6:۔ نسوار:۔ جہاں دوسری چیزیں مشہور ہیںوہاں بنوں کی نسوار بھی مشہور زمانہ ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ نسوار کی ایجاد اور ابتدا بنوں سے ہوئی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔اگر چہ نسوار کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے لیکن یہ بھی ماننا پڑے گا کہ یہ ایک منافع بخش کاروبار بھی ہے روزانہ ہزاروں ٹن نسوار بنوں سے ملک کے دوسرے حصوں میں جاتا ہے جس سے حکومتی خزانے کو روزانہ کروڑوں کا فائدہ پہنچتا ہے ۔
7:۔ دونالی بندوق اور پستول:۔ یہ بنوں کا مشہور بندوق ہے ضلع بنوں کا مقامی بندوق ہے لیکن اب ان کی جگہ کلاشنکوف نے لی ہے ماضی میں یہ بندوق جو بنوں کے علاقے ہیبک شیرزا خان سورانی میں اور داؤد شاہ میں بنائی جاتی تھیں پشتون ولی کے لیے لازمی جز مانا جاتا تھا۔شکار کے لیے اب بھی بہت سے لوگ بنوں کے یہ مقامی بندوق استعمال کرتے ہیں۔
8:۔ بنوں کے پھل:۔ بنوں میں ہر قسم کے میوے کے باغات موجود تھے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے اب باغات ختم ہوتے جا رہے ہیں۔موجودہ وقت میں علاقہ ممش خیل میں امرود کے باغات ہیں اسی طرح علاقہ سورانی میں امردو اور آلوچے کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں اعلی نسل کے امردو اور آلوچے پائے جاتے ہیں اسی طرح علاقہ بڈا میر عباس میں امرودکے باغات ہیںعلاقہ جھنڈوخیل اور غوریوالہ میں کھجور کے باغات اب بھی ایک منافع بخش کاروبار کی صور ت اختیار کرچکا ہے۔علاقہ داؤد شاہ میں کیلے ،آڑو اور لیمو ں کے کافی باغات ہیں لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یہ قیمتی باغات ختم ہوتے جا رہے ہیں اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔
9:۔چارپائیاں:۔ بنوں میں مخصوس قسم کی خوبصورت چارپائیاں بھی بنائی جاتی ہیں جن کو مقامی زبان میں منجڑئیے کہتے ہیں یہ چارپائیاں لوگ اپنے حجروں کے لیے بناتے ہیں کچھ لوگ گھروں کے آرائش کے لیے بھی بناتے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ ہمارے حجرے میں ایسی چارپائیاں بھی تھیں جن پر بیک وقت تقریباً بیس پچیس آدمی بیٹھ سکتے تھے اور کافی آرام سے بیٹھ سکتے لیکن اب وہ بھی ختم ہوئے ہیں اسی طرح یہ بڑی چارپائیاں بنوں کے ہر حجرے میں ہوتی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں گل زلمی ( سوشل میڈیا پیج)
سوشل میڈیا پر بنوں کی سرزمین کے بارے میں مختلف پیجز بنے ہوئے ہیں جن میں بنوں کے باسیوں کے کارنامے بیان کئے جاتے ہیں جیسا کہ ای۔حجرہ اور بنوں گل زلمی وغیرہ ۔ ای حجرہ میں صرف بنوں کے نامی گرامی بیورکریٹس اور اہم شخصیات ایڈ ہیں یہ ایک واٹس ایپ گروپ ہے اس گروپ میں بنوں کے رسم و رواج اور ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس گروپ میں مندرجہ بالا شخصیات کے علاوہ عام لوگ نہیں ہے اسی لیے یہ گروپ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اس گرو پ کے چیئرمین محمد آصف قریشی صاحب ہیںجو انکم ٹیکس آفیسر ہے اس کے علاوہ بنوں گل زلمی کا پیج بھی ایک اہم پیج ہے اس پیج سے صرف بنوں کے ان نوجوانوں کا مختصر تعارف شیئرکیا جاتا ہے جنہوںنے غیر معمولی کارنامے سر انجام دئیے ہو ں۔ یہاں پر اس پیج نے آج تک لاکھوں بنوسیوں نوجوانوں کو متعارف کرایا جن میں سب کا ذکر تو بہت مشکل ہے لیکن چند کا ذکر یہاں پر کیا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام عہدہ /کارنامہ
اکرم خان درانی سابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختون خوا
زاہداکرم درانی ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی آف پاکستان
شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا
عرفان درانی مئیربنوں
ٓاحسان اللہ ہنجل پاکستان ہاکی پلیئر
خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ پلیئر
رقیاز خان منڈان سیکشن آفیسر ایجوکیشن سیکرٹریٹ
شاہداللہ خان ڈپٹی کمشنر ژوب بلوچستان
ہدایت اللہ وزیر ڈومیل پلاننگ آفیسر سیکرٹریٹ پشاور
محمد آصف قریشی غوریوالہ انکم ٹیکس آفیسر
گل بانو غوریوالہ اسسٹنٹ کمشنر مردان
فہد علی خان منڈان اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کرک
فرید اللہ خان فاطمہ خیل چیئرمین پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا
طیب وزیر ڈومیل پی۔ایس۔پی (سی۔ایس۔ایس)
غیاث الدین سدروان اسسٹنٹ اڈیٹ آفیسر کوہاٹ
محمد اشرف علی سورانی ڈائریکٹر فنانس لاہور یونیورسٹی گیریژن
شاہد خان منڈان ڈپٹی ڈائریکٹر آئی۔بی اسلام آباد
فضل قیوم سورانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن پختونخوا
احسان اللہ خان ممش خیل کمانڈنٹ کیو۔آر۔ایف پولیس پشاور
طاہر خان نورڑ پی۔اے ٹو اکرم خان درانی
یعقوب خان بارکزئی بنوسی چیف انجینئرنیشنل ہائی اتھارٹی
توصیف احمدسورانی انسپکٹر ایف۔آئی۔اے ایجنسی
فہد ابرار غوریوالہ ائرکرافٹ مینٹیننس انجینئر پی۔آئی۔اے
ڈاکٹر کرنل داؤد خان ککی ایم۔ڈی۔ایم۔ٹی کینڈین ریڈ کراس کینڈا
میجرڈاکٹر عابد اللہ ککی پاکستان آرمی
میجر رسول خان وزیر پاکستان آرمی
ڈاکٹر مسعود افضل منڈان اسسٹنٹ پروفیسرمیانوالی یونیورسٹی
انجینئر عبدالراؤف خان سورانی ایکسن پشاور کینٹ
عاقل عَبید خیلوی جھنڈوخیل صوبے کا کم عمر ترین مؤرخ و محقق (ایوارڈ یافتہ)
محمد فہیم خان کوٹی سادات پروگرامرپشاور ہائی کورٹ پشاور
وہاب خان سیروبڈا خیل سی۔او ویکن لاہور پرائیوٹ
ڈاکٹر ابرار محمد خان بنوں سٹی اسسٹنٹ پروفیسر انہوئی یونیورسٹی چائینہ
ساجد یعقوب اسمعیل خیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سولر انرجی پختونخوا
میجر ریٹائرڈ رسول جان ہنجل چیئرمین نادرا پشاور
محمد اسرار بنوں سٹی اڈیٹ آفیسر اسلام آباد
میجر ریٹائرڈ خالد شمس داؤد شاہ اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان
حسن سردار گڑھی شیر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر واپڈا لاہور
رئیس خان ممش خیل ڈپٹی ڈائریکٹرپی۔ایم ہاوس اسلام آباد
یوسف خان ممش خیل لیگل آفیسر فیڈرل بورڈ اسلام آباد
زاہد اللہ جان غوریوالہ ڈی۔پی۔او پولیس مردان
منصور خان سیرو بڈا خیل ڈائریکٹر ٹیلی منسٹری اسلام آباد
وقاص خان شہبازعظمت خیل اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی
عمر فاروق کک اڈیٹر الائیڈ بینک اسلام آباد
پیر طیب حسین شاہ آمندی ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر مردان
فضل امین شاہ مندوری ڈپٹی کمشنر ایف۔بی۔آر
نعمان علی شاہ مندوری اسسٹنٹ کمشنر حسن خیل ایف۔ار پشاور
خلیل خان ممش خیل آئی۔ٹی آفیسر پبلک سروس کمیشن پختونخوا
ثاقب جان بنوں سٹی ڈپٹی کنڑولر یونیورسٹی آف صوابی
راشد جان بنوں سٹی پروفیسر یونیورسٹی آف کینیڈا
عادل شاہ ممش خیل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر لکی مروت
محمد طفیل بازار احمد خان پی۔ایس ٹومنسٹر ایگریکلچر پشاور
جہانگیر خان بنوں سٹی ایس۔ایس ۔پی پاکستان رینجر
پروفیسر ہمایون ممند خیل پروفیسر یونیورسٹی آف گجرات
محمد ندیم کوٹ بیلی ایکسن واپڈا لاہور
محب اللہ طورکہ سورانی ڈپٹی ڈائریکٹر پی۔ڈی۔اے پشاور
پیر فرہان اللہ شاہ جھنڈو خیل چلڈرن سپیشلسٹ حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور
ڈاکٹر اکبر شاہ ممش خیل رجسٹرار شیر پاؤ ہسپتال پشاور
نیاز خان بیڑی خیل منڈان انسپکٹر ایکسائز پشاور
ڈاکٹرعطاالرحمن دھرمہ خیل سورانی ایس۔ایس۔پی ،اسلام آباد
فہیم اللہ طورکہ سورانی ہیڈ روئل کمیشن ریاض سعودی عرب
ڈاکٹر ہدایت اللہ ڈومیل ڈائریکٹر اسلام آباد
اورنگزیب خان بنوں ٹاؤن شپ چیف ڈرگ انسپکٹر ڈی۔آئی خان
بیرسٹر نیا زخان کوٹ بیلی سرٹیفائیڈ فرام یو کے
طفیل خان بنک گلی بنوں سٹی ڈی۔بی۔اے گومل یونیورسٹی
فرمان علی شاہ آمندی سکواش چیمپئن
کاشف نواز بینک گلی بنوں سٹی انٹر نیشنل بیڈمینٹن پلیئرپاکستان
جمشید خان ڈومیل پروفیسر یو۔او۔پی یونیورسٹی پشاور
خالق داد خان ڈومیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وزیرستان
ہاشم خان منڈان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی۔ڈی۔اے اسلام آباد
لیفٹیننٹ یاسر وزیر پاکستان نیوی
ناصر خان اسپرکہ ایس۔ڈی۔او واپڈا وشمالی وزیرستان
حارث خان وزیر کمیشنڈ پاکستان نیوی
حافظ ابرار منڈان ڈرگ انسپکٹر کرک
ارشد وزیر اسپرکہ پروفیسر بائیوٹیکنالوجی گومل یونیورسٹی
جاوید عثمان منڈان ائر کرافٹ انجینئر پی۔آئی۔اے اسلام آباد
ظہیر اللہ بائیست خیل مانیٹرنگ آفیسر کامرس اسلام آباد
پائلٹ عبداللہ وزیر پاکستان ائر فورس
ڈاکٹر کرنل شریف اللہ لنڈیڈاک ایم۔ڈی۔سی پشاور سی۔ایم ۔ایچ
ڈاکٹر ناز اللہ منڈان آئی سپیشلسٹ،پشاور
میجر عمر وزیر پاکستان آرمی
مطیع اللہ کوٹی سادات پاکستان پی۔ڈبلیو۔ڈی اسلام آباد
کرنل ہاشم وزیر پاکستان آرمی
میجر فرقان بنوی پاکستان آرمی
خالد اقبال ڈومیل پی۔اے۔ایس سیکرٹری فارسٹس
فدا حسین مہمند خیل انسپکٹر اسلام آباد ائر پورٹ
خان آزاد وزیر اسپرکہ ڈائریکٹر پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پشاور
عبدالسلام جانی خیل وزیر اسسٹنٹ منیجر ال انصاری ایکسچینج دبئی
مراد جہان ممش خیل پاکستان ولی بال سینئر پلیئر
اعزاز الحق شاہ ممش خیل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اسلام آباد
ڈاکٹر ثنا ء اللہ خان طورکہ سورانی چیئرمین زوالوجی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی
نصراللہ منڈان الیکشن کمشنر بٹگرام
ضیا ء الدین کنگر بنوں انٹی نار کوٹیکس آفیسر پشاور
ڈاکٹر جمیل وزیر طوری خیل سرجن لندن ہسپتال
ڈاکٹر یاسر خان داؤد شاہ میڈیکل سپیشلسٹ یو۔کے
انعام اللہ وزیر اسپرکہ سیشن جج کوہاٹ
عمران علی آمندی اڈیٹ آفیسر پشاور سیکرٹریٹ
ڈاکٹر صدیق احمد پروفیسر بحریہ یونیورسٹی کراچی
پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ نورڑ ہارٹ سپیشلسٹ رحمان میڈیکل پشاور
عرفان اللہ وزیر ڈومیل ڈی۔جی پختونخوا جنگلات
دلنواز خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پختونخوا
جنید خان کوٹ بیلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینز ڈی۔آئی خان
لطیف خان منڈان ڈی۔ایس۔پی اسلام آباد
ڈاکٹر ذاکر خان آمندی ریسرچ انجینئر برطانیہ
وسیم خان شہباز عظمت خیل اسسٹنٹ کمشنر ریجن ٹیکس راولپنڈی
جاوید اقبال بکا خیل ڈی۔پی۔او پولیس کوہاٹ
شاہ محمود بکا خیل ایڈیشنل سیکرٹری پی۔اینڈ ڈی پختونخوا
محمد عامر اسپرکہ چیف سٹیسٹکس آفیسر بیورو پاکستان
ڈاکٹر سید معراج غوریوالہ وٹرنری ڈاکٹر دبئی
ایوب خان نورڑ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ
عصمت اللہ شاہ جھنڈوخیل سیکرٹری فنانس آزاد کشمیر
بریگیڈئیر ڈاکٹر محمد نظیر خان پاکستان آرمی
شیر اللہ وزیر ڈومیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب پشاور
فدا گوہر ڈومیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب پشاور
یاسر خان ڈومیل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راولپنڈی
محمد عرفان ڈومیل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد
ریاض وزیر ڈومیل چیف نیشنل ہائی وے اتھارٹی
فرحان بنوںسٹی پروفیسر ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد
فہد اللہ خان ککی اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ وزیر ستان
انعام اللہ منڈان ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائر فورس
خان ملوک اعوان غوریوال ڈی۔ایف۔او، ڈی۔آئی۔خان
مصور علی ملاگان کسٹم انٹلیجنس ایجنسی افیسر پاکستان
ماریہ تور پیکئی اسپرکہ کینیڈین ننشنل سکواش پلئیر
ڈاکٹر منیر اللہ منڈان پروفیسر ذیجنگ یونیورسٹی چائینہ
محمد مقبول ڈومیل ڈی۔جی پارلیمانری سروسز
بینش اقبال اسپرکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ
ابراہیم ککی اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ
زاہد اللہ خان سورانی کنسلٹنٹ کڈنی ہسپتال پشاور
ضیاء اللہ جھنڈوخیل پروفیسر سیکاز یونیورسٹی پشاور
عاصمہ حمید بنوں سٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل۔آر۔ایچ پشاور
قرت العین اسپرکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ
ڈاکٹر آصف ککی سائنسدان جن چینگ چائینہ
محمد اسلم ڈومیل ڈپٹی کمشنر خیبر ایجنسی
پیر جعفر شاہ داؤد شاہ ڈائریکٹر ایف۔آئی۔اے اسلام آباد
ڈاکٹر محسن حیات منڈان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس
مقبول عامر جھنڈوخیل اُردو کے مایہ ناز شاعر جس پرکئی پی ایچ ڈیز ہوچکیں ہیں
ڈاکٹرعطاء اللہ ممش خیل سرجیکل سپیشلسٹ، پشاور
شوکت اللہ ابراہیم خیل ممش خیل آڈیٹ ٓفیسرفنانس
ڈاکٹرفلک نازشاہ جی کلہ سورانی لندن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔