کسی بھی قوم کی شعوری بیداری میں اساتذہ کرام،علماء کرام اور شعراء کرام کا کردار کافی اہم ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی سسٹم کو کامیاب یا فلاپ کرسکتے ہیں۔ ایھتنز اور مگارا کی مثال ہمارے سامنے ہے ،ملالئی کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے جس نے ایک شعر(ٹپہ) پر پورے جنگ کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔۱۹۶۵ ء کی جنگ میں ملکہ ترنم نورجہان نے گلوکاری کے ذریعے جو کردار ادا کیاہے اس کی مثال مشکل سے ملتی ہے ضلع بنوں کی سرزمین بھی شعر و شاعری اور ادب کے حوالے سے کافی اہم ہے۔یہاں کی مادری زبان پشتو ہے اس لئے یہاں پر پشتو میں ہی شاعری ہوتی رہتی ہے۔اُردو میں شاعری ہوتی ہے لیکن اُردو میںشعرواَدب کاکام آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ سب سے پہلے طاہر کلاچوی نے سرزمین بنوں پر پشتو ادبی ٹولنہ بنوں کے نام پر ۱۹۵۶ ء میں ایک ادبی تنظیم بنائی جس نے بنوں میں ادب کی ترویج کیلئے راہ ہموار کی۔پشتو ادبی ٹولنے میں ایسے ایسے سپوت پیدا ہوئے کہ جنہوںنے بعد میں پشتو کی ادبی دنیا میں ہلچل مچا دی۔ان میں سے بعض حضرات کا کلام بی۔اے اور ایم ۔اے کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ طاہر کلاچوی کے علاوہ مطیع اللہ قریشی، اسد قریشی،اثاری گل ، غازی سیال، شریعت خان سائل،میر احمد شاہ عزیز اور دیگر اہم شعرا ء و ادباء اس گلدستہ ادب کے پھول تھے۔ان میں مطیع اللہ قریشی اب بھی حیا ت ہیں۔ان ہستیوں نے ضلع بنوں میں پہلی بار معیاری ادب متعارف کرایا۔پشتو ادبی ٹولنے کے مشاعروں میں بابائے غزل حمزہ بابا بھی شرکت کرتے تھے ۔اس کے بعد بنوں کے دیگر شعراے کرام بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے بھی اولسی تنقیدی پشتو ادبی ٹولنہ بنوں کے نام سے ایک اور ادبی تنظیم بنائی۔ اس میں رجب خان رجب، ماسٹر جمال، مائینل وزیر، نورولی جان ثاقب،ماسٹر ولی آیاز عاطر، مجبور سورانی، فلک نا ز ناز، منتظر بیٹنے، عقاب خٹک، شیرداود ، لقمان خان، طالب جان طالب نے اہم کردار ادا کیا۔ ان دونوں ادبی تنظیموں نے کئی کتب بھی شائع کیں جو مارکیٹ میں اب ناپید ہیں۔پشتو ادب کے حوالے سے ان دونوں ادبی تنظیموں نے جو خدمات کی ہیں ان کو ادبی دنیا میں آبِ زرسے لکھا جائے گا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اولسی تنقیدی ٹولنہ میں بیتاب عادلوی، شاہین سورانی، دلکشور محصوؔر، ہارون سورانی، ادریس سورانی، اعجاز سورانی، گل عزیز نزار، افتخار درانی، خیال میر خیالی وزیر،گوہر وزیر، دیدار وزیر، دمساز شاہین ، فراز پیرزادہ، طارق محمود دانش، طاہر خان طائر،منیب راحل، جاوید احساس، جاوید انور، ہدایت اللہ عامر ؔ،شاہد خان شاہد، صابرداؤد شاہ،عمر زاد منتظر،نزیراحمدنزیرؔ،ماسٹرروشان،حیدر،غفار علی قائل،عاقل عبیدخیلوی اور ارشد رحمان شاکر وغیرہ وغیرہ اس ادبی تنظیم سے وابستہ رہے۔چونکہ یہ ادبی تنظیم بنوں سٹی میں تھی اس لئے دور دراز کے لوگوں کو آنے جانے میں تکلیف ہوتی تھی اسی بنا پر ادب کی ترویج کیلئے علاقائی سطح پر ادبی تنظیمیں بنائی گئیں۔ اس میں سورانی ادبی کاروان کا نام سر فہرست ہے۔ یہ علاقہ سورانی کے شعراء کرام کیلئے بنائی گئی جس میں اس پاس کے شعرا کرام رکنیت لیتے اور ادبی خدمات کرتے۔اس تنظیم میں افتخار درانی، اعجاز سورانی ،نعیم سورانی، ادریس سورانی، گل عزیز نزار، شاہین سورانی، ہارون سورانی، رفعت اللہ رفعت، پروفیسر ڈاکٹر عمر قیاز قائل ،پیاؤزمان،مولاناحتشام الحق حقانی اور حاجی رفیع اللہ فریادؔی جیسے بلند پایہ شعرا ء کرام ہیں۔ ریشہ کے نام سے اس ادبی تنظیم کا پشتو تذکرہ شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ اس تنظیم سے مختلف شعرا ء کے شعری مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔اس کے بعد تنقیدی یون کی باری آتی ہے یہ ادبی تنظیم داؤد شاہ کے شعرا ء کے لئے بنائی گئی ہے یہ دراصل اولسی تنقیدی ٹولنہ کا ایک علاقائی شاخ ہے جو ماسٹر ولی آیاز عاطر نے علاقے کے نوجوانوں کیلئے بنائی ہے۔ایک تذکرہ اور کئی کتب شائع کی ہیں۔اس ادبی تنظیم میں اہم شعرا صابر داؤد شاہ، ریاض سیلاب،بیدار وزیراور ولی آیاز عاطر ؔصاحب اہم شعراء و ادبا ء ہیں۔
اصلاحی ادبی ٹولنہ بنوںبھی بنوں کی ایک ایسی ادبی تنظیم ہے جس نے یقینا پشتو ادب کے لئے بہت ہی زیادہ کام کیا ہے اورابھی تک کر رہی ہے اس تنظیم کے چند ارکان ادب کی جو خدمت کر رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔نوے سپرلے(نئی بہار) کے نام سے اس ادبی تنظیم نے ایک پشتو تذکرہ شائع کیا ہے جبکہ سہ ماہی پشتو رسالہ شنہ زرغونہ(دھنک) سے ان کی خدمات کا پتہ چلتا ہے۔ منیب راحل، ماسٹر عزیزخان، اسد علی اسد، فریزاد مجبور، سید جمال مخلص اس ادبی تنظیم کے اہم ستون ہیں۔بنوں میں پشتو ادب کے حوالے سے جاوید احساس کا نام ایک اہم نام ہے معیار ادبی جرگہ بنوں کے نام سے موصوف نے ایک پشتو ادبی تنظیم بنائی ہے ادب کے فروغ کیلئے یہ تنظیم بھی اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی ہے۔سرچینہ اس ادبی تنظیم کی سب سے بڑی ادبی کاوش ہے جو جاوید احساس کی پشتو شاعری ہے۔ شاہد خان شاہد، جاوید احساس، دلکشور محصور، زاہد خان زاہداس ادبی تنظیم کے اہم ارکان ہیں کسی وقت میں ناچیز (عاقل عبید خیلوی) بھی اس ادبی تنظیم کے ساتھ منسلک تھے۔غوریوالہ کا علاقہ ضلع بنوں شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ اس لیے ادبی تشنگی بجھانے کیلئے کچھ ادبی دوستو ں نے اس علاقے میں رحمان ادبی جرگہ غوریوالہ اور کاروان ادبی جرگہ غوریوالہ کے نام سے دو مختلف ادبی تنظیمیں بنائیں ۔جو ادب کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں وارث خان وارث، توکلی،شیراز ساغر، حسن داد محسن،اسلام الدین دلگیراور دراز اسیر یہاں کے اہم شعرا ہیں ۔ منڈان اور شیخان کے سنگم پر واقع ادبی گلدستہ ٹولنہ کے نام سے بھی ایک ادبی تنظیم ہے اس تنظیم کے اہم ارکان میںپروفیسر ڈاکٹر عمر قیاز قائل ،تراب منڈان، شاہد خان شاہد، رمضان نورٖڑ ،اور مختیار علی مختیار ہیں۔منڈان ادبی گلدستہ منڈان بنوں کی ایک اہم ادبی تنظیم ہے، جس میںتراب منڈان،ارشدمنڈان ،مخلص منڈان اہم ارکان ہیں،یہ ادب کیلئے کافی کام کررہی ہے۔بنوںمیں انجمن ترقی پسند مصنفین کی ایک پشتو ادبی تنظیم بھی ہے۔ اس تنظیم کی کئی کتب شائع ہو چکی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر محب وزیر، گوہر وزیر،ناصر مخدوم، دیدار وزیراس ادبی تنظیم کے اہم ارکان ہیں۔
ضلع بنوں میں اردو ادب کے حوالے سے صرف ایک اردو ادبی تنظیم ہے انجمن ِ اردو بنوں صوبہ خیبر پختونخوا جس کی بنیاد ناچیز (عاقل عبید خیلوی) نے ۲۰۱۳ ء میں خود رکھی۔ قومی زبان کی ترویج کیلئے اس ادبی تنظیم کی تین کتب شائع ہو چکی ہے شہر ویراں اردو شعری مجموعہ اور روشنی کا مینار سوانح عمری ، تاریخِ بنوں (یہی کتاب) ،سہ ماہی رسالہ پرواز (اردو ، پشتو) جبکہ دو کتب پریس کے مراحل میں ہیں۔ بنوں ادب کے شاہ سوار (مقالہ جاتی کتاب) اور کچھ افسانے کچھ افسانچے (افسانوں کی کتاب) اُردو کی اس ادبی تنظیم کی بدولت بہت سے لوگ اُردو ادب کی طرف متوجہ ہوئے ہیں ۔مستقبل میں اردو ادب کے حوالے سے جتنا کام ہوگا اس کا کریڈیٹ انجمن ِ اردو بنوں کو جائے گا۔ کیونکہ شروعات اس تنظیم نے کی ہے۔ میریا ن روڈ پر واقع علاقہ بارکزئی میں بریخنا ادبی جرگہ بھی ادبی خدمت کیلئے کوشاں ہے صادق بارکزئی اس ادبی تنظیم کے بانی ہے۔بوزہ خیل میں ادبی مکتب سورانی کے نام سے ایک ادبی تنظیم جو ادب کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔اس تنظیم میں ہارون سورانی، پروفیسر ڈاکٹر عمرقیاز قائل،شاہین سورانی،فعت اللہ رفعت، زاہد اللہ زاہد، ہارون سورانی، پیاؤزمان اورشہاب سورانی اہم ارکان ہیں اس تنظیم کا کردار بھی پشتو ادب میں کافی جاندار ہے۔ پشتو ادب کے حوالے سے بنوں میں سپوگمئی(چاندنی) کے نام سے دو ادبی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ایک سپوگمئی تنقیدی ٹولنہ رجسٹرڈ بنوں اور ایک سپوگمئی ادبی ٹولنہ بنوں۔سب سے پہلے سپوگمئی تنقیدی ٹولنہ رجسٹرڈ بنوں پر بحث کرتے ہیں ۔پشتو سپوگمئی تنقیدی ٹولنہ ضلع بنوں ایک سرگرم پشتو ادبی تنظیم ہے اس تنظیم نے کافی ادبی کام کیا ہے تقریباً 14کتب اس تنظیم نے شائع کیں ہیں جس میں سے اکثر کتب کو صوبائی سطح پر مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔اولسی تنقیدی ٹولنہ ، پشتو ادبی ٹولنہ اور اصلاحی ادبی ٹولنہ بنوںکے بعد پشتو ادب کیلئے اس تنظیم نے سب سے زیادہ کام کیا ہے اور ابھی تک کر رہی ہے۔اس ادبی تنظیم کے دو تذکرے سپوگمئی (چاندنی)اور رنڑا د سپوگمئی(چاندنی کی روشنی) بھی شائع ہو چکے ہیں۔اس ادبی تنظیم کی بنیاد بھی عاقل عبیدخیلوی نے رکھی تھی۔ امیرز مان امیر، شاہ زمان صابرشادمان حائیل ایڈووکیٹ، ، یاسر امین یاسر،طالب جان ماما، امجد الر حمن امجد، عامر ناسک آمندے،دراز اسیر، برکت میتا خیل، عصمت سورانی ، بلیاز خاکساؔر،فرحت اللہ فرحت اور اردو کے مایہ ناز شاعر اکرم وزیر (اعزازی رکن) اس ادبی تنظیم کے ساتھ منسلک رہے۔
پشتو سپوگمئی ادبی ٹولنہ بنوں بھی ایک اہم پشتو ادبی تنظیم ہے۔ادب کی ترویج کیلئے یہ ادبی تنظیم بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے جناب جاوید جان ، بیتاب عادلوی،طارق محمود دانش اور ہدایت اللہ عامر اس ادبی تنظیم کے اہم ارکان ہیں۔ڈومیل میں بھی کئی ادبی تنظیمیں ہیں جن میں وزیر ادبی جرگہ اور قومی ادبی ٹولنہ ڈومیل اہم ہیں ڈومیل ادبی جرگہ میں عبدالناصر مخدوم، نعیم ہاتھی خیل کے نام اہم ہیں جبکہ قومی ادبی ٹولنہ بنوں میں شباب وزیر اور بشیر احمد زئی قابل ذکر نام ہیں ۔ دونوں ادبی تنظیموں نے پشتو تذکرہ دَ وزیرو ستوری اور ستوری مشالونہ کے ناموں سے شائع کی ہیں ادارہ تخلیقات کے نام سے ایک پشتو ادبی تنظیم فراز پیرزادہ اور منیب راحل نے بنائی ہے یہ ادبی تنظیم بھی ایک اہم کردار ادا ر کر رہی ہے۔عمر قیاز قائل،جمشید علی جمشید اور اسمعیٰل مجبور نے کرم ادبی ٹولنہ بنوں کے نام سے ایک علیحدہ ادبی تنظیم بنائی ہے جو ادبی خدمات کر رہی ہے۔علاقہ دردڑیز اور ممہ خیل کے شعرا ء کرام کیلئے غنچہ ادبی جرگہ کے نام سے وہاں کے شعرا ء نے ایک ادبی تنظیم بنائی ہے عبدالسلام تابش، گوہر بنوسے، توقیر آبشار اس تنظیم کے بانی ارکان ہیں۔ضلع بنوں میں ممش خیل کا علاقہ بھی ایک زرخیز علاقہ ہے ممش خیل ادبی جرگہ اورقدم ادبی تڑون کے نام سے یہاںپر بھی دو ادبی تنظیمیںہیں ان ادبی تنظیموں نے کئی کتب شائع کی ہیں۔فلک ناز نا ز اس علاقے کا ایک معتبر ادبی نام ہے۔احساسات، ژور زخمونہ، قسمت کہ خۂ شی اور زلند ستوری ان ادبی تنظیموں کے ادبی کارنامے ہیں۔ ثنا ء اللہ ثناء ،رحمت اللہ رحمت، عطا اللہ فقیر، حمید اللہ حمید، عمر زاد منتظر، شیر داود اندیش اورعبدالحادی ان ادبی تنظیموںکے بانی ارکان میں شامل ہیں۔علاقہ ککی میں ککی ادبی رور ولی کے نام سے فراز پیرزادہ، دمساز شاہین، وحید آساس، وہاب روان اور نقیب اللہ سالک نے اپنے علاقے میں ایک ادبی تنظیم بنائی ہے ۔
مندر جہ بالا ادبی تنظیموں کے علاوہ ضلع بنوں میں اور ادبی تنظیمیں بھی ہیںلیکن ان کا کردار اتنا جاندار نہیں کیونکہ ادبی مرکز سٹی سے دوری کی بناء پر وہ کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ اس میں ادبی ملگری بنوںاور میریا ن ادبی ٹولنہ ہیںجبکہ ایف۔آر میں بھی دو ادبی تنظیمیں کا م کر رہی ہیں لیکن ان کا Bio Data مجھ تک نہیںپہنچا ہے۔ وہ آزاد ادبی ٹولنہ ایف۔آر اور خیسور ادبی ٹولنہ ایف ۔آر ادبی تنظیمیں ہیں۔اس کے علاقہ ضلع بنوں میں۱۹۶۵ ء سے ۲۰۲۱ ء تک جو کتب شائع ہو چکی ہیں،وہ پیش خدمت ہیں:
نام کتاب مصنف ،مؤلف بنزے (پشتو ناول ) غازی سیال
منگرئی (پشتو ناول) غازی سیال
سیورے (پشتو افسانے) غازی سیال
د آزادئی سحر(پشتو ترانے) غازی سیال
ژوند او خکلا (پشتو شاعری) غازی سیال
خکلا د کائنات (نعتیہ مجموعہ پشتو) غازی سیال
پرخہ پہ گلونو ( پشتو نظمیں) غازی سیال
د سندری روح (پشتو نثر) غازی سیال
زما سندرے ستا د پارہ (پشتو گیت) غازی سیال
رنگونہ بہارونہ (پشتو نظمیں ) غازی سیال
نور ِ حرا(پشتو نعتیہ مجموعہ) غازی سیال
ھغہ سندرے چی فوک نہ دی (پشتو نثر) غازی سیال
کشمالہ (پشتو ناول ) غازی سیال
غازی سیال ژوند او فن پروفیسر طارق محمود دانش
حی علی الصلاۃ پروفیسر طارق محمود دانش
نوے سپرلے (پشتو تذکرہ) مؤلف ،منیب راحل
ژغژغۂ (پشتو تذکرہ) مؤلف ، بیتاب عادلوی
د یون ژاغ (پشتو تذکرہ) مؤلف، صابر داؤد شاہ
مخکے بہ زو (پشتو تذکرہ) مؤلف، بیتاب عادلوی
ریشۂ (پشتو تذکرہ ) مؤلف، شاہین سورانی سپوگمئی(پشتو تذکرہ ) مؤلف،عاقل عبیدخیلوی،ہدایت اللہ
دَ وزیرو ادبی جرگے ستوری مؤلفین، عبدالناصر مخدوم، شباب وزیر ،بشیر احمد زئی
وچے شونڈے(پشتو شعری مجموعہ) ماسڑ جمال
سکروٹے(پشتو شعری مجموعہ) افتخار درانی
شب یلدا(اردو شعری مجموعہ) افتخار درانی
سویدا(اردو شعری مجمعوعہ) افتخار درانی
دائرہ(پشتو شعری مجموعہ) افتخار درانی
سرچینہ (پشتو شعری مجموعہ) جاوید احساس
خازی(پشتو شعری مجموعہ) مرحوم فلک ناز ناز
ژور زخمونہ (پشتو شعری مجموعہ) عمر زاد منتظر
سڑیکے او لفظونہ (دوسرا پشتو شعری مجموعہ عاقل عبیدخیلوی
گلشن فسانہ (اردو افسانوی تذکرہ) عاقل عبیدخیلوی
تم کبھی تنہا نہیں (دوسرا اردو شعری مجموعہ عاقل عبیدخیلوی
سنگار د غزل (پشتو شعری مجموعہ ) عاقل عبیدخیلوی
شہر ویراں (اردو شعری مجموعہ) عاقل عبیدخیلوی
تاریخ بنوں جلد اول (اردو تحقیق و تاریخ عاقل عبیدخیلوی
تاریخ بنوں جلد دوم ( اردو تحقیق و تاریخ) عاقل عبیدخیلوی
تاریخ بنوں (تینوں جلدیں ایک ساتھ) عاقل عبیدخیلوی
رنڑا د سپوگمئی (پشتو تزکرہ) عاقل عبیدخیلوی،ممتاز مروت،امیر زمان امیر
پرواز رسالہ(اردو،پشتو) عاقل عبیدخیلوی، امیر زمان امیر
اظہار(پشتو شعری مجمعوعہ سکندر خان سکندر
پل صراط (پشتو شعری مجمعوعہ جمشید علی جمشید
زہ بہ ستا یم (پشتو شعری مجموعہ محمد رحمان ساحل بنوی
محبت عام کرنا چاہتا ہوں پروفیسر ڈاکٹر عمر قیاز قائل
یو گل (پشتو شعری مجمعوعہ پروفیسر زری بت خان عارضی د امن زیرے (پشتو شعری مجموعہ) امیر زمان امیر
زلند ستوری (پشتو تذکرہ) مؤلف عطا اللہ فقیر
قسمت کہ خہ ء شی (پشتو شعری مجموعہ ) عمرزاد منتظر
مکین د عرش و فرش(نعتیہ کلام) غازی سیال
سڑسیل (پشتو شعری مجموعہ) ہارون سورانی
پڑاو (پشتو شعری مجموعہ) ہارون سورانی
عنایات اردو(نصابی کتاب) ہارون سورانی
نظرونہ (رودادیں) انجمن ترقی پسند مصنفین برائے پشتو ادب ڑنگہ خونہ(پشتو شعری مجموعہ) دلباز خان مرحوم
د میر گل شاہ نغمے(پشتومجموعہ) شاہین سورانی
مزل پہ لوڑو غرونو کے(پشتو شعری مجموعہ) انعام اللہ نورباز خیل
پشتو رسالہ شنہ زرغونہ بنوں منیب راحل
رسالہ پشتو مزل بنوں مرحوم حمید علی شاہ
د بنوں ادب (پشتو تذکرہ) مجبور سورانی
سوئیلی ستوری بنوں(پشتو تذکرہ) اسد قریشی
رمبیل چمبیل(پشتو شعری مجموعہ) مطیع اللہ قریشی
ثنا ء خوان د محمدﷺ(نعتیہ تذکرہ) ہدایت اللہ عامر
گل مخونہ کانڑی زڑونہ(پشتو شعری مجموعہ) مطیع اللہ قریشی
زلفی او رخسار (پشتو شعری مجموعہ) مجبور سورانی
رنڑا لار (رودادیںپشتو ) مجبور سورانی
خزان خویہ سپرلے(پشتو شعری مجموعہ) یوسف خان مستیوال
زیڑ مازدیگر (پشتو شعری مجموعہ) نوشیر کمال
د قام فکر (پشتو شعری مجموعہ) نوشیر کمال
پریگدہ چی اوخاندم پہ چغو چغو (پشتو شعری مجموعہ) ممتاز علی خان ممتاز
مڑاوے گل (پشتو شعری مجموعہ) گلاب رحمان
ژوند او سلگئی (پشتو شعری مجموعہ) جمشید علی جمشید
مزل پہ ازغو(پشتو شعری مجموعہ) جمشید علی جمشید
رسمونہ زنجیرونہ(پشتو شعری مجموعہ) جمشید علی جمشید
مسافرے سلگئی(پشتو شعری مجموعہ) جمشید علی جمشید
د سپرلی یادونہ(پشتو شعری مجموعہ) مجبور سورانی
د عقیدت گلونہ (نعتیہ کلام) مجبور سورانی
د اسلام معاشی نظام(پشتو نثر) مجبور سورانی
دَتاریخ پاک یو سو پانڑے(پشتو نثر) مجبور سورانی
سیماب (پشتو شعری مجموعہ) نورقادر شاہ سیماب
ارمانونہ(پشتو شعری مجموعہ) مطیع اللہ قریشی
شیشہ و سنگ(پشتو شعری مجموعہ) خان زمان
د میو جام(پشتو شعری مجموعہ) اصغر بنوی
ڈڈوزے(پشتو شعری مجموعہ) نیک سورانی
زخمونہ (پشتو شعری مجموعہ) بہادر خان
ویر وسے( پشتو شعری مجموعہ) حباب سورانی
بیقرارہ مینہ (پشتو شعری مجموعہ) اثاری گل اثار
نیمگڑے دنیا(پشتو شعری مجموعہ) اثاری گل اثار
وینہ او مینہ (پشتو شعری مجموعہ) فلک ناز ممش خیل
خاؤرے (پشتو شعری مجموعہ) غنی الرحمان سرکی خیل
خواگہء تراؤ (پشتو شعری مجموعہ) سید امیر سرحدی
ریگزارونہ گلزارونہ(پشتو شعری مجموعہ) نعیم سورانی
زرغون گلونہ(پشتو شعری مجموعہ۹ اسلام الدین دلگیر
ستڑے ژوند(پشتو شعری مجموعہ) شریف اللہ سورانی
دا خاورہ زرغونہ دہ(پشتو تذکرہ) مؤلف وحید آساس
انتظار(پشتو شعری مجموعہ) رضا خان رضا
بے مثلہ بے مثالہ(نعتیہ کلام) ممتاز علی خان ممتاز
سادہ نغمے(پشتو شعری مجموعہ) نواب علی سادہ
سوئیلی لعلونہ(ضرب لامثال پشتو) ممتاز علی ممتاز، اسلام الدین دلگیر
د مینے ملغلرے(پشتو شعری مجموعہ) یوسف حیران
گونگہ مینہ (پشتو شعری مجموعہ) یونس علی قاصر
سیلاب دَ اُخکو (پشتوشعری مجموعہ) نور محمد خان
رازونہ(پشتو شعری مجموعہ) نور محمد خان
غوٹئی بہ گل شی (پشتو تذکرہ) بیتاب عادلوی
اوربلکی (پشتو تذکرہ) بیتاب عادلوی
رنڑا(نعتیہ کلام) سید امیر سرحدی
د حجاز گل(نعتیہ کلام) شریعت خان سائل
خزائن الجواہر (نعتیہ کلام) شریعت خان سائل
ملی سند رے( پشتو ملی گیت) مطیع اللہ قریشی
ویخے جذبے(ملی پشتو تذکرہ) تنقید ٹولنہ بنوں
د جمعیت لعلونہ (ملی پشتو گیت) شریعت خان سائل
د منیے غیگ (پشتو شعری مجموعہ) طاہر کلاچوی
مضراب (پشتو شعری مجموعہ) طاہر کلاچوی
د حسن لمن (پشتو شعری مجموعہ) طاہر کلاچوی
خندائے گل (اردو شعری مجموعہ) طاہر کلاچوی
دیئے کی آنکھ(اردو شعری مجموعہ) مقبول عامر
موتی بکھرے ہوئے (اردو شعری مجموعہ) آصف اقبال سلیم
پشتو رسالہ خیسور محب وزیر
او کاروان روان شو ( پشتو ناول) محب وزیر
د مجذوب د شاعری تنقیدی جائزہ(پشتو نثر) محب وزیر
د سیلئی آواز (پشتو شعری مجموعہ) شہاب بنو سے
رنڑے اوبہ(پشتو شعری مجموعہ) شہاب بنو سے
سپرلے(پشتو شعری مجموعہ) رشید جوہر
چینے او چینارونہ(پشتو شعری مجموعہ) رشید جوہر
سندرہ(پشتو شعری مجموعہ) رشید جوہر
زخمونو شونڈے پرانستے(پشتو شعری مجموعہ) عصمت سورانی
پشتو ادب او لنڈئی(پشتو تذکرہ) عصمت سورانی
معز اللہ مومند(پشتو نثر) عصمت سورانی
رحمان ا و قران (اردو نثر) عصمت سورانی
جدید پشتو شعراء کی اردو شاعری( اردو تذکرہ) عصمت سورانی
د ڈیوے سترگہ (پشتو ترجمہ دیئے کی آنکھ) ترجمہ نگار طارق محمود دانش
تندہ(پشتو شعری مجموعہ) یو سف حیران
تاؤ(پشتو شعری مجموعہ) یوسف حیران
روشنی کا مینار(اردو سوانخ عمری) سوانخ نگار، امیر زمان امیر
احساسات (پشتو شعری مجموعہ) رحمت اللہ رحمت
شہزاد احمد کا فنی و تحقیقی جائزہ (پی۔ایچ ۔ڈی مقالہ) پروفیسر عمر قیاز قائل
اظہاردَمینے سخی بادشاہ ہمدؔرد سورانی
نمرپہ گوتہ نۂ پٹیگی مجبورسورانی
صبح دم(منظوم ترجمہ صباون) ہارون سورانی
د ازغو پہ پسترہ کے ممتاز مروت
د وخت ژندرہ ممتا ز مروت
د خاموشی شور پروفیسر ناصر
د مینی شور دمساز شاہین
نشیب و فراز پیر دلفرا ز شاہ
ترقید (ترجمہ و تنقید ) رمضان نورڑ
پریمانہ مینہ عبدالرحمان شاہ ساگر
اور پہ چنارونو(پشتو تذکرہ) یوسف حیران
اولسی ادب(ایم۔فل پشتو مقالہ) انعام اللہ انعام
د طاھر کلاچوی ژوند او فن(ایم۔فل مقالہ) فرید قریشی
د بنوں ادب(پی۔ایچ۔ڈی مقالہ) طارق محمود دانش
د بنوں ادبی تذکرے(ایم فل مقالہ) صابر داود شاہ
مشاہیر وزیرستان (تحقیق و تاریخ) اے۔آر حیدر دواڑ
وزیرستان علمی وادبی خدمات اے۔آر حید ر داوڑ
حسرتونہ لیونی دی (پشتو شعری مجموعہ) پروفیسر جاوید جان
مضامین اسد(نثری کتاب) اسد جا ن شہند
ملھمونہ (پشتو شعری مجموعہ) وجاہت گل مخلص
گلونہ پہ ورغوی(پشتو شعری مجموعہ) شاکر وزیر
آئینہ (پشتو شعری مجموعہ) پروفیسر جاوید احساس
چراغ(پشتو شعری مجموعہ) نور ولی جان ثاقب
تاریک چہرے (ترجمہ شدہ افسانے) بلیازخاکساؔر
روہالوجی (پشتو،پشتون اورپشتونخوا کی تاریخ) بلیازخاکساؔر
جانان(پشتو شعرمی مجموعہ) ولی آیاز عاطر
بے کورہ ژوند(پشتو شعری مجموعہ) اسیر غوریوال
نیم گلاب (پشتو شعری مجموعہ) دیدار وزیر
زۂ او سپوگمئی (شعری مجموعہ) طاہرخان طائر
کاش چی زہ ھم صحابی وے( نعتیہ مجموعہ) پروفیسر طارق دانش
لمدے سترگی(شعری مجموعہ) ماسٹر جمال مرحوم
بنوں ادب(اردو ادبی تاریخ و تحقیق) بیتاب عادلوی