(گرم زمین ،ٹھنڈی زمین)
پراپرٹی کے گھناؤنے کھیل میں ایک قسم تودہ مزکے اور سٹرے مزکے کا بھی ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک آدمی خوامخوا ہ اٹھتا ہے اور بغیر اس کے کہ اس کا وہاں پر کوئی اراضی بھی نہیں ہوتی دوسرے شخص کی اراضی کے فروخت کرنے پر اپنی طرف سے پابندی لگاتا ہے اور لوگ پھر اسی اراضی کو خریدنے سے گریز کرتے ہیں سب کہتے ہیں کہ اس میں فلاں کا ژاغ ہے یعنی اس اراضی میں مسئلہ ہے اسی طرح خود کو قانون اور اسلام سے بالاتر سمجھ کر خود قانون بن جاتا ہے۔جس شخص کی زمین میں یہ مسئلہ پیش آتا ہے وہ مجبورا ًپراپرٹی بارگینز کا رخ کرتا ہے پراپرٹی والے ان سے کہتے ہیں کہ ہم آپ کی اراضی کو فروخت کریں گے لیکن تودہ مزکہ کے ریٹ پر ! یعنی کم قیمت پر فروخت کریں گے مالک اراضی مجبورا راضی ہو جاتا ہے پھر پراپرٹی والے اسے پہلے اسی شخص پر فروخت کرتے ہیں جس نے اس زمین میں مسئلہ پیدا کیا ہو ۔ اگر وہ خرید نہ سکے تو کسی اور کو اونے پونے قیمت پر فروخت کرتے ہیں اور پھر اس شخص کو بھی اس میں سے کچھ حرام کی رقم دیکر باقی رقم میں سے اپنا فیس وصول کرکے مالک اراضی کو باقی رقم دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک قسم کی زمین یہ ہوتی ہے جن کو سڑا مزکہ کہتے ہیں یعنی جس میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔یہ اکثر ان لوگوں کی ہوتی ہے جن کی کوئی سیاسی اپروچ ہو یا کسی بڑے قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں۔اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ہر کوئی اس کو نہیں خرید سکتا کیونکہ اگر شہرسے بہت دور اور غیر محفوظ مقام پر کیوں نہ ہو لیکن اس کی قیمت بڑھ چڑھ کی بتائی جاتی ہے۔بنوسوالہ پشتو میں ایسی اراضی کو سڑا مزکہ کہتے ہیں۔ایسے لوگوں کو بھی ٹھیک کرنے کے لیے حکومت وقت کو ایکشن لینا چاہیے جو کسی اراضی میں خواہ مخوا مسائل پیدا کرکے شریف لوگوں کو بے جا تنگ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔