کھیل کے میدان میں بنوں نے ایسے ایسے سپوت پیدا کئے ہیں جن کی مثال مشکل سے ملتی ہے۔اس سرزمین نے تقسیم ہند سے پہلے اور تقسیم ہند کے بعد بے شمار کارنامے سر انجام دئیے ہیں۔تقسیم ہند سے پہلے فٹ بال کے میدان میں رسال داد خان، ہرنام سنگھ،ربنواز خان، احمد خان اور رحیم بخش نے بہت نام کمایا۔ اس کے علاوہ منگھراج،رحمت اللہ خان، استاد جنگی رام، بابو تولا رام، مونی لعل وغیرہ نے بھی کافی شہرت حاصل کی تھی۔پہلی بار بنوں کے فٹبال کلب جینٹلمین نے 1916ء میں آل انڈیا لاہور فٹ بال ہیرا لال کپ جیت کر بنوں کا نام روشن کیاتھا۔
اسی طرح ہاکی ٹیم کے دھیان چند،حبیب خان، سمیع اللہ خان، عبدالرزاق،محمد یعقوب ،بریگیڈئیر حمیدی جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہے نے کافی کارنامے سر انجام دئیے۔قیام پاکستان کے بعد قاضی محب، رشید جونیئرر، امان اللہ،سعید اللہ،ناصر خان ، فرحت خان نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روش کیا ہے۔باسکٹ بال کے میدان میں رسول خان نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اسرارخان نے والی بال میں کافی نام کمایا۔ اس کے علاوہ غلام نورانی جو پاکستان کے اتھیلیٹیکس کے ہیرو تھے، نے تقریباً کئی ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ ۱۰ گولڈ میڈل بھی حاصل کئے ہیں۔اسی طرح طاہر اقبال جو امریکن سکواش کے کوچ رہے بنوں میں علاقہ آمندی سے تعلق رکھتے ہیں۔ فرمان اللہ خان ویٹ لفٹرچیمپئین رہے موصوف سابقہ ڈائریکٹر سپورٹس بھی رہے۔عطاء اللہ جان خان میراخیل بھی والی بال کے بہترین کھلاڑی رہے۔ موجودہ وقت میں خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم پلیئرہے اسی طرح فرمان علی خان جو ظفر اقبال کا بڑا بھائی اور ملک رسول نیاز خان کا بیٹا ہے آمندی شاہ جہان کا رہائشی ہے بنوں کے پرانے لوگوں میں بڑا مقبول تھا کبڈی کا اہم پلیئر تھا بنوں میں پہلی بار اس نے فلائینگ کیک متعارف کرایا تھا ایک بہترین ریسلر،باڈی بلڈر اور ویٹ لفٹر تھا اس کا ایک بیٹا ناصر اقبال خان جوتین دفعہ برٹش چیمپئین رہ چکے ہیں۔پاکستان کا بہترین اور اے کلاس سکواش پلیئر ہے ۔
بنوں میں علی گڑھ کے طلباء
بنوں کے ایسے سپوت بھی گزرے ہیں جنہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور قیام پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان طلبا ء میں فقیر الفضل خان ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر، فقیر احمد سعید ریٹائرڈ مجسٹریٹ، وزیر زادہ گل محمد خان چیئرمین پبلک سروس کمیشن، نیاز محمد خان، عبدالقیوم ریٹائرڈ کمشنر، فقیر سعید اللہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بنوں، خان منور خان سابقہ MPA، درملوک وزیر ہاتھی خیل، مقصود جان میراخیل، پیر اختر علی شاہ، فقیر محمد صادق، ظفر علی خان ریٹائرڈ سیشن جج، سرفراز عقاب خٹک وغیرہ وغیرہ شامل ہیں، نے بنوں کا نام روشن کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔