1941ء میں دوسری عالمی جنگ کے دوران امن کی تحریک چلانے پر سوشلسٹ ورکرز پارٹی امریکہ کے نیشنل سیکرٹری جیمز پی کینن اور اس کے ستائیس ساتھیوں پر بغاوت کا مقدمہ چلا۔ اپنے دفاع میں کینن نے عدالت میں جو بیان دیا، وہ بیان بنیادی سوشلسٹ نظریات کی ایک بہترین دستاویز بن گئی جسے دنیا بھر میں بائیں بازو کے کارکن سوشلسٹ نظریات سے جانکاری کے لئے دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔