’’حقیقت و صداقت کی تلاش ہی در اصل تحقیق کہلاتی ہے اور تحقیق کا تعلق ہماری تہذیب، ہمارے تمدن اور ہماری قدروں سے بڑا گہرا ہوتا ہے۔ ابتدا سے تحقیق کا جذبہ انسان کی زندگی میں کار فرما رہا ہے کیونکہ مظاہرِ فطرت کی تمام پوشیدہ طاقتوں کو جاننے، ان سے فیضیاب ہونے اور خوب سے خوب تر کی جستجو اور کرید کا جذبہ فطری طور پر انسان کی سرشت میں موجود ہے اس لئے کائنات اور اس کی ہر شئے انسان سے تحقیق کا تقاضا کرتی ہے۔ گویا تحقیق انسانی فطرت کا نہایت اہم تقاضا ہے اور انسانیت بھی اس کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی کیونکہ انسان ان حقائق تک پہنچنا چاہتا ہے جن سے اس کی زندگی سنور سکتی ہے۔‘‘
(اردو میں تحقیق کے مسائل اور حل: محمد دانش غنی
مشمولہ تحقیق کی اہمیت و افادیت: مرتبہ ڈاکٹر ساجد انصاری، ۲۰۱۶ء)