رحم کی آس ہم کو ہے ہر ہر گھڑی
ہے صدائے دلی
دکھ رُلاؤں کا اک کملی والا وہی
ہے صدائے دلی
وہ صراطِ الٰہی کا حامی ہوا
اور گرامی ہوا
مولائے دہر وہ مالکِ آگہی
ہے صدائے دلی
وہ مسلّم معلم ہوا علم کا
اور وریٰ حلم کا
ہر مکمل ہوئی اس کی اک اک کہی
ہے صدائے دلی
وہ ہے سدرہ کا سائر امامِ رسل
اور مولائے کُل
اس کو حاصل ہے اللہ کی دلداگی
ہے صدائے دلی
والہی کی صدا اس کی ہر ہر ادا
حلم کا سلسلہ
اس کے ہر اسم سے ہر کسک ہے مٹی
ہے صدائے دلی
کھوٹ کا ،مکر کا اور حسد کا وہ رد
ہر الم کا وہ سد
اسم اس کا کمال عمدگی عمدگی
ہے صدائے دلی
ہر طرح کا سہارا ملے اس کے در
اور عالم سے ور
ہر طرح کی مدد اس کے گھر سے ملی
ہے صدائے دلی
موسموں کو ہے حاصل اسی سے کرم
وہ ہے راہِ ارم
وہ ہے امطار کی اک گھٹا سرمئی
ہے صدائے دلی
اس سے ہر حوصلہ اس سے ہر سلسلہ
ہر سے عہدہ وریٰ
سائلوں کے مسائل کا حل ہے وہی
ہے صدائے دلی