ہے احساں کلام اللہ لائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
دلوں کو ہے حاصل ولائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
سہارا محمدؐ کا عالم سے اعلیٰ
وہی لا محالہ
ہے عالم کا سلطاں گدائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
وہ راحم ، وہ ارحم، وہ ہردل کا محرم
وہ ہم دم مکرّم
کہ ہر دم رواں ہے عطائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
ہر اک درد کا درماں اسمِ محمدؐ
ہاں اسمِ محمدؐ
ہے عالم سے اعلٰی دوائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
ہے درکار دل کو اسی کا سہارا
وہ مالک ہمارا
کرم ہی کرم ہے ادائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
الٰہی کے دلدار کا ہی کرم ہے
صدائے امم ہے
کہ کہلائے ہم سے گدائے محمدؐ
عطائے محمدؐ
کرے دوردل سے ہوس کو للک کو
رڑک کو کھٹک کو
کہاں کوئی سائلؔ سوائے محمدؐ
عطائے محمدؐ