اُسی سے درک کا ہر سلسلہ ہے
وہ عُلا ہے
علوموں کا وہی اک مدرسہ ہے
وہ عُلا ہے
مِرا مولا دو عالم کا ہے سرور
اور سراسر
اُسی کے اسم سے ہی حوصلہ ہے
وہ عُلا ہے
مِرے ہر مدعا کا ہے وہ گوہر
ہر سے ہے ور
مِرے دل کی اُسی کو ہر صدا ہے
وہ عُلا ہے
محمدؐ ہی ممّدہے اور مدد ہے
دکھ کا رد ہے
مطاعِ ہر دو عالم وہ ہوا ہے
وہ عُلا ہے
وہی محرومیِ دائم کا حل ہے
اور اٹل ہے
وہی ٹوٹے دلوں کا آسرا ہے
وہ عُلا ہے
رسولوں کا وہی سالارِ عالی
ہر کا والی
وہی آگاہِ سرِّ لا الٰہ ہے
وہ عُلا ہے
اُسی کے اسم سے اوکڑ ٹلی ہے
وہ ولی ہے
اُسی کے آگے ہر اک مدعا ہے
وہ عُلا ہے
اُسی کا سلسلہ ء رحم سارا
وہ سہارا
اُسی کا ہر کوئی سائل، گدا ہے
وہ عُلا ہے