سرکار محمدؐ! کرو مملوکوں کو مسرور
دُوری کو کرو دُور
امداد کرم کی ہو عطا رحم سے معمور
دُوری کو کرو دُور
ہر عاصی کو، مملوکوں ،گداؤں کو ،سگوں کو
اور روگی دلوں کو
اے معطیِ عالم کرو اکرام سےمسرور
دُوری کو کرو دُور
ہر گھاؤ کو مرہم ہو عطا راحمِ عالم
اے والی و ہم دم
دوآسرا مولا ہوں دُروں دکھوں کے محصور
دُوری کو کرو دُور
اے ردِّ الم، امرِ الٰہ ، رحمِ الٰہی
اےسدرہ کے راہی
آلام مٹاؤ کرو دل رحم سے معمور
دُوری کو کرو دُور
سائل کو عطا کردو وسائلؔ کی کمی ہے
اور آس لگی ہے
اک مدعا سطروں کے دروں ہے مِرا مسطور
دُوری کو کرو دُور