حمدِ لاحد الہ العوالم کے واسطے اور لاکھوں کروڑوں درود اس احمدِ مرسل کو کہ وہ لاکھوں رُسل کا امام ،ملل اور امم کا سہارا،سائلوں اورگداؤں کا ماویٰ،ہر ملوم اور ملول کا داد رس،مملوکوں اور ملوکوں کا والی،دہراں کے واسطے عطاؤں کی مطر،مہرو کرم کا محور،رحم وارحام کا مصدر،دکھی لوگوں کا سامع ،آلام کی دوا، درد کے ماروں کا آسرااور حوصلہ، والیِ لولاک،طائرِ سدرہ کا اسوار، سالارِ کارواں ،اساسِ دہر، وداع و اول،عالم کا مدار، گوہرِ گراں،عوالم کا الم گسار،سائل کی سرکار اور اللہ کا دلدار ہے۔
سلورم مدحی رسالے سے اگلا سوائی مصرع مدحی رسالہ رائے کے واسطے عوام کے آگے ہے۔اس رسالے دروں اعلاںہو رہا ہے کہ محمدالرسول اللہ کا در ہی دراصل دارالاماں ہے اور سرکار محمدؐ کا اسم ہی دارالسلام کے حصول کی اسا س ہے۔
ٹھوس دلائل لے کر دل کی وادی کے دروں گلوں کا کارواں لے کر ولائے محمدؐ کے ساحلِ مراد کو رواں دواں ہوں۔
سوائی مصرعوں کوسطحِ احساس سے اٹھا کر گرمیِ روح و دل کو ملا کر سرکار کے آگے ہم کلامی کی سعی کر رہا ہوں ۔اس سلسلۂ کلام کا ہر حصہ، ہر کڑی، اور ہر اکھر معرّا ہے ، اس رسالے کی ہر ہر مدح اللہ کے کرم سرکارؐ اور اس کے گھر والوں کی عطا ہے، دراصل درِ محمدؐ ہی آگاہی ،ادراک اور علوموں کا گہوارا ہے۔اس دہر کی اور دمِ معاد کی مدداسی کے ہاں ہے ۔ہر مصارع گو کی سعی رہی ہے کہ وہ مصارع گوئی کے اصولوں کے ہمراہ اللہ کے دلدار کی مدح سرائی کرے اس واسطے ہی اللہ کی اطاع کاری کر رہاہوں۔
دراصل سرکار کے کرم اور عطا سے دل مہرِ محمدی سے معمور ہے ، اسی واسطے ہر گھڑی ،ہر دم ،دم دم سرکار کا اسمِ اطہر ہی لساں کا ورد ہو کر دل کو سکوں اور سرور دے رہا ہے۔ سلسلہ ء کلام کو آگے کروں ہوں مدح گوئی ،مدح سرائی اور مدح سماعی ہر کسی کو حاصل کہاں ہے، اللہ اور اس کے دلدار کی ولا کے حامل لوگ ہی اس اطہر کام سے کامگار اور کامراں ہوئے۔
حاسد، ملحد اورگمراہ لوگ اس مہر ورکرم سے محروم رہے۔
اس سوائی مصرعی مدحی رسالے کے دروں ہر اکھر ،ہر مصرع اور ہر اکھر دل کو سکوں اور روح کو سہارا دے رہا ہے۔دل کو آسودگی اسی مدح گوئی سے حاصل ہو رہی ہے۔ دراصل ہر دور مدحِ رسولؐ کا دور ہے لامحالہ مدحی گوئی آساں کام کہاںہے اس اطہر کام کے واسطے سرکار کی ولا اور اس کا کرم اہم ہے۔سارے عالم کوعلم ہےکہ سائل سرکار کےگھر والوں کاگداگر ہے اسی مطاہر گھر کی ولا سے مالا مال ہے۔
اللہ سے دعا ہے دائم گمراہی سے دور رکھ دل کے دروں مسلسل سرکار اور اس کے گھر والوں کی ولا رہے اور اسی در سے آوردہ رہوں۔ساری عمر مدحی لکھائی سے آوردہ رہوں اور سارے مصارع گوؤں سے الگ طورِ مدح کروں۔اللہ کرے اسی طرح ہو۔
سائل(ڈاکٹر منظر پھلوری)
صدری اوارڈ کا حامل
0300-8175405