کلامِ محمدؐ امامِ کلام
ہوں لاکھوں سلام
وہ ہادی و مہدی رُسل کا امام
ہوں لاکھوں سلام
اِسی واسطے ہوں اُسی در لگا
گداگر ہوا
محمدؐ ہے سردارِ ردّالمہام
ہوں لاکھوں سلام
الٰہی کا وہ لاڈلا ہے رسول
وہ عالی اصول
عطا کر رہا ہے وہ دارالسلام
ہوں لاکھوں سلام
وہ اللہ کی آگہی دے صدا
ورالوریٰ
کرے ٹکڑے ٹکڑے وہ مٹی کے رام
ہوں لاکھوں سلام
وہ کومل دہاں ہے ملائم لساں
ورائے گماں
وہ آئے سدا ہی ملولوں کے کام
ہوں لاکھوں سلام
وہ سارے رسولوں سے اعلیٰ ہوا
اور عمدہ ہوا
اُسی کا مدلل مکمل کلام
ہوں لاکھوں سلام
اسی کو مُکرم ،مکرّم کہوں
سو ہر دم کہوں
ہے حاصل اُسی اسم سے ہی طعام
ہوں لاکھوں سلام
وہی اسم ور ہے وہی حلم ور
وہی علم ور
محلِّ مدامی درودوسلام
ہوں لاکھوں سلام
اے سائلؔ صدا دو سدا دو صدا
وہ کامل عطا
ہر اک دہر کو رحم اس کا ہے عام
ہوں لاکھوں سلام