وہی وداعی وہی ہے اوّل
وہی مومّل
وہی ہے کامل وہی مکمل
وہی مومّل
ہدائے داور ، عطائے سرمد
وہی ہے اسعد
وہی ہے اللہ کی مہرِ کومل
وہی مومّل
وہی ہے راحم ، وہی ارحم
وہی مکرم
وہی سہارا ہے اور مسلسل
وہی مومّل
وہی مداوائے لا دوا ہے
وہ مدّعا ہے
کرے مسائل کا اک وہی حل
وہی مومّل
الہ سے واصل وہ راہِ کامل
وہ ماہِ کامل
وہی ہے محصول اور محصل
وہی مومّل
وہی رسولِ عطا ہُوا ہے
عُلا ہوا ہے
کرے الم کی وہ دُور دلدل
وہی مومّل
اُسی کا ہوں اور اُسی کا کھاؤں
اُسی کا گاؤں
وہی ہے مدعس وہی مومّل
وہی مومّل
وہی ہے ہر دہر کا موسس
وہی مدرس
کہا اُسی کا ہُوا مدلل
وہی مومّل
کرم ، عطا اور مدد کو مائل
ہر اک کی سائلؔ
وہی الٰہ کی ہے مہرِ کومل
وہی مومّل