حیا باجی ناراض ہیں اپنے چھوٹے بھائی سے میں نے کیا غلط کیا باجی بتائیں
کبھی نینا کا برا نہیں چاہا
کبھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا
نینا سے محبت کرتا ہوں پھر بھی ایک دوست کی طرح گوہر کے لیے اس کی فیلنگنز سنتا ہوں مجھ پر کیا گزرتی ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتیں مگر اسے کبھی محسوس بھی نہیں ہونے دیا کیونکہ میں جانتا ہوں میں وہ نہیں ہوں جو نینا کی چاہت ہے اس کی چاہت محبت گوہر ہے
سنو بہنا
تم میرے درد کو سمجھو
جس کے پیار کا جادو
مجھے سونے نہیں دیتا
جس کی یاد کا جگنو
تنہائ کے اندھیروں میں مجھے کھونے نہیں دیتا
جو میری روح میں بساہے
جدا ہونے نہیں دیتا
بچھڑنے کو وہ مجھ سے بہت بے تاب رہتا ہے
اسے گوہر سے محبت ہے
یہی ہر بار کہتا ہے
میرے نینا جن نینوں کو ترستے ہیں
وہ کسی اور کے دل کی دھڑکن میں بستے ہیں
سنو بہنا تم دوست ہو میری
تو مرے درد کو سمجھو
ان سب میسجزکے بعد حیا کا امن سے خفا رہنا محال تھا
امن آپ نینا کو دھوکا دے رہے ہیں
حیا کے اس میسج سے امن کو غصہ آگیا تھا
میں نینا کو دھوکا دونگا آپ نے یہ سوچا بھی کیسے ?
آپ کہہ رہے آپ اسے دھوکا نہیں دے رہے یہ دھوکا نہیں تو کیا ہے کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں مگر اس کے سامنے دوستی کا راگ الاپتے ہیں
حیا سے غصے میں لکھنا مشکل ہورہا تھا
تو کیا دوست سے محبت نہیں کی جاتی
امن کے جواب پر حیا کو مزید غصہ آگیا تھا
امن کسے دھوکا دے رہے ہیں مجھےیا خود کو والدین , بہن بھائی دوست ان سب کی محبت الگ بات ہے اور جو جذبات نینا کے لیے آپ رکھتے وہ الگ ہیں خود کو سچا کہتے ہیں تو نینا سے کہہ کر دکھائیں پھر میں مانوں گی کہ امن شاہ آپ نینا کو دھوکا نہیں دے رہے
حیا کے غصے اور چیلنج پر امن پریشان بھی تھا مگر اس جذباتی اور بے وقوف سی بہن پر مان بھی تھا کہ اسے سمجھالے گا
اچھا اگر میں نینا سے کہہ دوں تو آپ کی ناراضگی ختم ہوجائے گی
امن نے حیا کو بہلایا
ہاں ابھی اسے سب کہیں اور ثبوت بھی دیں پھر سوچوں گی
اچھا اب ان سب باتوں کو چھوڑیں اور یہ بتائیں کیسی ہیں
ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں
میری پیاری سی بہن ناراض تھی تو اچھا کیسے ہو سکتا ہوں
امن نے حیا کو امنشنل کرنے کے لیے کہا تاکہ امن کی پریشانی کا سوچ کر وہ کہے میں بالکل ناراض نہیں ہوں
زیادہ چالاک مت بنیں یہ ڈرامہ نینا سے کریے گا
حیا اس کی چالاکی جانتے ہوئے مسکرا دی تھی
امن بھی خجالت سے ہنسنے لگا اس کی چال ناکام رہی تھی
کیا کررہیں تھی آپ
امن نے پھر موضوع بدلا
میں ڈائری لکھ رہی تھی
کیا لکھ رہی تھی کہ آج ساس نے برتن دھلائے. کپڑے دھلائے وغیرہ وغیرہ امن نے شرارت سے کہا
جی نہیں میں کہانی لکھ رہی تھی
حیا کو پڑھنے کے ساتھ لکھنے کا بھی شوق تھا
واہ تو آپ رائٹر بھی ہیں
امن حیران ہوا
نہیں بس کبھی کبھی لکھتی ہوں بس اپنی ڈائری میں لکھتی ہوں
حیا کا شوق صرف اس تک ہک محدود تھا گھر والے اسے اچھا نہیں سمجھتے تھے اس لیے اس کی تحریر صرف ڈائری میں مقید ہوکر رہ جاتی تھیں
ایسا کریں آپ لکھ کر مجھے بھیجیں میں میگزین میں چھپوائوں گا
امن کی بات پر حیا کو ہنسی آگئی
امن مجھے لکھنا نہیں آتا بس ویسے ہی لکھتی ہوں اور وہ اس قابل نہیں کہ چھپوایا جائے
یہ فیصلہ آپ نے گھر بیٹھے کرلیا لکھ کر کیا کرتی ہیں جہاز بنا کر اڑاتی ہیں بے آپ بہت اچھا لکھتی ہیں مجھے یقین ہے
امن نے کو یقین تھا حیا کی باتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ وہ اچھا لکھتی ہوگی
بے وقوف بنارہے ہیں مجھے
حیا کی بات پر امن مسکرادیا
آپ کو بنانے کی ضرورت ہی کب ہے بے وقوف عوام
صحیح کہا آپ نے کیسے بے وقوف بنایا مجھے اصل بات گول کرگئے مجھے دوسری باتوں میں الجھا دیا
حیا کو پھر سے یاد آگیا تھا اور یہ بات بھولنے والی کب تھی
امن میں نینا کو سب بتادونگی ورنہ آپ کے لیے یہی بہتر ہے آپاسے بتائیں
ایسا مت کریں باجی میں اس کی دوستی سے بھی محروم ہوجائونگا وہ مجھ سے ناراض ہو جائے گی میں اس کو تو پا نہیں سکتا اسکی دوستی سے تو محروم نہ کریں وہ پہلے ہی پریشان ہے گوہر سے اس کی لڑائی ہوئی ہے
امن نے حیا سے التجائیہ انداز اپنا لیا تھا
حیا کا دل بھی گداز ہونے لگا
امن مجھے سمجھ نہیں آئی نینا اور میرے درمیان فاصلہ کب اور کیسے پیدا ہوگیا یہ فاصلہ دوری کی وجہ سے ہے تو آپ اتنے دور رہ کر کیسے اتنے نزدیک ہیں میری دوست جیسی بہن کب انجان بن گئ مجھے سمجھ نہیں آئ
حیا اس بات سے بہت دکھی تھی کہ نینا اس سے دور ہوتی جارہی ہے
باجی وہ آپ سے بہت پیا کرتی ہے اور ریسپکٹ بھی
ہاں پیار اور ریسپکٹ مگر اعتبار نہیں کرتی امن میں نے اپنا اعبار کب کہاں کیسے کھودیا میں ڈھونڈ نہیں پارہی
حیابہت دکھی تھی
ایسا نہیں ہے وہ آپ پر اعتبار کرتی ہے
امن نے حیا کا دل صاف کرنے کی کوشش کی
اچھا پھر میں اس سب سے کیوں انجان ہوں جو آپ جانتے ہیں
حیا کا سوال امن کو لاجواب کر گیا تھا
اسلیے کیونکہ وہ آپ کا احترام کرتی ہے آپ بڑی ہیں ناں تو آپ سے بات کرتی شرماتی ہوگیاور یہ سب چھوڑیں اور مجھے اپنی ڈائری سے کچھ سینڈ کریں جلدی سے میں دیکھوں میری بہن کیسا لکھتی ہے
امن نے بات بدلنے کے غرض سے کہا
وہ باتیں بڑی باکمال کرتی تھی
میری ہربات کا خیال کرتی تھی
میں جب کبھی اسےملنےنہ جاتا
اس بات کاوہ بڑا ملال کرتی تھی
اگر میں کسی بات کاانکار کرتا
تووہ رو رو کربراحال کرتی تھی
اس کےحسن پہ اور نکھارآجاتا
جب نیلےرنگ کی شال کرتی تھی
مرنےکہ بعد پیارکرتے رہو گے
ہرروز مجھ سےیہ سوال کرتی تھی
حیا نے پک لے کر سینڈ کردی اور ساتھ میں بتابھی دیا کہ یہ نینا کے ہاتھوں سے لکھی ہے اس کی ڈائری کی شروعات نینا نے ہی کی تھی
امن نینا کو بتادو میں منتظر ہوں مجھے یقین ہے آپ میری بات مانیں گے
امن حیا کی اس فرمائش پر الجھ کر رہ گیا تھا کیا کرے نینا اور گوہر کے بارے میں سب جانتے ہوئے بھی کیسے سب کہہ دے اس سے وہ نینا کو کھودے گا نینا کو کھونے کا ڈر اسے اظہار سے روک رہا تھا اور حیا باجی کو کیسے سمجھائے وہ آج ضد ہی کر بیٹھیں تھیں
امن نے نینا کو کال کرنے کے بجائے مییسج پر بات کرنے کاسوچا کیونکہ حیا باجی کو ثبوت بھی چاہیے تھا
کیسی ہیں نینا جی کیا ہو رہا ہے
ٹھیک ہوں مووی دیکھ رہی تھی
نینا نے ایک آڈیو کلپ سینڈ کیا کہ بتائیں کون سی مووی دیکھ رہی ہوں
امن کلپ سن کر مسکرادیا اس کا کام آسان ہوگیا تھا
نینا آئ لو یو
آئی لو یو آئی لو یو
امن کے میسج نینا کو حیران کرگئے
آئی لو دس سین کل ہو نہ ہو دیکھ رہی ہیں آپ
نینا جو امن کے میسج کے بعد سانس لینا بھول گئ تھی ایک مطمئن ہوگئ
اور امن نے فورا اس میسج کا شاٹ حیا باجی کو بھیج دیا اور مسکراتے ہوئے سوچنے لگا تھوڑی سی بے ایمانی جائز ہے
اچھا نینا آپ فلم دیکھیں پھر بات ہوگی
اور امن نے حیا کو پھر میسج کیا باجی اگر آپ کی بہن مان گئ تو ہماری جوڑی ایسی لگے گی اس نے اپنی اور نینا کی تصویر بناکر حیا کو بھیج دی اور ساتھ میں میسج میں یہ بھی کہہ دیا کہ نظر نہ لگادیے گا
امن بہت مسرور تھا دل کی بات نینا سے نہ کہتے ہوئے بھی کہہ دی تھی
اور حیا مزید پریشان ہوگئ اس نے کل ہی خود جاکر حیا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا
___________________
حیاکو صبح ہی سلمان آفس جاتے چھوڑ گئے تھے وہ کب سے موقع کی تلاش میں تھی دوپہر کے کھانےکے بعد جب امی سونے چلی گئیں تو حیا نے نینا سے بات کرنے کا سوچا
نینا امن تو بہت اچھا ہے میری اس سے بات ہوتی ہے تم بالکل ٹھیک کہتی تھیں
حیا نینا کے چہرے کو اپنی نظروں کے حصار میں لیے تھی کہ امن کے کل کے اظہار کے بعد نینا امن کے لیے کیا جذبات رکھتی ہے
جی آپی امن بہت اچھے ہیں میرے بیسٹ فرینڈ ہیں
نینا کے چہرے سے کچھ بھی اندازہ لگانا مشکل تھا حیا امن کے بارے میں ادھر ادھر کی باتیں کرکے اسے ہرکھ رہی تھی مگر کچھ جان نہیں پائی تھی تو امن نے جھوٹ بولا پر یہ کیسے ہوسکتا ہے اس بات کی ہےنینا سے مسج ریسیو ہوئے تھے حیا الجھ گئی تھی
نینا امن نے تمہیں بتایا کہ وہ تمہارے بارے میں کیا سو چتا ہے
حیا نے صاف بات کرنا بہتر سمجھا
کس چیز کے بارے میں آپی آپ کیا پوچھنا چاہ رہی ہیں
نینا امن تم سے شادی کرنا چاہتا ہے
نینا نے بہن کو مشکوک نظروں سے دیکھا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے
سچ کہہ رہی ہوں اور کل اس نے تم سے بھی تو کہا کہ وہ محبت کرتا ہے
آپی آپ کو غلط فہمی ہوئ ہے ایسی بات نہیں ہے امن اور میں صرف دوست ہیں آپ مجھ پر شک کرتی ہیں مجھے معلوم ہے
نینا بدگمان تھی
نہیں نینا یہ دیکھو محھے امن نے کہا ہے حیا نے اپنا موبائل دکھانا چاہا
آپی میں امن سے خود بات کرلونگی
نینانے ہاتھ سے موبائل پیچھے کرتے ہوئے کہا
حیا جھوٹ نہیں بولتی پر امن نے بھی کب کچھ چھپایا ہے امن سے بات کرے گی آپی سے مذاق کرتے اسے سوچنا چاہیے تھا
________________________
نینا نے. حیا کے جاتے ہی امن کو کال کردی تھی
امن مجھے کچھ پوچھنا ہے آپ سے آج آپی آئیں تھیں وہ کہہ رہی تھیں آپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور یہ بات آپ نے خود ان سے کہی ہے
امن جواب دیں کیا یہ سچ ہے
امن حیران تھا اس کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ حیا ایسا کرسکتی ہے وہ آرام سے مکر سکتا تھا نینا کو مطمئن کرسکتا تھا پر بہن کو جھوٹا کیسے ثابت کرتا جو اسے پریشے کی طرح ہی عزیز تھی
جی نینا میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں امن آگے جانے کیا کہہ رہا تھا نینا کے ہاتھ سے موبائل گرگیا تھا اس کا دماغ مائوف ہوگیا تھا امن مجھ سے اس کے آگے سوچا بھی نہیں جارہا تھا