میراج میرے بھائی بات سن لے.. کمرے میں واپس آکر قاسم نے میراج کو فون کیا
فون ملتے ساتھ بغیر سلام دعا کہ شروع ہو گیا
دیکھ تونے نکاح کر لیا اب پلیز زارا کے لئے بات کر میں سب کچھ ٹھیک کر لوں گا.. بے صبری سے کہا
ہیلو کون بات کر رہا ہے.. شفا نے حیرت بھرے لہجے میں کہا
قاسم کو حیرت کے جھٹکے لگے
یہ آواز تو کسی لڑکی کی ہے.. قاسم تو حد درجہ پریشان ہوا
میراج کہاں ہے.. قاسم کو ایک لمحے کی دیر نا ہوئ اندازہ لگانے میں کہ مقابل کون ہے
وہ پتہ نہیں کہاں ہیں.. شفا نے نظریں گھما کر دروازے کو دیکھا
چلو پھر بات ہوگی.. قاسم نے جواب کا انتظار کیۓ بغیر فون بند کر دیا
شفا نے حیرت سے بند موبائل کو دیکھا
زارا ہاں... دھیمی سے مسکان ہونٹوں پر رقص کرنے لگی
چلو جی اب ہم رشتے کروائیں گے.. نہنے سے دماغ سے منصوبہ بندی کرنے لگی
................😍😍
کیا میراج نے شادی کر لی.. نیلم بے یقینی کی آخری حدوں کو چھو رہی تھی
ہاں تو.؟ میں نےکہا ہے خاندان میں کوئ تیرا رشتہ نہیں مانگے گا.. نورین بے آنسؤؤ میں کہا
چلو میں دلہن سے مل کر آتی ہوں.. نیلم نے آواز میں بشاشت لاتے ہوئے کہا
نیلم کو جاتا دیکھ کر نورین نے آنکھیں پھر سے بھیگ گئی
..................😍😍
میراج جب کمرے میں آیا شفا اس کے موبائل میں گیم کھیل رہی تھی انتی غرق تھی کہ پتہ ہی نہیں چلا کہ کب میراج کمرے میں آیا
کیا کر رہی ہو . شفا کے کان کے پاس سرگوشی میں کہا
کون........... ٹھپ کی آواز سے شفا کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ کر منہ پر لگا
شفا نے موبائل اٹھا کر مڑ کہ دیکھا
میراج شفا کی معصوم سی حرکتوں کو دیکھ کر قہقہے لگانے لگا
میراج کے ہنسی شفا کا دل چیر رہی تھی شفا یک ٹک میراج کو دیکھے گئی
موبائل رکھ کر میراج کے گال کو انگلی سے ٹچ کیا
شفا کے لمس نے میراج کی ہنسی روک دی میراج پر صبح والی کیفیت طاری ہونے لگی
بے خود سا ہوکر شفا کے پاس ہوا شفا نے بھی دور جانے کی کوشش نہیں کی
شفا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنوں بازوں شفا کی کمر کے گرد حمائل کر دیۓ
شفا میراج کی بانہوں میں ہانپنے لگی میراج نے شفا کو اور پاس کرنے کی کوشش کی
شفا نے جلدی سے کمزور سی مزاحمت کی ہاتھ میراج کے سینے پر رکھ کر دھکا دیا
میراج مسکرا دیا
میں اتنی آسانی سے دور نہیں جاؤں گا. شفا کے کان کے پاس ہوکر کہا
تو پھر کیسے جاؤ گے.. شفا اپنی بڑی بڑی آنکھوں میں حیرت سمیٹ کر بولی
میراج نے دھیرے سے ایک ہاتھ کی انگلی شفا کے ہونٹ پر رکھی اور معنی خیز نظروں سے دیکھا
شفا کرنٹ کھا کر پیچھے ہٹی..
کیا مطلب مجھے ذیادہ تنگ نہیں کرنا سمجھے تم کوئ فلم کے ہیرو نہیں ہو جو رومانس کرتے پھرو اور میں بھولی سے ہیروئن کی طرح شرماؤں..
شفا چباچبا کر بولی
اوکے بٹ میں تو ہیرو ہوں آپ مانو یا نا مانو.. میراج چڑانے کے انداز میں بولا
او ہاں بڑے آۓ ہیرو آپ کے تو ایبز بھی نہیں ہیروز کے 6 پیکس ہوتے ہیں ڈولے شولے ..یو نو... سمجھانے لگی معصومیت سے
میراج بے اختیار مسکرا اٹھا
شفا کو بازؤؤ سے آزاد کیا اور ماتھے پر بوسہ دیا
چلو اس ایبز والی بات کو رات میں کریں گے ابھی تو میں کام سے جا رہا تھا میرا فون اگر فری ہو تو.. ہاتھ کی ہتھیلی آگے کرتے ہوئے بولا
او ہو میں بھی نا کتنی بھلکڑ ہوں.. ماتھے پر ہاتھ مار کر بولی
مجھے نا قاسم بھائ کے بارے میں بات کرنی تھی.. میراج کو سوالیہ نظروں سے دیکھتا پا کر جلدی سے بولی
جلدی سے اپنا آئیڈیا بتایا جو میراج کو پسند آیا
واہ جی میری چھوٹی سی وائف تو بہت جینئس ہے.. میراج نے پیار سے گال پر چٹکی کاٹی
شفا تعریف پر نہال ہو گئی
..................😍😍😍
قاسم کتے کدھر جا رہا ہے میری بیوی کو پٹیاں پڑھا کہ
قاسم جھیل کے کنارے پر بیٹھا پانی میں کنکر پھنک رہا تھا جب میراج نے پیچھے سے گردن دبوچی
ہاۓ لعنتی میرا دل نکال دیا میں سمجھا کوئ بھوت آگیا ہے ..قاسم لاڈ سے میراج سے گلے ملتے ہوئے بولا
چل تیار ہوجا شادی کے لئے میری وجہ سے تو بیٹھا تھا میں نے تو کر لی.. میراج سنجیدگی سے مخاطب ہوا
بس کر بات تو کی نہیں تونے اب ایکٹنگ کر رہا ہے.. قاسم ناراضگی کا اظہار کرنے لگا
چل ٹھیک ہے پھر دادی کہہ رہی تھی زارا اچھی لڑکی ہے. قاسم کے لئے. اوہو اب مجھے کرنی پڑے گی اس سے شادی.. میراج سنجیدگی سے گویا ہوا
کیا...... تو ..تو میراج تو میرا سچا منحوس چھوٹا.. اور جگری لعنتی دوست ہے... قاسم خوشی سے چلانے لگا
ویسے یہ ہوا کیسے.. قاسم نے جوش سے پوچھا
بتا دوں گا جلدی کس بات کی ہے..... میراج نے رازداری سے کہا
................😍😍😍
میراج کے جانے کے بعد نیلم شفا سے ملنے آئ
شفا تو پورے کمرے میں نا دکھی مگر واش روم سے گنگنانے کی آواز آرہی تھی
شفا کے آڈرز پہنچ چکے تھے شفا چینج کرنے اور نہانے کے لئے گئ تھی
نیلم جانے لگی اتنے میں واش روم کا دروزا کھلا
کون ہے کمرے میں. شفا نے اندر سے ہی پوچھا
میں ہوں آپی میراج بھا کی کزن.. نیلم نے بیڈ پر پڑا ڈوپٹہ دیکھ کر بولی
اچھا جی ہم سے ملنے آئ ہیں.. شفا باہر آگئی
شفا کو دیکھ کر نیلم کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
....................😍😍