اُردو زبان میں لکھی گئی محترم افضال احمد سید کی کتاب’’سمندر نے تم سے کیا کہا‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اگر تم تک میری آواز نہیں پہنچ رہی ہے
اس میں ایک بازگشت شامل کر لو
پرانی داستانوں کی بازگشت
اور اس میں
ایک شاہزادی
اور شاہزادی میں اپنی خوبصورتی
اور اپنی خوبصورتی میں
ایک چاہنے والے کا دل
اور چاہنے والے کے دل میں
ایک خنجر
٭٭٭