٭ تاریخ وار، مرحلہ در مرحلہ سرگزشت کے بارے میں بحث تمحیث کی گنجائش نہیں نکلتی۔
٭ رومی کی سہ مرحلہ تر تیب پر بحث جا ری رہ سکتی ہے۔
٭ انتہا ئی ادب سے اس نازک مسئلے میں دخل دیتے ہوئے مجھ ناچیز کی نظریں رومی کے ایک مصر عے پر مرکوز ہوجا تی ہیں:
خام بدم ، پختہ شدم ، سو ختم
(خام تھا ، پختہ ہوا ، جل بجھا)
٭ معزز قا رئین سے التماس ہے مندرجہ بالا تینوں مرحلوں کو تاریخ وار ترتیب سے مزین کرنے میں اپنے حسنِ انتخاب کو زحمت دیں۔
حاصلِ عمرم سہ سخن بیش نیست
خام بدم ، پختہ شدم ، سوختم