این میری شمل نے اس حقیقت پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ تیرھویں صدی کے دوران مسلم سماج میں سیاسی دہشت انگیزی کے ماحول میں تہذیب، ثقافت اور کلچر اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
Strangely enough this period of the most terrible political disaster was at the sometime, a period of highest religious and mystical activity— It seems as though complete darkness on the worldly plane was counteracted by a hitherto unknown brightness on the spiritual plane.
یہ خاصا تعجب خیز ہے کہ سیاسی تباہی کا یہ انتہائی دہشت انگیز عہد ساتھ ہی ساتھ اعلیٰ ترین مذہبی اور طریقتی گہما گہمی کا عہد ثابت ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ دینوی سطح پر مکمل تاریکی نے روحانی سطح پر حیران کن ردِعمل کی صورت میں ایسی روشنی پیدا کی جس سے دنیا اس سے قبل آگاہ نہیں تھی۔ (’’دی ٹریم فائنٹ سَن‘‘، مصنفہ اینے میری شمل، ص: ۱۶)