۱۔ شاعری، مصوری، مو سیقی، ادب، اور دیگر ثقافتی صورت ہاے اظہار و ابلاغ اپنی ممکنہ حدود کو چھونے لگتی ہیں تو مرکوز ہوجاتی ہیں۔ آدمی، آدمی کی دنیا، کائنات اور خالقِ کائنات (اور خالقِ کائنات نہ سہی تخلیقِ کائنات پر) پھر دیکھا جائے تو آدمی کی فکر اور احساس کا اوّلین موضوع آدمی ہے۔ لیکن یہ بقول کسَے نشا نِ راہ تو ہے، منزل نہیں ہے ۔ یونیسکو کا ذہن اور آدمی کی گلوبل سوچ، انسانی فکر اور حسیت کو آدمی اور اس کے متعلقات اور معاملات تک محدود دیکھناچا ہتی ہے۔ اس سے آگے اس کے پر جلتے ہیں۔
۲۔ موضوعات کے دوسرے گروہ کے ذریعے مولانا کے پیغام کو دو کھونٹیوں پر لٹکایا گیا ہے ، ایک کھونٹی کو اخلاقیات (Ethics) کا اور دوسری کو روحانیت (Spirituality) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصود دیگر کھونٹیوں کو دیش نکالا دینا ہے۔