بھّیا سلام!
جب سے ہیاں آئے ہیں، ایکّو رات نیند بھر کے ناہی سوئے سکے ہیں۔ کا بتائی کون کون مصیبت ما پڑ گئیں ہیں۔
تم تو ہمکا پہلن منع کرت رہو۔ ۔ کہ گاؤں ما رہو، جون روکھا سوکھا ملے اوکا بی بی بّچن کے ساتھ مل جُل کے کھاؤ پیو۔ ۔ بھیّا تم تو ہمکا کھیت دیے رہو۔ ۔ ملُا کا بتائی۔ ۔ بس ہمار بدُّھی بھرشٹ ہو گئی رہئے۔ ۔ ۔ کوسن دور ہیاں بمبئی ما آ گئین۔ ۔ نہ کھائے کا ٹھکا نا۔ ۔ نہ سووے کیٹھور۔
جب پی سی او سے پھون کرت رہن تو بی بی پوچھَت رہئے۔ ۔ ۔ ۔ کا کھاؤٔ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
ہم جھوٹ کہہ دیت رہن کہ پیٹ بھر کھا وا ہے۔ ۔ ۔ ملُا بھیّا۔ ۔ ۔ کبھو پیٹ بھر نہ ملا۔ ۔ پیسہ بچاوے کے چکّر ما بھوکا سوجائت رہے۔ ۔ ۔
دن بھر مجدوری کرت رہین، جون کام ملا کیا۔ ۔ ۔ بھیّا اتّا کام ہم کبھو نہیں کئے رہین۔ ۔ ملا پیسا جوڑے کے کھاتر لوگن کا سامان اٹھا وا، گھر میں چو نے کاری بھی کیا۔ ۔ ۔ بوجھا ڈھو وا، جو کونو کام بتائے دیت رہے وہی کر لیت رہن۔ ۔ ۔ کہ کچھ پیسہ جمع ہوئی جائے تو بچّن کا بھیج دئی، ایکّو دن آرام نہیں کیا چھٹیّ نہیں کیا اور رات کا کبھی فٹ پاتھ اور کبھو کسی پارک ما۔ ۔ ۔ جہاں جگہ مل جائے تھک کے پڑ جات رہن۔ ۔ ۔ ۔ مگر بھیّا نیند نہیں آوت رہئے۔ ۔ ۔ بی بی بچّن کی صورت آنکھن ما چلت رہئیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اتنی سیوا کبّو امآں، با با کی نہیں کیا۔ ابکّی گھر آئے جابے تو امّاں اور بابا کا کونوکام نہ کرئے دیب۔
دوئی برس ہوئی گوا۔ ۔ ۔ ۔ کچھ دن پہلے ڈبّہ دیکھا تو بہت سارا پیسہ جمع کر لئے تھے۔ ۔ ۔ مارے کھوشی کے کا بتائی کا حال ہوا۔ ۔ ۔ بس ٹکٹ کھرید لیا۔ دس دن بعد ریل گاڑی ما بیٹھ گئین۔ ۔ ۔ ۔
ایک جنے اور ہمرے ساتھ رہیں۔ ۔ ۔ ارے وہی چھدنّ با بو کے بٹوا۔ ۔ ارمان۔ ۔ ۔ ۔ وہو مجدوری کرت رہیں ہمرے ساتھ۔
ہم دونوں ساتھ بیٹھ کے گِنا۔ ۔ ۔ ہمرے پاس بیس ہجار اور ان کے پاس پندرہ ہجار رہیں۔ ہم کہا کو نو بات نہیں۔ ۔ مگر ارمان تھوڑا پریسان رہا۔ ۔ رات ما گاڑی ما بیٹھ کے کھوب گا وا بجاوا۔ ۔ ۔ ۔ اور کئی جنے ہمرے پاس بیٹھے رہے۔ ۔ ہم چائے پلاوا سبکا اور او جون بیٹھے رہئے ہمکا بسکٹ دِہن۔ ۔ ۔
بس بھیّا ! وہی گجب ہوء گوا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بسکٹوا کھائے کے ہم دونوں جنے سوئے گئے۔ اتنے دنن سے سوئے نہیں رہے، اب جو سوئے تو کونو کھبر نہ رہی۔ ۔ اور جب اٹھے تو کونوں اسٹیسن رہا۔ ۔ ٹی۔ ٹی۔ ٹکس مانگ رہا۔ ۔ ۔ مگر ہمرا بیگ کہوں نہ ملا۔ ۔ چھّدن بابو کے بٹوا ارمان۔ ۔ ۔ ان ہو کا بیگ نا ہی رہا۔ ۔ ۔ ہم دونوں کا ٹی ٹی مارمار کے وہی اسٹیسن پر اتار دہس۔ ۔ ۔ ۔
بمبئی کا کونوں دوسرا اسٹیسن رہا۔
اب کا بتائی۔ ۔ روت روت ہم دونوں تھک گئے مگر کچھو نہ ہوا۔ ۔ ۔ نہ بیگ ملا نہ پیسہ ملا۔ ۔
اب پھر ہیاں مجدوری کرت ہیں۔ ۔ ۔
بھیّا ای سب بات ہمری بی بی کا نہ بتائیو۔ ۔ ۔
اب کرائے بھر کا پیسہ جمع کر لئی ی تو آئے کے تمہرے کھیت پر ہی کام کر بئیے۔ ۔ بھیّا رکھ لیہو نہ ہمکا ؟
اب کہوں نہ جابئے۔ ۔ ۔ ۔
بس ای کھت بڑی مسکل سے خود ہی لکھ رہا ہوں۔ ۔ ۔ بڑی چوٹ کھا وا ہے۔ ۔ تمہری بات نہ مان کر۔ ۔ ہمکا ماف کر دیو بھیا۔ ۔ ۔
تمہرا اپنا نوکر سمسوالدین۔
بمبئی سے۔
٭٭٭