دیکھو بیا ۔۔
عمر کی ہاتھ دیوار پر مارنے کی وجہ سے ہاتھ کی پشت پر خون رس چکا تھا
بیا تم میری محبّت ہو
میرے علاوہ تمیں کوئی نہیں اتنا چاہ سکتا
ریان بھی نہیں
میں تمارے لئے جان دے سکتا ہوں اور لے بھی سکتا ہوں
ہمارے راستے میں جو بھی آے گا میں اسے ختم کر دو گا
عمر کے جنوں سے بیا ڈرنے لگی تھی
اگر ریان ہمارے درمیان آیا تو صنم اور ساجد کی طرح مارا جائے گا
عمر دیوانگی میں بول رہا تھا
بیا دنگ رہ گئی
کیا؟؟؟
عمر قریب انے لگا تو بیا نے پوری قوت سے عمر کو پیچھے دیکھلا
چھی ۔۔۔محبّت
محبّت کرتے ھیں آپ ؟؟
ایسی ہے محبّت ؟؟؟
یہ محبّت نہیں ضد ہے بس
محبّت میں جان نہیں لی جاتی محبّت کا دوسرا نام قربانی ہے
دینا ہے
آپ اپنی ضد کو محبّت کا نام دے کر محبّت کو بدنام نہ کرے
آپ اپنوں کا خون بہا کر خود کے لئے سکون ڈھونڈنے نکلے ہے آپ ؟؟؟
عمر پیچھے صوفے پر گرا بیا کو حیرت سے دیکھ رہا تھا ۔۔
دوسروں کا خون کرنے سے اچھا تھا مجھے مار دیتے
بیا غصے اور نفرت سے عمر کو دیکھ رہی تھی
عمر ایک دم اٹھا
کیسے مار دیتا تمیں ؟؟؟
تمیں ذرا سی خروش بھی آے تو میری جان نکلتی ہے کیوں میں تم سے بہت محبّت کرتا ہوں
عمر اگے بڑھنے لگا
دور رہے میرے پاس مت آنا
مجھے ذرا سی تکلیف دینے والے کو آپ مار دیتے ھیں
کیوں کہ آپ مجھ سے محبّت کرنے کے دعوے کرتے ہیں
جن کو مارا ہے کیا وه لاوارث تھے ان سے کوئی محبّت نہیں کرتا تھا
صباء پھوپھو آمنہ چچی انکے دکھ کا اندازہ بھی ھیں آپ کو کسی کی دنیا اجاڑ کر اپنی دنیا بسانے نکلے ہیں آپ ؟؟
بیا نے اب رونا بند کر دیا تھا
میں جانتا ہوں بہت غلط کیا ہے میں نے تم بس یہاں رہو
پھر کچھ بھی غلط نہیں ہوگا
عمر نے ہاتھ جوڑ کر بیا کو منانا چاہا
تماری حفاظت تماری خوشی تماری عزت سب کا خیال رکھوں گا
کیسی حفاظت ؟؟؟
خود قتل کر کے مجھے پھسا دینا کیا ایسے خیال رکھا
سب کے سامنے میری عزت کو پا مال کیا گیا مجھے برا قاتل نہ جانے کیا کیا بولا گیا
تب کہاں تھے آپ ؟؟؟
اتنا ھی میرا خیال تھا تو سب کے سامنے اپنا جرم قبول کرتے آپ ؟؟
بیا کمزور پڑنے لگی تھی
بہت دل کیا
سچ میں بیا بہت دل کیا
سب کو بتا دوں پر ریان کو پتا چلتا
تو مجھے جیل میں بجوا دیتا ایماندار جو ٹھرا ۔۔عمر نے ناگواری سے کہا ۔۔
بیا جب داد جی اور پھوپھو نے تم پر ہاتھ اٹھایا تو تماری قسم بیا
عمر نے بیا کے سر پڑ ہاتھ رکھ کر قسم کھائی
میرا دل کیا ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو
بیا کی آنکھیں کھلی اور عمر کے ہاتھ کو زور سے جھٹکا ۔۔
پاگل ہو کیا تم ؟؟؟
تمارا ذہنی توازن خراب ہے کیا
بیا چلائی اور پاس پڑے چھوٹے سا گملا عمر کے سر پر دے مارا عمر نے ہوشیاری کے ساتھ اپنا بچاؤ کیا ۔۔
عمر نے حیرت سے بیا کو دیکھا جو غصے میں ہانپ رہی تھی
تم ؟؟؟ تم نے مجھے تم کہا آپ نہیں ؟؟؟
اور مجھے مارا ؟؟
ہاں آپ کہلانے کے لائق نہیں رہے
اور مجھے جانے دے ورنہ میں آپ کی جان لے لو گئی بیا نے وون کیا ۔۔
اگر کوئی اور ہوتا تو جان سے جاتا وه عمر نے بیا کو سخت لہجے میں کہا
بیا کو زبردستی لے کر کمرے میں بند کر دیا
دروازہ کھولو
مجھے نکالوں یہاں سے
عمر بھائی ۔۔۔
دروازہ کھولے پلیز ۔۔۔
بیا اب کمزور پر چکی تھی
بیا دروازے کو پیٹ رہی تھی ۔پر اب اسکی آواز کوئی بھی سننے والا نہیں تھا
ریان یہ کیا بول رہے ہو سچ کہ رہا ہو داد جی
خون عمر کر رہا ہے پر کیوں ؟؟؟
داد جی یہ تو عمر کے پکڑے جانے کے بعد ھی پتا چلے گا
سب شاکڈ تھے کوئی ماننے کے لئے تیار نہیں ہو پا رہا تھا کہ عمر قاتل ہے
ریحانہ سر جھکاے بیٹھی آنسو بہا رہی تھی صباء اور آمنہ کا غم تازہ ہو چکا تھا
لیکن ریان عمر میری بیٹی کو کیوں لے کر گیا
میری بیٹی کو کیوں مارنا چاہتا ہے
رمیز علی شاہ وش کے سر پر ہاتھ رکھے اسے حوصلہ دیتے ہوے ریان سے مخاطب ہوے
پتا نہیں چاچو مجھے بھی یہ بات سمجھ نہیں آرہی پہلے بیا کو پھسآیا گیا پھر اسے گھر سے لے کر جانا پتا نہیں عمر بھائی کیا چاھتے ھیں
مجھے معلوم ہے
کسی کونے سے دبی آواز آئی
سب نے مڑ کر دیکھا ۔
مجھے معلوم ہے ماموں جان
تمیں کیا پتا ہے ماہم ؟؟
ریان ایک دم ماہم کی طرف آیا
عمر بھائی بیا کو پسند کرتے ھیں انکے ساتھ زبردستی شادی کرنے کے لئے گے
ریان کے سر پر جیسے پہاڑ ٹوٹا
دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لیا ہو
یہ کیا بول رہی ہو تم ماہم داد جی نے ماہم کو پکارا ۔۔
جی ایک بار مجھے عمر بھائی نے بتایا تھا کے وه بیا کو پسند کرتے ھیں اور ان سے ھی شادی کرے گے
پر میں نے عمر بھائی کو بتایا کے انکی شادی بیا سے کبھی نہیں ہوگی
تم نے ایسا کیوں کہا ؟؟؟ عابد علی شاہ نے ماہم کی طرف بڑھے
کیوں کہ پاپا صنم نے مجھے بتایا تھا کہ بیا ریان کو پسند کرتی ہے تو میں نے یہ بات عمر بھائی کو بتا دی تھی
سب نے اب ریان کو دیکھا ۔۔
ریان نے سر افسوس میں ہلایا وه ایسے اپنی محبّت سامنے نہیں لانا چاہتا تھا
پر ماہم تمیں مجھے یہ بات بتانی چاہیے تھی
ریان میں آپ کو کیسے بتاتی ؟؟؟
مجھے کیا پتا تھا یہ سب ہو جائے گا
ماہم شرمندہ ہوئی
اچھا پھر عمر بھائی نے کچھ کہا
جی
اچانک ریان میں نے دیکھا عمر بھائی کو غصہ آیا وه نہیں مانے تو میں نے صنم کی طرف بیجھ دیا کہ جا کر پوچھ لیں
تب عمر بھائی نے غصے میں کہا شادی تو میری ہو گئی چاہے زبردستی ھی مجھے کیوں نہ کرنی پڑے
سب کو افسوس کے ساتھ بیا پر رحم آیا
ماہم کیا تم جانتی ہو ؟؟؟
عمر بھائی بیا کو کہا رکھ سکتے ھیں ؟؟؟؟
نہیں یہ مجھے نہیں معلوم ماہم نے انکاری میں سر ہلایا
ریان فورا گھر سے نکلا
آدھی رات ہو چکی تھی
انعم کو کال ملائی
یس سر
انعم مجھے ایک اکاؤنٹ ہیک کروانا ہے کیا ہو سکتا ہے یس سر ہو جائے گا
اوکے ملو مجھ سے
اوکے سر میں آفس پہنچتی ہوں
اوکے ۔۔۔
ریان نے گاڑی آفس کی طرف بڑھائی ۔۔
انعم مجھے عمر بھائی کا اکاؤنٹ ہیک کرنا ہے فیس بک اکاؤنٹ
شاید اس سے کچھ پتا چل جائے
کیا تم کر لو گئی ؟؟؟
سر
کسی بھی انٹراپپ کو ہیک کرنے لئے انٹر نیٹ پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے
آپ کی پاس اچھا سسٹم ہو اورنیٹ کی سپیڈ 5۔2 ایم بی سے زیادہ ہو اور پروفشینل ہیکر تو آپ کے سامنے ہے
آپ یہ بتاے کہ مسٹر عمر اپنی آئی ڈی لیپ ٹاپ یا سسٹم میں استعمال کرتے تھے ؟؟؟
انعم نے سسٹم کے سامنے بیٹھی ریان کی طرف مڑی
آئی تھینک ریان نے سوچ کر بولا
اوکے اگر مسٹر عمر اپنی فیس بک آئی ڈی لیپ ٹاپ یا سسٹم میں استعمال کرتے تھے یا پھر وائی فائی سے
تو سر انکی آئی ڈی جلدی ہیک ہو جائے گئی ورنہ ٹائم لگے گا
کسی بھی اپپ کو ہیک کرنے کے لئے مین چیز انٹر نیٹ پروٹوکول ھے
یہ دیکھے سر
مسٹر عمر کا اکاؤنٹ آپ کے سامنے کھل گیا ہے پر جو کرنا ہے جلدی کرے آپ
انعم نے ریان کے سامنے سسٹم کیا
کیوں جلدی کیوں
کیوں کے سر مسٹر عمر پولیس آفسیر کے بھائی ہے وه جانتے تھے
کہ انکا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے
اس لئے انہوں نے سیکورٹی انتظام بھی کیا ہوا ہے
لیکن وه بھول گے کہ سامنے انعم ہے
انعم نے فخریہ انداز میں کہا
ریان نے پوری آنکھیں کھول کر انعم کو دیکھا
اب یہ بتاؤ کے عمر بھائی کو کیسے پتا چلے گا
انعم پوری طرح ریان کی طرف متوجہ ہوکر بتانے لگی
دیکھے سر
آپ موبائل کی سیٹنگ میں جہ کر سیکورٹی اینڈ لاگ آن پر کلک کرے اور کچھ آپشن آن کر لیں
جیسے کہ آپ کی آئی ڈی کسی اور انٹر نیٹ پروٹو کول پر آن کی گئی ہو تو فورا نوٹیفکیشن آجاے گا کہ کسی نے آپ کی آئی ڈی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے تو بھی آپ کو نوٹیفکیشن مل جائے گا تو آپ آئی ڈی کا لنک بھی شارٹ کر سکتے ھیں اور اسکی سیرچ بھی بند کر سکتے ہیں ٹو فیکٹر کوڈ یوز کر سکتے ھیں
جن سے صاف پتا چل جائے گا کہ کون کہاں سے لاگ آن کی گئی ہے
جیسے سیکورٹی کے نت نئے فیچر آگئے ہیں ویسے ھی ہیک کرنے کے بھی نیو آپشن آگئے ہے
اس سے پہلے وه ویریفائیڈ کرے آپ چیک کرے شاید کچھ مل جائے
ریان نے دیکھا تو کچھ بھی خاص نہیں ملا
سواے ریسٹ ہاوٴس کی بارے میں
جیسے شاہ ہاؤس بھی کہا جاتا تھا
عمر بھائی کو یہ ریسٹ ہاوٴس عزیز ہے مطلب بیا کو یہاں لے کر جا سکتے ہیں
ہمم
سر کچھ ملا
انعم اب جا کر تم سو جاؤ
ریان کہہ کر نکلا
انعم نے حیرت سے دیکھا اور ٹائم دیکھا جہاں رات کا ایک بج چکا تھا ۔۔
احسان فراموش ۔۔۔
کبھی بھی پیار سے بات نہیں کرتے
انعم نے سر جھٹکا ۔۔
ریسٹ ہاؤس کا تو کام شروع ہونے والا تھا ۔۔
ریان پہلے گھر آیا
سب ھی جاگ رہے تھے شاہ ہاؤس کی نیندیں اب کوسوں دور تھی
داد جی ریسٹ ہاوٴس کا کام کب شروع کروایا
ریان کی بات پر جواد رمیز عابد تینوں کھڑے ہوئے
ابھی ایک ہفتہ ہورہا ہے پر وہاں اب کچھ نہیں ہے کیوں کے دوبارہ تعمیر کروا رہے ہیں نہ
نمبر دے داد جی جسے کام سونپا ہے
داد جی نے نمبر دیا تو ریان نے چند منٹ بات کی
ویڈیو کال کی جہاں ریسٹ ہاوٴس کا بس نام رہ چکا تھا
وہاں بس تھوڑ پھوڑ تھی ۔۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے عمر بھی کی دو دن پہلے کی پک تھی ریسٹ ہاوٴس میں موجود ۔۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے
ریان اس بات سے انجان تھا کہ عمر نے ویسا ھی بیا کے لئے بنوایا ہوا تھا
ریان ۔۔ریحانہ نے روتے ہوئے ریان کو دیکھا ۔۔۔