مینو ۔۔۔۔۔عظمیٰ آپا نے پکارا
مینو جو صفائی میں مگن تھی آواز سن کر صحن میں گئی
جی آپا ۔۔
مینو میں امی کے ساتھ مارکیٹ جا رہی ہوں تمیں کچھ چاہیے عظمیٰ نے بیگ میں کچھ ڈونڈتے ہوئے پوچھا ۔۔
نہیں آپا مجھے کچھ نہیں چاہیے مینو نے مسکرا کر جواب دیا
ٹھیک ہے ہم چلتے ہیں عطیہ نے مینو کے سر پر ہاتھ پھیر کر کہا ۔۔
اچھا بچوں کا خیال رکھنا تماری ذمداری پر چھوڑ کر جا رہی ہوں عظمیٰ نے مینو کو التجا بھرے انداز میں کہا
جی آپا آپ بچوں کی فکر نا کریں میں خیال رکھوں ھی مینو نے پیار سے جواب دیا
عظمیٰ اور عطیہ بے فکر ہوکر کار میں بیٹھے ۔اور روانہ ہوگئے
مینو اپنے کاموں میں لگ گئی ۔۔
💖💖💖💖
شام ہوگئی
مینو ۔۔کال کرو ابھی تک عطیہ اور عظمیٰ آے کیوں نہیں ؟
داؤد فکر مند ہوے ۔۔
جی ابو پر نمبر بند جا رہا ہے میں نے کال کی تھی ۔مینو نے دوبارہ نمبر ملایا
تو نمبر ابھی بھی بند تھا ۔۔
حد ہوتی ہے لاپروائی کی داؤد کو فکر کے ساتھ غصہ بھی آنے لگا ۔۔
میکال کہا ہے داؤد نے عظمیٰ کے چھوٹے بیٹے کا پوچھا
جی ابھی سلایا ہے رو رہا تھا مینو نے بتایا
💖💖💖💖💖💖
اچانک باہر سے شور کی آوازیں انے لگی داؤد اور مینو گھبرا کر دروازے تک بھاگے ۔۔
دعا بھی آوازیں سن کر باہر نکلی ۔
مینو اور دعا دروازے سے تھوڑی دور کھڑے ہوئے
داؤد نے دروازہ کھولا
اللّه کرے بھابی مینو نے گھبرا کر دعا کو دیکھا
دروازہ کھلا
داؤد کی آنکھیں کھلی رہ گئی
دعا فورا بھاگی
علی ۔۔۔۔
مینو نے علی اصغر کو دیکھا جو خون میں لت پت تھا
کیا ہوا ہے داؤد نے علی اصغر کو کندھوں سے پکڑا ۔۔
ابو ۔۔۔علی اصغر داؤد کے گلے لگ کر بچوں کی طرح رونے لگا
دعا علی اصغر کے پاس کھڑی تھی پریشانی اور فکر مند
علی بتاؤ مجھے کیا ہوا ہے تمیں یہ خون کیسا ۔۔۔
مینو یہ سب دیکھ کر رونے لگی
مریم اور سائرہ کھیلتے کھیلتے رک گئی ۔
ابو وه امی ۔۔۔۔۔علی اصغر نے پیچھے ہٹ کر گلی کی جانب اشارہ کیا ۔۔
جہاں ایمبولینس سے کفن میں لپٹے عطیہ اور عظمیٰ کو لایا جارہا تھا ۔
ایکسیڈنٹ ہوگیا رہا دوپہر کو ۔وه تو کسی نے پھیچان لیا تو مجھے کال کر دی علی اصغر نے بتایا
دونوں کو الگ الگ چارپائی پر لٹایا گیا ۔۔
داؤد زمین پر بیٹھ گے
مریم اور سائرہ امی امی کہہ کر چلانے لگی
مامی امی کو کیا ہوا ہے مینو کو ہلا ہلا کر پوچھ رہی تھی
داؤد کا گھر ماتم میں تبدیل ہو چکا تھا سب سے مشکل بچوں کو سمبھلنا اور سمھجنا تھا جن کے سر پر باپ کا سآیا اٹھ چکا تھا اب ماں کا بھی
پہاڑ جیسی زندگی انکو گزارنی تھی
ماں تو علی اصغر اور فہیم کی بھی گئی تھی دکھ سانجا تھا تکلیف بھی اتنی تھی
پر دونوں میں فرق بھی تھا
بچوں نے ماں کے پیار کو ابھی دیکھا ھی کہا تھا
ابھی تو کڑک دھوپ میں خود چلنا تھا خود سمبھلنا تھا
اففف یہ قیامت
لوگوں کو بھی بچوں کی قسمت پر ترس آرہا تھا
سب بیچاروں اور ہمدردی کی نظروں سے دیکھ رہے تھے
اور مینو اور دعا کو حوصلہ دے رے تھے کے اب تم لوگوں نے ھی بچوں کو پالنا ہے
مینو کے کانوں میں عظمیٰ کے آخری الفاظ گونجے
مینو بچوں کی ذمداری تمیں دے کر جا رہی ہوں
مینو نے مریم کو اپنے گلے لگایا
💖💖💖💖💖💖💖
فہیم آنہیں پا رہا تھا
اپنی ماں اور بہن کو آخری بار دیکھنے کی تڑپ صرف فہیم سمجھ سکتا تھا
بہت کوشش کے باوجود بھی چھٹی نہیں مل پا رہی تھی کیوں کے ابھی تقریبا ایک مہینہ پہلے لی تھی ۔۔
فہیم بے بسی سے ویڈیو کال پر بھیانک منظر دیکھ رہا تھا
💖💖💖💖
مینو نے بچوں کی ذمداری با خوبی نبھا رہی تھی
خود کو مصروف کر چکی تھی
داؤد بیمار رہنے لگے تھے
بچے ۔داؤد کا خیال اور نمازوں میں خود کو مصروف کر چکی تھی
فہیم اب مہینے بعد کال کرتا تو بس بچوں کا پوچھتا ابو کا پوچھتا اور گھر کا خرچ بھیج دیتا
مینو آج بھی ویسی ھی پرائی تھی فہیم کے لئے ۔۔۔
مینو نے اپنے گھر جانا کم کر دیا کیوں کے اب اسے فرصت ھی نہیں ملتی تھی
💖💖💖💖
27 مارچ 2014
کیسے ہیں آپ ؟؟
مینو نے ایک نئی امید کے ساتھ پوچھا ۔۔
ٹھیک ہوں بولو صبح سے میسج ارہے تھے تمارے کیا بات کرنی ہے فہیم نے اکتا کر پوچھا
آج ہماری شادی کو ایک سال ہوگیا ہے مینو نے یاد کروایا
تو کیا کرو لڈو بانٹوں ؟ فہیم نے جل کر کہا ۔۔
مینو کو بے حد دکھ ہوا
آپ بھول گئے تھے کیا مینو نے پوچھا ۔۔دل برے خیال سے بھر چکا تھا
نہیں اپنی بربادی بھی کوئی بھولتا ہے فہیم کی بات مینو کا دل چیر گئی
میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں فہیم پلیز واپس آجاے آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے
مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے میں آپ سے محبّت کرنے لگی ہوں مینو نے گرتے آنسو کے ساتھ آج دل کا حال بیان کر دیا
شاید فہیم میری محبّت دیکھ کر پگھل جائے شاید فہیم کو ترس آجاے شاید فہیم کو اپنی بے رخی پر افسوس ہوجاے
یہ سب سوچ کر مینو نے اپنی دل کی کتاب کھول دی ۔۔
ہاہا ہاہا ہاہا ایک زور دار قہقہ مینو کے کانوں میں پڑا
ڈرامہ کوئین ۔۔فہیم کے الفاظ سنائی دیے
اپنی بکواس بند کرو اور اب فضول بات کے لئے مجھے میسج کر کے پریشان مت کرنا ۔
فہیم نے کال کٹ کر دی ۔
مینو کا دل کیا زمین پھٹے اور خود کو زمین میں چھپا لے
اسکی محبّت ڈرامہ بن چکی تھی
فہیم کی ہنسی نے مینو کی محبّت کا مذاق بنا دیا
یہ اذیت یہ تکلیف یہ کیسے کم ہوسکتی ہے بھلا
ایک طرفہ محبّت کی تکلیف اسکا دکھ مینو ھی سمجھ سکتی ہے
یہ میری کیسی قسمت ہے ایک سال ہوگیا ہے ایک جائز رشتے میں بندھی تھی تو پھر حلال محبّت کیسے نہیں ہوئی فہیم کو
مینو اللّه کے سامنے بے بس ہوگئی
اتنا پتھر دل بھی کوئی ہو سکتا ہے کیا ؟؟
جب فہیم کو میرا بنا کر بھی نہیں بنایا تو میری قسمت میں وه ہے ھی کیوں ؟؟؟ کیوں ملا ؟؟؟
کیا قصور تھا جو اتنی نفرت کے قابل بن گئی
مینو کی زبان پر شکوے اور سوال آ چکے تھے جس کا جواب اسی کی قسمت میں لکھا تھا
یہ فیصلے تو اسمانوں پر ہو چکے تھے پہلے سے ھی ۔۔۔
قسمت کا لکھا کوئی بدل پایا نہیں قسمت نہیں بدلی جا سکتی مینو نے سوچ لیا اور سجدے میں اپنا سر رکھ دیا ۔۔
کیا کرو کیا دعا مانگو اللّه ۔؟؟؟
مینو کے آنسو زمین میں جذب ہونے لگے
مینو خاموش رہنے لگی اپنے گھر والوں کو بھی سچ نہیں بتا رہی تھی
ڈرتی تھی لوگوں کی باتوں سے
اگر شوھر کو خوش نہیں رکھ سکی تو یقینا بیوی میں ھی خامی تھی
اگر طلاق ہوگئی تو بھی ضرور عورت میں مسلہ ہوگا
ایک لڑکی پر ھر ایک کی نظر میں ہوتی ہے مرد کا کیا جائے گا رسوا تو عورت کی ذات ہوجاتی ہے
مینو نے ایک ٹھنڈی اہ بھری
کوئی تہوار ۔۔سجنا سنورنہ
دنیا کا ھر خوبصورت رنگ بے رنگ بن چکا تھا
کسی بھی چیز میں کوئی دلچپسی نہیں تھی ۔۔
آج عید کا دن تھا کہی امیدوں ٹوٹی تھی ۔دل بے چین تھا شادی کی سالگرہ گزر گئی ور اب یہ عید بھی ۔۔۔
مینو اپنے گھر تھوڑی دیر کے لئے گئی ور مل کر آگئی کیوں کہ بچوں کی ذمداری داؤد کی بیماری یہ سب مینو کی زندگی کا حصّہ بن چکا تھا پہلا رمضان پہلی عید بھی فہیم کے بنا گزر گئی
💖💖💖💖💖💖