اور مانسہرہ کو چھوڑ کر ایبٹ آباد میں پہنچے ۔۔
السلام عليكم ۔۔۔۔۔داؤد کی آواز آئی
سلمان نے پلٹ کر دیکھا تو حیران ہوکر پہلے دیکھا ۔۔پھر دماغ پر زور دیا تو یاد آیا ۔۔۔کہ انکے دور کے جانے والوں میں سے ایک ہیں ۔۔۔
وعلیکم السلام ۔۔سلمان نے ہاتھ ملایا ۔۔۔
یہ کون ہیں ؟؟؟ساتھ میں کھڑی مینو کی طرف اشارہ کیا داؤد نے ۔۔۔
سلمان نے مینو کی طرف دیکھ کر بتایا ۔۔یہ میری بڑی بیٹی ہے ۔مینو ۔۔
مینو نے اگے بڑھ کر سر جھکایا اور سلام کیا ۔۔
ماشاءالله بڑی پیاری بچی ہے ۔۔داؤد کو مینو اچھی لگی ۔۔
اور یہ میری بیٹی ہے عظمیٰ ہمارے پاس آئی ہوئی ہے رہنے 3 بچے ہے ماشاءالله سے ۔۔داؤد نے اپنی بیٹی سے ملوایا ۔۔جس کی گود میں 2 سال کا میکال رو رہا تھا ۔۔۔
باپ بیٹی دونوں کو مینو پسند آگئی تھی ۔۔
💖💖💖💖
داؤد ایک امیر busniss man
ہیں ۔۔۔ایک بہت بڑے گھر کا مالک ۔۔۔جس کی بیوی عطیہ ایک گھریلو خاتون ہیں ۔۔
جس کی 7 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں ۔۔
6 بیٹیاں اپنے اپنے سسرال میں رہتی ہے جب کے عظمیٰ اپنے بچوں کو لے کر اپنے ماں باپ کے پاس آ چکی ہے ۔۔
علی اصغر عظمیٰ سے بڑا ہے جس کی شادی خاندان میں ھی خالہ زاد سے ہوئی ہے
علی اصغر ۔بڑے بیٹے کا فرض با خوبی نبھارہے ہیں ۔۔
جب کے داؤد کا سب سے چھوٹا بیٹا فہیم انگلینڈ میں جاب کرتا ہے ۔۔
داؤد اور عطیہ چاھتے تھے انکی دوسری بہو بھی جانے والوں میں سے مل جائے
اس لئے انہوں نے اپنے بیٹے فہیم کے لئے مینو کا انتخاب کر لیا تھا اب بس سلمان کے گھر رشتہ لے کر جانا تھا ۔۔۔
💖💖💖💖💖
امی داؤد انکل اور عطیہ انٹی کیوں آرہی ہے مینو نے سالن میں چمچہ ہلاتے ہوے پوچھا ۔۔
عشرت جو آٹا گھونڈ رہی تھی ۔۔ اسی میں مگن جواب دیا ۔پتا نہیں ۔۔بس تمارے ابو کو رات کو کال آئی کہ ہم کل آپ کے آنا چاہتے ہیں ۔۔
اب آے گے تو پتا چلے گا ۔۔
پر امی ہماری تو ان لوگوں سے کوئی خاص بات ھی نہیں مجھے نہیں لگتا ردا کی شادی سے پہلے میں ملی ہو مینو نے سوچ کر بولا ۔۔
ہاں لیکن تمارے ابو سے چند ایک بار بات ہو جایا کرتی تھی ۔۔عشرت نے آٹے کو کٹورے میں رکھا ۔۔۔
بس تھوڑی دیر میں آجاے گے مہمان ۔۔عشرت نے چیزیں سمٹے ہوے کہا ۔۔
عینی ۔۔۔
عینی ۔۔۔صفائی ہوگئی ساری ۔۔عشرت نے عینی کو پکارا ۔۔
عینی تھکی ہوئی بھاگتی آئی
جی جی ہوگئی ہے امی سارا گھر صاف ہوگیا ہے ۔۔
عینی نے کمر پر بندھا دوپٹہ کھول کر کندھے پر ڈالا ۔۔
اچھا تمارے ابو اور بھائی کب تک آے گے کوئی فون آیا انکا
عشرت نے کولر میں برف ڈالتے اب پوچھا ۔۔
جی جی بس آنے والے ہیں عینی نے جلدی سے جواب دیا ۔۔
دروازے پر دستک ہوئی ۔۔
لو لگتا ہے بھائی اور ابو اگے ۔۔
عینی کہہ کر دروازے کی طرف گئی ۔۔۔
انکا فون اگیا ہے وه لوگ نکل چکے ہیں ایک گھنٹے تک پہنچ جائے گے یہاں سب تیاری ہو چکی ہے نہ سلمان نے اندر داخل ہوتے ہوئے سب کو اگاہ کیا ۔۔
جی جی ابو سب ہوگیا عینی نے تسلی دی ۔۔
چلو شکر ہے سب اچھے سے ہوجاے بس ۔۔سلمان کہہ کر اپنے کمرے میں فریش ہونے گے
بلال بھی اپنے کمرے میں گیا ۔۔
💖💖💖💖💖
مہمان آچکے تھے
داؤد عطیہ اور عظمیٰ آے تھے ۔۔
مینو نے کھانا لگایا ۔۔
کھانا کس نے بنایا ہے عظمیٰ نے پوچھا ۔۔
مینو نے ۔۔عشرت نے جواب دیا ۔۔
کھانا کھاتے وقت عظمیٰ اور عطیہ کھانے کی تعریف کرتی رہی ۔۔
کھانے کے بعد مینو نے برتن سمٹے ۔
اچھا اب وه بات کر ھی لے جو کرنے آے تھے داؤد نے سلمان سے کہا ۔۔
جی داؤد صاحب کہیے ۔۔
اصل میں ہمیں مینو بہت پسند ہے ہم اپنے بیٹے فہیم کے لئے مینو کا رشتہ لینے آے ہیں
سلمان بلال عشرت ہکابکا رہے گے
جب کہ عینی بہت خوش ہوئی ۔۔
دیکھے ہم بہت امید سے آے ہیں عظمیٰ نے عشرت سے کہا ۔
آپ لوگ سوچ لے بھلے
اگلے ہفتے میرا بھائی انگلینڈ سے آرہا ہے ایک مہینے کے لئے ۔۔
آپ دیکھ لے پہلے ۔۔۔
عظمیٰ نے بڑی امید سے کہا ۔۔
جی ٹھیک ہے ہم سوچ کر بتا دے گے سلمان نے جواب دیا ۔۔
💖💖💖💖
آپی واو
آپ تو بہت امیر ہوجاے گئی اور پھر باہر ۔۔۔عینی نے ہاتھ سے جہاز بنا کر اشارہ کیا ۔۔
تم چپ کرو ۔مینو نے ڈپٹا ۔۔
پر عینی کی خوشی جیسے آسمان چھو رہی ہو ۔۔
💖💖💖💖
ابو آپ کیا کہتے ہیں ؟؟ اچھے خاصے لوگ ہیں فہیم بھی اچھا خاصا کماتا ہے اور کیا چاہیے ؟ بلال نے سلمان سے کہا ۔۔
ہاں گھر بھی اپنا ہے عشرت کو بھی ٹھیک لگا ۔۔
پر فہیم پتا نہیں کس مزاج کا ہو سلمان کا دل ڈرا ۔۔
بات تو سہی ہے لڑکے کو ہم جانتے نہیں عشرت بھی تھوڑی پریشان ہوئی ۔۔
پر داؤد صاحب کی پوری فیملی یہاں رہتی ہے علی اصغر سے بھی ملا ہوں میں ۔۔تو فہیم بھی انکے جیسا ہوگا بلال نے پریشانی کم کرنی چاہی ۔۔
بات تو سہی ہے بلال
سلمان نے رضا مندی ظاہر کی
شادی تو کرنی ھی ہے پتا نہیں پھر اچھا رشتہ ملے یا نہ ملے
کسی بھی چیز کی کمی تو نہیں ہوگی ہماری مینو کو ۔۔۔۔
پر سلمان ۔فہیم کی عمر 33 سال ہے جب کے ہماری مینو تو 21 کی ہے ابھی ۔۔عشرت کو ایک اور پریشانی ہوئی
آج کل عمر سے کیا ہوتا ہے عشرت ۔۔۔بس ہماری بیٹی جو کسی بھی چیز کی کمی نہ ہو سلمان کو عمر سے کوئی فرق نہیں پڑا ۔۔ہاں بس ایک بار مینو سے پوچھ لینا ۔۔
جی مینو سے پوچھا ہے اس نے ہماری مرضی پر چھوڑا ہے عشرت نے بتایا
چلے ٹھیک ہے ابو پھر جب اگلے ہفتے فہیم آجاے تو مل لیتے ہیں بلال نے ماں باپ کو امید دی اور پھر سونے چلا گیا ۔۔
💖💖💖💖
فہیم سب کو ھی پسند آیا ۔۔ایک مہینے کی چھٹی کی وجہ سے فورا شادی رکھ دی گئی ۔۔
مینو بھی خوش تھی
اپنی آنے والی زندگی کو لے کر بہت خوش تھی اپنی قسمت پر رشک آرہا تھا
کہ اتنے بڑے گھر کی بہو بننے جا رہی تھی ۔
فہیم اسے بھی باہر لے کر چلا جائے گا اپنے ماں باپ بہن بھائی سے جدا ہونے کا دکھ بھی بہت تھا
پر اب کوئی اور اسکے نخرے اٹھانے والا تھا کوئی اور اسے ھر خوشی لا کر دینے والا تھا
اسکی عزت کرنے والا اس سے محبّت کرنے والا اسکی قدر کرنے والا ۔۔اب اسکی زندگی میں آنے والا تھا ۔۔
مینو بہت خوش تھی ۔۔