ہر لب پر ایک ہی نعرہ ہے سارا کشمیر ہمارا ہے
ٹکڑوں میں بٹے گا ہندوستان کشمیر بنے گا پاکستان
ہم امن بھی ہیں بارود بھی ہیں ہم غوری اور محمود بھی ہیں
یہ بازی اپنی جان کی ہے اور شہ رگ پاکستان کی ہے
ہے قاہد اعظم کا فرمان کشمیر بنے گا پاکستان
بولے گا خون شہیدوں کا اب قصہ ختم یزیدوں کا
ٹوٹیں گی ظلم کی زنجیریں خوابوں کو ملیں گی تعبیریں
جنت سے بھاگے گا شیطان کشمیر بنے گا پاکستان
وادی میں بہاریں لوٹیں گی کونجھوں کی ڈاریں لوٹیں گی
بارود آلود فضاؤں کے اِن ماتم کرتی ماؤں کے
پورے ہونگے سارے ارمان کشمیر بنے گا پاکستان
مشکل کے بعد آسانی ہے اِرشاد یہی ربانی ہے
ظلمت کی رات نے ڈھلنا ہے سورج نے ہر حال نکلنا ہے
اس بات پہ ہے کامل ایمان کشمیر بنے گا پاکستان