نثر بے نظیر سحر البیان مثنوی کی جس کا مصنف میر حسن ہے۔ تالیف کی ہوئی میر بہادر علی حسینی کی، مدرسۂ جدید کے لیے، عہد میں زبدۂ نوئینانِ عظیم الشان مشیر خاص شاہِ کیواں بارگاہِ انگلستان مارکویس ولزلی گورنر جنرل بہادر دام ظلہ کے حکم سے خداوند نعمت جان گلکرسٹ صاحب بہادر دام اقبالہ کے ؎
نہیں ہے بحث کا طوطی ترا دہن مجھ سے
سخن ہی سن لے تو رنگین تر از چمن مجھ سے
سخن مرا ہے مقابل مرے سخن کے میں
کہ میں سخن سے ہوں مشہور اور سخن مجھ سے
سنہ 1803 عیسوی مطابق سنہ 1218 ہجری ہندوستانی چھاپے خانے میں چھاپا کیا ہوا منشی آفتاب الدین کا۔